گریٹ ولڑرز پر دھمکی اثر کر گئ

گیرٹ ولڑرز پر ایک عاشق رسول پاکستانی کی دھمکی اثر دیکھا گئ

ہالینڈ میں ایک شخص گیرٹ ولڑرز اقوام عالم کے امن کیلئے خطرہ بنا ہوا ہے.یہ شخص ہالینڈ کے پارلیمان میں ملک کی دوسری بڑی سیاسی جماعت فریڈم پارٹی کی نمائندگی کرتا ہے. اس کی گھٹیا حرکت نے پوری امت مسلمہ کو انتہائی تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے. اس نے ہمارے نبی اکرم صل اللہ علیہ والہ و سلم کے نعوذبااللہ گستاخانہ خاکوں کے اپنے پارلیمان میں مقابلے کروانے کا اعلان کیا ہے اور یہاں تک کہ کچھ گستاخانہ خاکے گوگل پر بھی اپ لوڈ کر دئیے ہیں. تمام اسلامی ممالک کی عوام اور حکمرانوں کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آ رہا ہے. مگر ہر بار کی طرح اس دفعہ بھی ترکی کے صدر رجب طیب اردگان ہی تمام عالم اسلام میں سب سے آگے دیکھائی دیتے ہیں جنہوں نے سب سے پہلے عملی اقدام اٹھاتے ہوئے ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کر دیا . یہی مطالبہ تمام مسلم ممالک کی عوام اپنے حکمرانوں سے کر رہی ہے کہ یہ حضور صل اللہ علیہ والہ و سلم کی ناموس رسالت کا معاملہ ہے اسے پارلیمنٹ کی مذمتی قرار دادوں، ہالینڈ کے سفیر کو بلا کر احتجاج اور سیاسی بیانات تک محدود نہ کیا جائے بلکہ اس کیلئے عملی اقدام کے طور پر ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کر دیا جائے اور اپنے سفیر کو واپس اپنے ملک بلوا لیا جائے. اسی مطالبے کو لے کر تحریک لبیک پاکستان نے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ بھی شروع کر دیا ہے. اس دفعہ بھی ان کی منزل فیض آباد پل ہے جہاں وہ احتجاج اور دھرنا دیں گے. مگر جب میں یہ آرٹیکل لکھ رہا تھا تب خبر آئی کہ گیرٹ ولڑرز نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی منسوخی کا اعلان کر دیا ہے. یہ کام بہت پہلے ہو جاتا اگر تمام مسلم ممالک کے سربراہان مل کر رجب طیب اردگان کی پیروی کرلیتے اور ہالینڈ سے اپنے اپنے سفارتی تعلقات ختم کردیتے. اس اقدام سے پوری دنیا کے غیر مسلم ممالک میں اسلامی اتحاد کا ایک میسج جاتا. اس کے بعد کوئی غیر مسلم ایسی حرکت کرنے کا مرتکب نہ ہوتا اور نہ ہی اس کی آزاد خیالی کے حق میں صدائیں بلند ہوتیں. اگر آج گیرٹ ولڑرز نے اپنی گھٹیا حرکت سے باز رہنے کا اعلان کیا ہے تو اس کے پیچھے صرف ایک سچے عاشق رسول پاکستانی شہری کی دھمکی تھی. جو اس نے ہالینڈ میں اپنے انجام کی پرواہ کیے بغیر گیرٹ ولڑرز کو قتل کر دینے کیلئے دی اور مسلمانوں کی غیرت کو بھی للکارا. بعدازاں اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا. اس سے اگلے روز اس گستاخ نے اپنی سیکورٹی کو بڑھانے کی درخواست دی اور ساتھ ہی ساتھ اپنے کام سے توبہ بھی کر لی. آج اگر تمام امت مسلمہ کے سربراہان امریکہ اور مغربی ملکوں کی غلامی سے نکل کر حضور اکرم صل اللہ علیہ والہ و سلم کی غلامی میں آ جائیں تو میں دیکھتا ہوں کیسے کوئی ہمارے نبی کریم صل اللہ علیہ والہ و سلم کی ناموس رسالت کی طرف میلی آنکھ اٹھا کر بھی دیکھتا ہے اور کیسے کوئی مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دیتا ہے. یہ تب ہی ممکن ہے جب تمام مسلمانوں میں اتحاد قائم ہو جائے اور دلوں میں حب رسول صل اللہ علیہ والہ و سلم پیدا ہو جائے.

Hafiz Azam
About the Author: Hafiz Azam Read More Articles by Hafiz Azam: 32 Articles with 21263 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.