رحم دل حُکمران

بشکریہ: ہماری ویب۔ شاکرہ نندنی، پُرتگال

پرانے زمانے اور قدیم وقتوں میں ہم اپنے بزرگوں سے ان نیک اور رحم دل بادشاہوں کے سبق آموز قصے سنتے تھے، کہ کس طرح راتوں کو بادشاہ اور وزیر باتدبیر بھیس بدل کر اپنی رعایا کی خبر گیری کرتے تھے۔ بزرگ گئے تو ساتھ یہ خوبصورت روایات بھی ختم ہوگئی، مگر اب بھی سوشل میڈیا پر ایسا کوئی واقعہ پڑھ کر دل کو اطمینان ہوتا ہے، کہ بادشاہ یا امیرِ حاکم اپنی رعایا کی خبر گیری کرتے ہیں۔

ان دنوں امارات کے براڈ کاسٹر یعقوب العوضی کا قصہ عربی اخبار و سوشل میڈیا پر ھے۔ عجمان ریڈیو پر ایک مقامی امارات کے شہری نے ایک پروگرام میں براڈ کاسٹر کو کال کرکے مہنگائی کا شکوہ کیا، کہ دن بدن زندگی مشکل سے مشکل ترین ہو رہی ہے، انکے نو بچے ہیں۔ مگر پروگرام کا براڈ کاسٹر برابر اس کالر کا مذاق اڑاتا رہا۔

دبئی کے نائب رئیس الدولۂ و حاکمِ دبئی نے یہ سن کر 24 گھنٹے کے اندر اندر اس ضرورت مند کی فوری امداد کا حکم دیا اور اس براڈ کاسٹر کو برطرف کر دیا گیا، کہ اس پروگرام میں اس غریب کی بات کا مذاق اڑایا۔

میرے دل سے دعا نکلی کہ کاش ہمارے پاکستان میں بھی عدل و انصاف کا بول بالا ہو۔
زندگی جرم نہ ہو
زندگی عذاب نہ ہو

ہمارے حاکم جو محلات میں رہتے ہیں، جن کا پانی تک بیرون ملک سے آتا ہے، جن کے شبستانوں میں کبھی اندھیرا نہیں ہوتا، جنہیں بچوں کی تعلیم کے لیے کوئی جدوجہد نہیں کرنی پڑتی، جو رعایا کو غلام سمجھتے ہیں۔
کاش حاکمِ دبئی سے سبق حاصل کریں اور رعایا کی مدد کر کے دعائیں لیں۔

Dr. Shakira Nandini
About the Author: Dr. Shakira Nandini Read More Articles by Dr. Shakira Nandini: 280 Articles with 243406 views Shakira Nandini is a talented model and dancer currently residing in Porto, Portugal. Born in Lahore, Pakistan, she has a rich cultural heritage that .. View More