ریحام خان کی کتاب پر تحریک انصاف کا واویلا

تحریک انصاف کے طوطے کی جان ریحام خان کی کتاب میں اٹکی ہوئی ہے

آجکل عمران خان اور تحریک انصاف کے طوطے کی جان ریحام خان کی کتاب میں اٹکی ہوئی ہے. حالات و واقعات یہ بتا رہے ہیں کہ ادھر کتاب چھپ کر مارکیٹ میں آئے گی اور ادھر پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی. تحریک انصاف اپنے ہتھیاروں سوشل میڈیا، الیکٹرانک میڈیا، پرنٹ میڈیا اور اداکاروں کے ذریعے کتاب کو متنازعہ بنانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے مگر اس کتاب نے منظر عام پر آنے سے پہلے ہی مقبولیت کی بلندیوں کو چھونا شروع کر دیا ہے. یوں کہیے ,, مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی،، سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر بیٹھے پی ٹی آئی کے عظیم دماغ جیالوں کو تین سال پہلے ریحام خان ایک حور کے روپ میں نظر آتی تھی. مگر آج یہی حور ایک چڑیل سے بھی زیادہ خوفناک صورت اختیار کر گئی ہے. آخر کیوں، اگر کتاب کی بات کی جائے تو وہ ان کیلئے ایک ڈراؤنا خواب اور ایک ڈراؤنی حقیقت بن کر سامنے آ رہی ہے. آج پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ ریحام خان کا کریکٹر ٹھیک نہیں اور ثبوت کے طور پر اس کی وہ نازیبا تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر رہے ہیں جس میں ریحام خان گوروں کی بانہوں میں جھولے جھول رہی ہے اور ان کے گلے کا ہار بھی بنی ہوئی دکھائی دیتی ہے اور ایسے لباس میں اپنے جسم کی نمائش کرتی دکھائی دے رہی ہے کہ ہالی وڈ اور بالی وڈ کی اداکارائیں اور ماڈلز بھی اپنے آپ کواس کے مقابلے میں کم تر ہی سمجھیں. مگر اس وقت عمران خان کو ریحام خان کی اداؤں سے مغرب کی جھلک نظر آتی تھی جس کے وہ جوانی کے دور سے ہی رسیا تھے. اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ عمران خان کس قدر مغربی حسن کے سحر میں مبتلا تھے اور کتنی گوریاں عمران خان کے بیڈروم کی زینت بنیں تھیں تو ایک کتاب جس کا نام,, پارلیمنٹ سے لے کر بازار حسن تک،، ہے لا کر ضرور پڑھیں. جس میں نواز شریف، بے نظیر بھٹو، ذوالفقار علی بھٹو، غلام مصطفی کھراورشیخ رشید سمیت پاکستان کےکئ نامور سیاست دانوں اور جنرلز کے معاشقوں کا تفصیلاً ذکر ہے. یہ کتاب ن لیگ نے نہیں چھپوائی . اس کتاب میں عمران خان سب سے زیادہ معاشقوں کے ساتھ سرفہرست ہیں اور کتاب کا سب سے طویل مضمون بھی کپتان پرہی لکھا گیا ہے. ریحام خان اپنی کتاب میں عمران خان اور پوری تحریک انصاف کو ننگا کرنے کی کوشش کررہی ہے . یہی کام تحریک انصاف کے میڈیا سیلز نے کتاب کی اشاعت کی خبر کے ساتھ ہی شروع کر دیا تھا. مطلب جنگ دونوں طرف سے برابر چھٹری ہوئی ہے. دوسری بات ریحام خان کتنی پرہیزگار اور پارسا عورت ہے اس کا اندازہ آپ اس بات سے بھی لگا سکتے ہیں کہ عمران خان سے شادی سے پہلے اور آج بھی یہ عورت ایک انڈین کے ساتھ برطانیہ میں رہائش پذیر ہے. جو کافی عرصہ سے اسکا بیسٹ بوائے فرینڈ ہے. اس کا نام سنجے کیتھوریا ہے اور یہ برطانیہ میں ہوٹلنگ کا کاروبار کرتا ہے. یہی وہ آدمی ہے جو ریحام خان کو کتاب کی اشاعت میں ہر طرح کی مدد فراہم کر رہا ہے. اگر اخلاقیات کی بات کریں توعمران خان کی سابقہ بیوی ہونے کے ناطے ریحام خان کا یہ اقدام انتہائی گھٹیا ہے. جس کی کوئی مذہب کوئی معاشرہ اجازت نہیں دیتا. تحریک انصاف کی جانب سے یہ بھی الزام ہے کہ کتاب کی اشاعت کے پیچھے مسلم لیگ ن کا ہاتھ ہے اگر ایسا ہے تو ثبوت ٹھوس شواہد کے ساتھ عوام کے سامنے آنے چاہئیں. آخری بات تحریک انصاف کتاب کی اشاعت پر اس لئے اتنا شور مچا رہی ہے کہ کتاب مارکیٹ میں آنے سے پہلے ہی اتنی متنازعہ ہو جائے کہ اس کا اثر ختم ہو جائے. مگر یہ بھی حقیقت ہے جنرل اسد درانی کی کتاب کی طرح اس کتاب کا سب سے زیادہ سیاسی فائدہ مسلم لیگ ن کو ہو گا. جو کہ تحریک انصاف کسی صورت بھی نہیں چاہے گی .

Hafiz Azam
About the Author: Hafiz Azam Read More Articles by Hafiz Azam: 32 Articles with 21413 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.