لقمان حکیم؛ انسان کامل(۷)

جناب لقمان کی نصیحت
ان افعال سے پرہیز کرو
بیٹا !ہمیشہ سر سے دور رہوتاکہ شر تم سے دور رہے اس لئے کہ شر سے ہی شر پید اہوتا ہے۔ (قصص القرآن ،تالیف محمد حفظ الرحمان ،جلد ۳اور۴ صفحہ ۴۸طبع دارالاشاعت اردو بازار ،ایم اے جناح روڈ ،کراچی پاکستان)
بیٹا !بیوقوف اورنادان لوگوں سے گریزاں رہو۔(تفسیر جلالین :علامہ جلال الدین محلی و علامہ جلال الدین سیوطی ،جلد ۵ صفحہ ؍۶۹مکتبہ ،دارالاشاعت اردو بازار ایم اے جناح روڈ ،کراچی ،پاکستان )
بیٹا ! بیہودہ باتیں مت کرو(تفسیر جلالین :علامہ جلال الدین محلی و علامہ جلال الدین سیوطی ،جلد ۵ صفحہ ؍۷۰مکتبہ ،دارالاشاعت اردو بازار ایم اے جناح روڈ ،کراچی ،پاکستان )
بیٹا !بداصلوں سے امید وفا مت کرو۔۔(تفسیر جلالین :علامہ جلال الدین محلی و علامہ جلال الدین سیوطی ،جلد ۵ صفحہ ؍۶۹مکتبہ ،دارالاشاعت اردو بازار ایم اے جناح روڈ ،کراچی ،پاکستان )
بیٹا !کسی کو بھی سب کے سامنے شرمندہ نہ کرو۔(تفسیر جلالین :علامہ جلال الدین محلی و علامہ جلال الدین سیوطی ،جلد ۵ صفحہ ؍۷۰مکتبہ ،دارالاشاعت اردو بازار ایم اے جناح روڈ ،کراچی ،پاکستان )
بیٹا !آنکھیں مٹکاکے اشارہ مت کرو۔ (ایضاً)
بیٹا ! کہی ہوئی بات بار بارمت دہراؤ۔(ایضاً)
بیٹا !بات کرتے وقت ہاتھ مت چباؤ ۔ (ایضاً)
بیٹا !مرنے کے بعد کسی کوبرائی سے یاد نہ کرو کہ یہ فائدہ ہے ( اسی میں بھلائی میں ہے )(ایضاً)
بیٹا !جہاں تک ہوسکے لڑائی اورخصومت سے بچو۔(ایضاً)
بیٹا !اپنا کھانا دوسرے کے دسترخوان پر مت کھاؤ۔(ایضاً)
بیٹا !دن چڑھے تک مت سوتے رہو۔(ایضاً)
بیٹا !دوسر وں کی بات چیت میں دخل نہ دو۔(ایضاً)
بیٹا !ادھر ادھر تانک جھانک نہ کرو۔ (ایضاً)
بیٹا !کسی کے مرنے سے شماتت نہ کرو۔کسی بیمار کا مذاق مت اڑاؤ اورکسی کو نیک کام انجام دینے سے نہ روکو۔(مجموعہ ورام صفحہ ۴۲۱)
پرخوری سے پرہیز
بیٹا !جب معدہ غذا سے پر ہوجاتا ہے تو فکر سو جاتی ہے ۔حکمت کی زبان گنگ ہوجاتی ہے اور اعضاء بدن عبادت سے عاجز ہوجاتے ہیں۔(مکارم الاخلاق بحوالہ حقوق اولاد و ہدایات اہل بیت صفحہ ؍۱۲۰ناشر :تنظیم المکاتب ،لکھنو ،انڈیا )