ادب
بیٹا !جب کسی نشست میں داخل ہوتو پہلے سلام کروپھر ایک جانب بیٹھ جاؤ اور
جب تک اہل مجلس کی گفتگو نہ سن لو اپنی بات کو آغاز نہ کرو۔اگر وہ
ذکرخدامیں مشغول ہیں توتم بھی اس میں حصہ لو اوراگر وہ فضولیات میں محو
کلام ہیں تو تم وہاں سے الگ ہوجاؤ اوردوسر ی جانب کسی عمد ہ مجلس میں چلے
جاؤ۔(قصص القرآن ،تالیف محمد حفظ الرحمان ،جلد ۳اور۴ صفحہ ۴۸طبع دارالاشاعت
اردو بازار ،ایم اے جناح روڈ ،کراچی پاکستان)
نیک اعمال
بیٹا !خبردار احسان اورنیک اعمال سے مغرور نہ ہونا اوراسے بزرگ مت شمار
کرناورنہ ہلاک ہوجاؤگے ۔(اختصاص شیخ مفید صفحہ ۳۳۶)
بیٹا !نیک عمل کی طرف سبقت کرو اس سے قبل کی تمہاری موت دستک دیدے ۔اور اس
سے پہلے کہ پہاڑاورچاند و سورج ایک جگہ جمع ہو جائیں ۔(اختصاص شیخ مفید
صفحہ ۱۶۵)
بیٹا !دوسروں کے ساتھ کئے گئے اپنے نیک عمل اوراحسان کے سلسلے میں مغرور مت
ہونا۔جو بھی نیک کا م کرتے ہووہ تمہاری نظر میں بڑا نہیں ہونا چاہئے ورنہ
تم ہلاک ہوجاؤگے ۔(حقوق اولاد اور ہدایات اہل بیت ۱۳۲ناشر :تنظیم المکاتب
لکھنو،انڈیا)
بزرگوں کے ساتھ
بیٹا !بزرگوں کا کہنامانو۔
بیٹا !اپنے سے بڑوں کے ساتھ مذا ق نہ کرو۔(تفسیر جلالین :علامہ جلال الدین
محلی و علامہ جلال الدین سیوطی ،جلد ۵ صفحہ ؍۶۹مکتبہ ،دارالاشاعت اردو
بازار ایم اے جناح روڈ ،کراچی ،پاکستان )
بیٹا !بڑوں کے سامنے طویل گفتگو نہ کرو۔(تفسیر جلالین :علامہ جلال الدین
محلی و علامہ جلال الدین سیوطی ،جلد ۵ صفحہ ؍۶۹مکتبہ ،دارالاشاعت اردو
بازار ایم اے جناح روڈ ،کراچی ،پاکستان )
بیٹا !راستہ میں بزرگوں سے آگے نہ چلو۔(تفسیر جلالین :علامہ جلال الدین
محلی و علامہ جلال الدین سیوطی ،جلد ۵ صفحہ ؍۷۰مکتبہ ،دارالاشاعت اردو
بازار ایم اے جناح روڈ ،کراچی ،پاکستان )
تکبر
بیٹا !خبردار تکبر نہ کرنا اور دوسروں پر فخر ومباہات نہ کرنا ورنہ ابلیس
کے ساتھ اس کے گھر میں ہمنشین ہوگے ۔(اختصاص شیخ مفید صفحہ ؍۳۳۴)
بیٹا !سرکشی ،تکبر ،دوسروں پر برتری جتانااور دوسروں پر فخر ومباہات کرنا
چھوڑدو۔جان لو کہ آخر کار قبر میں مسکن بناؤگے ۔ (اختصاص شیخ مفید صفحہ
؍۳۳۴)
بیٹا !اس شخص پر وائے ہوجو سرکشی کرتاہے ۔وہ شخص کیسے تکبر کرتاہے
درآنحالیکہ وہ مٹی سے خلق ہوا ہے اور پھر مٹی میں مل جائے گا اور نہیں
جانتاکہ کہاں جائے گا!؟
داخل بہشت ہوگاکہ رستگارہوگایا واصل جہنم ہو گاکہ کھلم کھلانقصان دیکھے
گااور ناامید و پشیمان ہو گا ۔(اختصاص شیخ مفید صفحہ ؍۳۳۴)
بیٹا !مغرور اور متکبر مت بنو۔ (تفسیر جلالین :علامہ جلال الدین محلی و
علامہ جلال الدین سیوطی ،جلد ۵ صفحہ ؍۷۰مکتبہ ،دارالاشاعت اردو بازار ایم ا
ے جناح روڈ ،کراچی ،پاکستان )
|