ہیپاٹائیٹس سی، ایک جان لیوا بیماری!!!

ہیپاٹائیٹس کے بارے میں معلومات

ہر روز ہزاروں لوگ اس جان لیوا بیماری کا نشانہ بنتے ہیں پھر بھی اسکو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ پاکستان جیسے ملک میں جہاں غربت اور بیماریوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں وہاں تو اسکے بارے میں زیادہ آگاہی محم کی ضرورت ہے۔ لیکن اسکے ساتھ ساتھ ہمارے ہاں لوگ اسکے بارے میں سارا علم رکھتے ہوے بھی انجان بن جاتے ہیں اور اپنی زندگیوں کو داؤ پے لگا دیتے ہیں۔

یہ بیماری دیمک کی طرح انسان کو آہستہ آہستہ اندر سے کھا لیتی ہے اور جب انسان کو ہوش آتا ہے تو تب تک بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے۔ ہر ایک کو چاہیے کے باقاعدگی سے اپنا معائنہ کرواتے رہیں اور جیسے ہی اس بیماری کا پتہ چلے تو فوراً علاج کروائیں بغیر کسی تاخیر کے کہیں ایسا نہ ہو کہ بعد میں پچھتانا پڑے۔

میں نے اپنے خاندان میں ۲ لوگوں کو اس بیماری کی وجہ سے موت کے گھاٹ اترتے دیکھا ہے اور یقین جانئے یہ بہت تکلیف ده ہوتا ہے۔

میں نے اپنے والد صاحب کو رفتا رفتا موت کی طرف قدم بڑھاتے دیکھا ہے۔ یہ بیماری انکو ختم کرتی رہی لیکن ہم کچھ نہ کر سکے کیوں کیونکہ بہت وقت گزر چکا تھا اور ہمیں پتا نہ چلا سکا۔ انکو ایک صحت مند زندگی سے ہڈیوں کا ڈھانچہ بنتے دیکھا ہے۔

اسکے بعد میرے چچا جو جانتے تھے انکو یہ بیماری ہے پھر بھی انہوں نے اعلاج نہ کروایا اور اپنے گھر والوں کو روتا چھوڑ کر چلے گئے۔ جب تک ہمیں پتہ چلا تب وہ صرف ۲ دِ ن کے مہمان رہ گے تھے اس دنیا میں اور ہمارے کچھ کرنے سے پہلے ہے موت نے انکو آ جکڑا۔

میرے لیے بہت تکلیف دہ ہے اس سب کو بیان کرنا لیکن میرا یہ سب بتانے کا مقصد صرف یہ ہے کہ شاید کوئی تو میری وجہ سے اس تکلیف سے بچ جائے۔ اپنے پیاروں کی زندگی کے لیے کچھ کر سکے۔

خدارا کبھی بھی اپنی زندگی کو اتنے سستے مول میں مت بیچو موت کے سامنے۔ اپنا نہیں تو اپنے سے جُڑے رشتوں کی خاطر ہی اپنا خیال رکھو۔ زندگی بہت زیادہ انمول چیز ہے ایک بار ہاتھ سے نکل جائے تو پھر واپس اسکو لا نا ممکن ہے۔
میں اس بیماری کے پھیلنے کی کچھ وجوہات بیان کرنا چاہوں گی!
گندا پانی - پانی ہمیشہ اُبال کر پینا چاہیے ۔
کسی کے خون کو ہاتھ لگانے سے یہ پھیل سکتی ہے۔
دانت نکلوانے یا آپریشن کے دوران استمعال ہونے والے اوزاروں سے۔
صاف صفائی کا ہمیشہ خیال رکھیں۔
اسکی کچھ علامات یہ ہیں!
جوڑوں کا درد
بُخار
تھکن کا احساس
معدے کا درد
پیشاب کا رنگ زرد ہونا
اور اگر یہ بڑھ جائے تو جِگر کو رفتا رفتا خراب کر دیتی ہے اور آخر کار وہ اپنا کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔
اور اس وقت خون کی الٹیوں کا ایک نا رکنے والا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔

برائے مہربانی خود بھی احتیاط کریں اور دوسروں کو بھی آگاہی دیتے رہیں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Hira chodhary
About the Author: Hira chodhary Read More Articles by Hira chodhary: 7 Articles with 6416 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.