ویلڈن ڈاکٹر ہمایوں انور میر (میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں )

پنجاب گورنمنٹ صحت کے حوالے سے بہت سے انقلابی اقدامات کر رہی ہے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے سرکاری ہسپتالوں کو اس قدر جدید خطوط پر استوار کر دیا ہے کہ عوام اب سرکاری ہسپتالوں کو ترجیح دے رہے ہیں تمام سرکاری ہسپتالوں میں علاج و معالجہ کی بہترین سہولتیں مل رہی ہیں جن میں ہر قسم کے ٹیسٹ بھی مفت کیے جارہے ہیں وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور سیکرٹری صحت علی جان خان کی خصوصی کاوشوں سے محکمہ صحت میں خاطر خواہ تبدیلیاں عمل میں آئی ہیں جن کی بدولت ہسپتالوں کے سالانہ بجٹ میں اضافہ کر دیا گیا ہے ادویات کی مکمل فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے متعدد امراض کے خاتمہ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں ہسپتالوں میں جدت اور ادویات و دیگر سروسز کا سہرا وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور ان کی صوبائی ٹیم وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کو جاتا ہے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے سرکاری ہسپتالوں کی حالت کو پہلے کی نسبت بہت بہتر بنادیا گیا ہے اور مزید بہتری لانے کے لیے بہت سے عملی اقدامات ابھی جاری بھی ہیں اب سرکاری ہسپتالوں میں و ہ تمام سہولیات دستیاب ہیں جو پرائیوٹ ہسپتالوں میں موجود تھیں دیہی مراکز صحت کی حالت بھی پہلے کی نسبت بہت اچھی ہوگئی ہے اور اب تو بعض مراکز میں آپریشن کی سہولت بھی میسر ہے وزیر اعلی کے انقلابی اقدامات کی بدولت سرکاری ہسپتال تیزی سے بہتری کی جانب رواں دواں ہیں خاص طور پر دیہی علاقوں میں حاملہ خواتین کے لیے ایمبو لینس کی فراہمی جیسے انقلابی اقدامات کی وجہ سے وزیر اعلی پنجاب نے غریب خواتین کو ایک بہت بڑے مسئلے سے باہر نکال دیا ہے اکثر علاقوں میں بروقت سفری سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے حاملہ خواتین بہت سے مسائل سے دوچار تھیں اس سروس کی فراہمی سے ان کو ایک اور بڑی طبعی سہولت میسر آگئی ہے وزیر اعلی پنجاب ، وزیر صحت اور سیکرٹری صحت نے محکمہ ہیلتھ پنجاب کو اس قابل بنا دیا ہے کہ عوام بھر پور اعتماد کر رہے ہیں اور ان کو سرکاری ہسپتالوں میں اب ایسی ایسی سہولیات حاصل ہورہی ہیں جن کا وہ کبھی خواب دیکھا کرتے تھے پرچی فیس بلکل ختم کر دی گئی ہے گزشتہ ہفتے پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں صحت میلے انعقاد پذیر کیے گئے جن کا مقصد عوام کو متعدد امراض کی تشخیص اور ان کا علاج ممکن بنانا تھا اس حوالے سے تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال کلر سیداں میں بھی 19تا 24فروری صحت میلے کا انعقاد کیا گیا ہے ایم ایس ڈاکٹر ہمایوں انور میر نے اس سلسلہ میں آگاہی مہم اس قدر احسن طریقہ سے چلائی کہ ایک ہفتہ کے اندر ایک بڑی تعداد میں افراد اس میلے سے مستفیدہوئے اس میلے میں مجموعی طور پر 2243افراد کی رجسٹریشن کی گئی جن میں 1958افراد کو سکریننگ کے عمل سے گزارا گیا 26افراد کو ہیپاٹائٹس بی کی ویکسین دی گئی جبکہ ہپا ٹائٹس سی کے 24افراد کے پازیٹو رزلٹ سامنے آئے ہیں 27افراد سے ٹی بی کے سمپل حاصل کیے گئے جبکہ 359حاملہ خواتین کا معائنہ کیاگیا ہے صحت میلے کی اختتامی تقریب میں ایم پی اے قمرالسلام راجہ نے شرکت کی اس موقع پر انہوں نے ایم ایس اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے جب سے ڈاکٹر ہمایوں انور میر نے بطور ایم ایس کلرسیدان کا چارج سنبھالا ہے اس وقت سے یہ ہسپتال دن دن بہتری کی گامزن ہے الﷲ کے فضل و کرم سے اور ایم ایس کی محنت کی بدولت پنجاب بھر کے ٹی ایچ کیوز میں سے مسلسل دسویں دفعہ کارکردگی کے لحاظ سے اول نمبر پر آرہا ہے جس کا تمام تر سہرا ایم ایس اور ان کی محنتی ٹیم کو جاتا ہے جنہوں نے دن رات ایک کر کے کلر سیداں ہسپتال کو اس قابل بنا دیا ہے کہ پنجاب بھر میں کلر سیداں کا کا نام لیا جارہا ہے یہ بات بلکل واضع ہے کہ یہ ہسپتال اول نمبر پر صرف اس لیے آرہا ہے کہ اس میں کچھ ہو رہا ہے محض مفروضوں کی بنیاد پر اول پوزیشن حاصل نہیں ہو سکتی ہے ۔اول پوزیشن کارکردگی دکھانے سے ہی حاصل ہوتی ہے اور الحمد اﷲ کلر سیداں ہسپتال کے ایم ایس اور دیگر ڈاکٹرز اور عملہ نے شب و روز محنت کر کے محکمہ صحت میں اپنی کارکردگی کا لوہا منوایا ہے اور یہ ثابت کر دیا ہے کہ اول پوزیشن محنت کرنے سے ہی حاصل ہوتی ہے ہم کلر سیداں کے عوام کو اس سے بڑا اعزاز اور کیا حاصل ہوسکتا کہ ہمارے ہسپتال کی محنتی ٹیم نے صحت میلہ کے حوالے سے بھی پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جو ہمارے لیے فخر کی بات ہے اور ہمیں ایم ایس ڈاکٹر ہمایوں میر اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ جنہوں نے کلر سیداں ہسپتال کو پورے پنجاب میں قابل فخر بنا دیا ہے اور اسی وجہ سے سیکرٹری ہیلتھ نے یہ ریمارکس دیے ہیں کہ ان کے خیال کے مطابق ٹی ایچ کیو کلر سیداں کی بہترین کارکردگی کی وجہ صرف یہ ہے کہ ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر ہمایوں انور میر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل اور حلقہ کے ایم پی اے قمرالسلام راجہ ایک پچ پر موجو دہیں اورا ن کی آپس میں ہم آہنگی اعلی کارکردگی کا باعث بنی ہوئی ہے ۔ سیکرٹری ہیلتھ یہ ریماکس بھی ہمارے لیئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہیں ٹی ایچ کیو کلرسیداں کو بہترین بنانے میں ڈپٹی کمشنر راوالپنڈی طلعت محمود گوندل کا کردار بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے جن کی خصوصی توجہ نے اس ہسپتال کو جدید خطوظ پر استوار کرنے میں اپنا ایک قیمتی رول ادا کیا ہے ان کے علاوہ تحصیل کلرسیداں کے سابق اسسٹنٹ کمشنر چوھدری رب نواز منہاس نے بھی بہت اہم کردار کیا ہے جن کے تعاون سے اس ہسپتال کو بہتر ی حاصل ہوئی ہے ایم ایس نے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے ہسپتال کو اس قابل بنا دیا ہے کہ عوام علاقہ پرائیویٹ ہسپتالوں کے بجائے اب کلرسیداں سرکاری ہسپتال سے اپنا علاج کروانے کو ترجیح دے رہے ہیں اور روزانہ تقریبا ایک ہزار کے لگ بھگ افراد اس ہسپتال کی بہترین طبی سہولتوں استفادہ حاصل کر رہے ہیں اور اسی کو کارکردگی کہا جاتا ہے جس کا تمام تر کریڈٹ ڈاکٹر ہمایوں انور میر کو جاتا ہے جنہوں نے اپنی تعیناتی سے لے کر اب تک اس ہسپتال کو بہتر سے بہترین بنانے میں کو کسر باقی نہیں چھوڑی ہے ان کو کاوشوں سے آج ہسپتال میں وہ تمام سہولتیں دستیاب ہیں جن کی ہر غریب آدمی کو ضرورت ہوتی ہے صرف یہ ہی نہیں انہوں نے ہسپتال کو ایسے ہسپتالوں میں شامل کر دیا ہے جہاں پر صرف غریب ہی نہیں بلکہ امیر لوگ بھی علاج و معالجے کیلیئے تشریف لا رہے ہیں ایک لمبے انتظار کے بعد ہمارا ہسپتال اس قابل بنا دیا گیا ہے کہ ہر طبقہ کے افراد اپنی مرضی کے مطابق علاج کروا رہے ہیں اور ان کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرناپڑتا ہے جس ہسپتال کا ایم ایس ضعیف ال عمر افراد کی گمشدہ اشیاء کی تلاش کیلیئے بذات خود ہسپتال کے ارد گرد گھوم رہا ہو وہاں پر مسائل کیسے پیدا ہو سکتے ہیں رہا کمی بیشی کا معاملہ تو ہر جہگہ کوئی نہ کوئی مسئلہ ضرور موجود ہوتا ہے لیکن ایم ایس اپنے تعیں بھر پور کوشش کرتے ہیں کہ تمام مسائل کا حل نکالا جائے اور جہاں پر بھی کو تاہی ہو اس کو دور کیاجائے میں اہلیان کلرسیداں کی طرف سے ایم ایس ڈاکٹر ہمایوں انور میر اور ان کو پوری ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ان کی محنت اور خصوصی دلچسپی کی بدولت آج ہمارے غریب عوام اپنے ہی علاقہ میں بہترین طبی سہولتیں حاصل کر رہے ہیں اور اب ان کو دور دراز کے ہسپتالوں کے چکر لگانے سے نجات حاصل ہو گئی ہے میں توقع کرتا ہوں کہ وہ اس ہسپتال کی مزید بہتری کیلیئے بھی اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گئے
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Muhammad Ashfaq
About the Author: Muhammad Ashfaq Read More Articles by Muhammad Ashfaq: 244 Articles with 144195 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.