شام میں قیامت بیت رہی ہے روس امریکہ برطانیہ ایران سبھی
اس پر حملہ آور ہیں اور دیگر56اسلامی ممالک تماش بین بنے سب کچھ خون بھری
آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں مگر بولنے کی ہمت نہیں کر پاتے مذمت تو کیا کریں
گے؟امت مسلمہ پر تو ایسا وقت کبھی بھی نہ آیا تھا کشمیریوں کو گاجر مولی کی
طرح کاٹا جا رہا ہے پیلٹ گنوں سے چہروں پر سیدھے فائر کرکے آنکھوں میں چھرے
مارے جارہے ہیں اور روزانہ کشمیری لاشیں اٹھاتے ہیں مجاہد قیادت پابند
سلاسل یاپھر سخت پہروں میں نظر بند ہے بوڑھے گیلانی کی رگوں کا خون اب بھی
ٹھاٹھیں مارتے سمندر کی طرح جذبوں ولولوں سے بھر پور ہے ۔
افغانستان کے صوبے قندوز کے ضلع دشت ارچی کے دارالعلوم الہاشمیہ العمریہ
میں ننھے منھے حفاظ بچوں پربمباری کرڈالی گئی جو کہ اسناد اور عطائے خلعت
،دستار بندی کے لیے بمعہ علماء و صلحا اور والدین کے موجود تھے یہودی
کنٹرولڈ میڈیا کی خبروں کے مطابق ایک سو ایک حفاظ بچوں کی شہادتیں ہو ئیں
مگر حقائق کچھ اور ہیں کہ 155حفاظ بچے اگلے جہاں کو سدھار گئے ہیں اورعلماء
اور ان کے والدین بھی درجنوں کی تعداد میں شہادتیں پاکر ان کی روحیں دار
فارنی کو کوچ کر گئی ہیں۔اکا دکا کو چھوڑ کر ہماری ساری سیاسی و دینی
جماعتوں گروہوں کے قائدین ذاتی سیاسی مفادات سے باہر نکلنے کو قطعاً تیار
نہ ہیں اور گالی گلوچ سے بھرپور وار ایک دوسرے پر کیے جارہے ہیں یہودیوں کا
ایجنٹ ،بار بار شادیوں کا رسیا ہے ڈیزل مولوی ،ڈاکو چور خائن لٹیرے قاتل
ملک دشمن راء کے ایجنٹ ،ملک کو فرقوں علاقائی عصبیتوں ،مسلکوں میں بانٹنے
والے جیسے الزامات مسلسل لگ رہے ہیں ہر لیڈر دوسرے کو خون بھری سرخ خشمگیں
اور کھا جانے والی آنکھوں سے گھور رہا ہے کہ اقتدار کا ہما کسی صورت اس کے
سر پر آن بیٹھے دنیا بھر کے مسلمانوں پر مظالم کی مذمت اس لیے نہیں کر رہے
کہ کہیں بڑا سامراج یہود و نصاریٰ اور ہندو بنیے ناراض نہ ہو جائیں کہ
ہمارے سیاسی زعمأ کے تحت الشعور میں یہ بات جا گزین ہو چکی ہے کہ ہمارے ہاں
اقتدار کی تبدیلی بڑے سامراج کی اجازت اور حکم کے بغیر نہیں ہو سکتی دو در
آمد شدہ سابقہ وزرائے اعظم شوکت عزیز اور معین قریشی بطور ثبوت یاد رہتے
ہیں۔دینی پارٹیاں لاکھ کہیں کہ ہیں مگر مسلکی فرقہ واریت میں الجھی ہو ئی
نہ ہی سمجھیں ہر مقتدر ہو نے کی خواہش رکھنے والی پارٹی ان افراد کو جو
خواہ کرپشن میں کتنے ہی لتھڑے ہو ئے اور لت پت کیوں نہ ہوں گلے لگانے
،انتخابی ٹکٹ دینے ہمہ قسم عہدے دینے کو ہمہ وقت تیار بیٹھی ہیں کہ کسی طرح
وہ سیٹ جیت کر ان کے مقتدر ہوجانے کا سامان پیدا کرسکیں نئی قیادت لانے کے
عمرانی نعرے کبھی کے دفن ہو چکے وہ تو سب سے زیادہ راندہ درگاہ افراد کا
جمگھٹا اکٹھا کرچکے اور مزید کو اپنی چھتری تلے پناہ دینے کو تیار۔پھر یہ
احتساب اور اعلیٰ عدالتوں میں پٹیشنز سب ڈرامہ بازی لگتی ہیں کہ کرپشنوں کے
کنگز کو بخوشی پناہ دینے کو عوام دیکھ رہے ہیں بڑے جلسے جلوس تو بھاری
سرمایوں اور ٹکٹ کی خواہش رکھنے و الے افراد کی ہی تگ و دو سے ہو سکتے ہیں
ارد گرد کے اضلاع سے یا پورے ملک سے بھی افراد کو دیہاڑیوں سے دگنا تگنا
ادا کرکے اور اچھی ٹرانسپورٹ طعام وغیرہ دیکر اکٹھا کرنا کوئی محال نہ ہے
مجھ جیسے ادنیٰ خادم کو دو ارب روپے دے دیویں میں لاہور یا جس پاکستان کے
شہر میں کہیں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ اﷲ اکبر تحریک کے نام سے
کر کے دکھا دوں گا اس لیے کسی پارٹی کے جلسے جلوسوں سے عوام متاثر نہیں ہو
سکتے کہ اندر کا حال سبھی جانتے ہیں ۔اس وقت ملک بیرونی طور پر دشمنان دین
و وطن جیسی ہندوو سامراجی قوتوں کے گھیرے میں ہے ہمارا ایٹم بم ان سے کسی
صورت برداشت نہیں ہو تا مشرفانہ حرکات نے مغربی بارڈر پر ہماری خواہ مخواہ
جنگ شروع کروا دی تھی اور خود فرار ہو کر گویوں ڈانسروں طبلہ نوازوں کے
جھرمٹ میں راتیں رنگین کرتا عیاشیاں کرتا پھرتا ہے سچ کہیں تو تقریباً سبھی
عالم اسلامی کی طاقتیں بڑے سامراج کی خوشنودی کے لیے ہمہ وقت تگ و دو میں
رہتی ہیں کسی کوبھی افغانستان میں سینکروں حفاظ بچوں کے بہیمانہ قتل وہاں
لاکھوں افراد کی ہلا کتوں شام میں دن رات قتل و غارت گری کشمیریوں پر ان
گنت مظالم اور شہادتوں پر بات تک کرنے کی جرآت تک نہ ہے 57اسلامی ممالک کے
عوام تو سخت پریشانی و پشیمانگی میں کچھ کریں تو بادشاہتوں اور جمہوری
آمریتوں نے انہیں باندھ رکھا ہے کہ وہ کوئی بات کریں یا پلان بنائیں تو اس
ملک کے غدار ہی نہیں کہلائیں گے بلکہ فوراً گردن زدنی بھی ٹھہریں گے ایٹمی
پاکستان بھرپور کردار ادا کرکے عالم اسلام کی لیڈر شپ کو اپنے ہاں دعوت دے
کہ او آئی سی عرب لیگ جیسی کاغذی تنظیمیں کچھ بھی تو نہیں کر رہیں اقوام
متحدہ کی سلامتی کونسل مسلمانوں کے حق میں کیونکر کردار ادا کرے گی ؟
57اسلامی ممالک کی50 لاکھ افراد پر مشتمل فوج تیار کرنے کا ترکی کا اعلان
ہوا کا تازہ جھونکا سمجھیں کہ اسطرح مسلمان اسرائیل سے اپنی پرانی شکست کا
بدلہ چکانا چاہتے ہیں کاش ایٹمی پاکستان بھی کھل کر عالم اسلام سے فرقوں
مسلکوں بالخصوص ایران عرب تنازعہ ختم کرنے میں بھرپور کردار ادا کرے مگر
وزارت خارجہ میں ایسے غیرت مند اور اسلام پرست افراد کون تعینات کرے گا ؟
جناب باجوہ پر پوری قوم کی نظریں لگی ہیں وہ پاکستانی قیادتوں کو ذرا فوجی
انداز میں سمجھائیں لاکھوں قربانیوں کے بعد مملکت پاکستان پر مشیعت ایزدی
اپنا کردار ضرور ادا کرے گی کہ ہم عز وجل کی مہربانیوں سے قطعاً مایوس نہ
ہیں۔ |