اسم اعظم تمام مشکلات سے نجات ٢

بے شک دلوں کا اطمینان اللہ کے ذکر میں ہے۔ القران۔

حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) نے زید بن صامت (رضی اللہ تعالیٰ عنہُ) کو یوں دُعا کرتے سُنا ( اَللّہمہَ انی اسئلکُ بِانَّ لک الحمدُ لا الٰہ الّا انتَ وَحدِکَ لا شریکَ لکَ یا حنانُ یا منانُ یا بدیعُ السموٰتِ والارض ِ یا ذالجلالِ والاکرام یا حیُ یا قیوم ) پیارے آقا علیہ السلام نے ارشاد فرمایا ۔ یہ اللہ کا وہ اسم اعظم ہے کہ جب اِس سے پُکارا جائے اجابت کرے اور جب مانگا جائے عطا فرمائے ۔ حوالہ ۔ احمد ۔ ابن ابی شیبہ ۔ ابن حبان ۔ حاکم ۔ روایت حضرت انس( رضی اللہ تعالیٰ عنہُ )

محترم قارئین سلام۔
میرے کالم اسمِ اعظم تمام مشکلات کا بہترین حل کو جو پذیرائی آپ نے دی میں اسکے لیے آپ کا بے حد شکر گزار ہوں۔ بے شمار لوگوں نے فَیس بُک پر بھی آ کر اس کالم اور اسمِ اعظم سے استفادہ حاصل کیا اور بے شمار لوگوں نے یہ کالم لکھنے پر میرا شکریہ بھی ادا کیا ۔اور مجھے بیشُمار ایسی ایمیل وُصول ہوئیں جس میں خواتین اور حضرات نے مجھے بتایا کہ الحمدُ للہِ عزوجل جب سے ہم نے اسم اعظم پڑھنا شروع کیا ہے ہمارے اُلجھے ہوئے کام سُلجھ رہے ہیں اور جب سے یہ ورد شروع کیا ہے الحمدُ للہِ عزوجل ایک قلبی سکون مُیسر آیا ہے اور ذہن پُر سُکون رہتا ہے۔

اسمِ اعظم سے متعلق بے شمار احادیث مبارکہ صحیح اسناد کے ساتھ کُتب احادیث میں موجود ہیں اور الحمدُاللہ جو سچا مسلمان ہوتا ہے اسکا اپنے پیارے آقا علیہ السلام کے ہر ہر فرمان پر ایمان ِکامل ہوتا ہے۔ اسمِ اعظم کے کالم سے اختلاف کرتے ہوئے کسی نے ایک سُوال پوچھا تھا کہ آخر اس سے کیا فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔ میرا جواب فقط اتنا ہے کہ کیا یہ فائدہ کم ہے کہ مخلوق اپنے رب عزوجل کو یاد کرنے لگ جائے۔ اور قران مجید میں ھاروت اور ماروت دو فرشتوں کا تذکرہ موجود ہے آپ اُس کی تفسیر پڑھیں تو معلوم ہوگا کہ ان دو فرشتوں کو اسم اعظم معلوم تھا۔ تو کیسے ممکن ہے کہ سید عالم (صلی اللہُ علیہ وآلہ وسلم) کو اسم اعظم معلوم نہ ہو۔ اب میں آخر میں آپ سے ایک سوال کرنا چاہتا ہوں مثال کے طور پر فرض کر لیں کوئی شخص یتیموں کے لیے گھر قائم کرنا چاہے، بے روزگار لوگوں کے لیے فیکٹری یا مفلسوں کے لیے ایسا ہوٹل بنانا چاہے جہاں بھوکے، غریب لوگوں کو عزت سے دو وقت کا کھانا مُیسرآ سکے تو کیا آپ اِس کام سے اُسے روک دیں گے کہ پہلے قرآن سے ایسے ہوٹل، فیکٹری یا گھر کا قیام ثابت کرو۔ کیا یہ عجیب بات نہ ہوگی؟ کہ نیکی بھلائی اور صدقہ کا حُکم قرآن مجید میں موجود ہے اور یہ تمام کام بھی نیکی بھلائی اور صدقات کے زُمرے میں آتے ہیں قرآن مجید کو بھلا صحابہ کرام رِضوانُ اللہِ اجمعین سے بہتر کون سمجھا ہوگا لیکن جید صحابہ کرام بھی قُرآن مجید فُرقان حمید کی تشریح کیلئے سرورِ کائنات (صلی اللہُ علیہ وآلہ وسلم) کی بارگاہ میں حاضر ہوا کرتے تھے لہٰذا ثابت ہوا کہ قُرآن مجید کو پڑھ کر سمجھنے کیلئے اقوالِ صاحب قرآن (صلی اللہُ علیہ وآلہ وسلم)سے استمداد لازمی ہے ورنہ ممکن ہے کہ ہم قُرآنِ مجید کو پڑھیں تو ہدایت کے واسطے لیکن ذاتی تشریح کی بِنا پر شیطانِ لعین ہمارا ایمان ہی نہ اُچک لے۔ اسلئے ضروری ہے کہ جب ہم قُرآن مجید کا ترجُمہ پڑھیں تو اُس کی تشریح خود نہ کریں بلکہ تفاسیر کا مُطالعہ کریں تو ہمیں اُس آیت مبارکہ کا سیاق و سباق بھی معلوم ہوجائے گا اور ہماری معلومات میں بھی بے پناہ اضافہ ہوگا۔ انشأَ اللہ عزوجل۔ میرا مشورہ آپ سبھی کیلئے یہ ہے کہ آپ ترجُمہ کنزالایمان شریف بمعہ تفسیر خزائنُ العِرفان کتابی صورت اور سافٹ وئیر بھی لے لیں کہ یہ اغلاط سے بالکل پاک ہے۔

اپنے تمام قارئین سے مُلتمس ہوں کہ نماز کا اہتمام کریں اسم اعظم یا کوئی بھی وِرد پڑھیں تو اول اور آخر میں درود پاک بھی ضُرور پڑھیں جس سے بھی وظائف کی اجازت لیں اُنہیں اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں اُن کا جب بھی تذکرہ کریں اُنہیں اچھے الفاظ سے یاد کریں کہ با ادب با نصیب اور بے ادب بد نصیب ہوتا ہے

اللہ کریم کی بارگاہ میں اُسکے پیارے محبوب کے وسیلے سے دُعا کرتا ہوں کہ وہ سب کی مجھ سمیت ایمان٬ عزت٬ آبرو٬ جان٬ مال کی حِفاظت فرمائے۔

امید ہے اس کالم سے بھی سینکڑوں لوگ مستفید ہونگے۔ انشا ٔاللہ عزوجل میری رہنمائی اللہ کے فضل سے آپ کے ساتھ رہے گی۔

آپ حسبِ سابق کمنٹس باکس کے ذریعے سے اپنے لئے اور اپنے عزیزوں کے لئے اسم اعظم حاصل کرسکیں گے

استخارہ۔ بچوں کے نام ۔ خوابوں کی تعبیر ۔ جنات سے حِفاظت۔ اور جادو کی کاٹ ۔ بھی مُفت کرواسکتے ہیں جسکے لئے آپ فیس بک پر میسج کرسکتے ہیں
ایڈریس نوٹ فرمالیں
https://www.facebook.com/ishratiqbal.warsi

الحمدللہ عزوجل آپ سب کے لئے خوشخبری ہے کہ ہمارا اسم اعظم نکالنے والا سافٹ وئیر مکمل ہوچکا ہے جسکی وجہ سے کافی آسانی ہوگئی ہے اور اسے ویب سائٹ پر منتقل کرنے کا کام چل رہا ہے جس کے لئے محترم احسان ُالحق صاحب نے شَبُ و روز محنت بِلا کسی معاوضے کی ہے آپ اُنہیں بھی دُعاؤں میں خاص طور پر یاد رکھئے گا ۔ پچھلے کالم میں کافی احباب کی فرمائش تھی کہ اسمائے الہی اور اُنکے اعداد بھی تحریر کروں سو آپکے اس حکم کی تعمیل کی بھی سعادت مجھ گنہگار کو حاصل ہوگئی جِسے اس کالم میں شائع کر رہا ہوں روحانی مسائل اور اُنکے حل کے حوالے سے ایک ویب سائٹ فیضانِ وارث بھی بنانے کا ارادہ ہے انشا اللہ عزوجل۔

نوٹ۔ اسم اعظم پڑھنے کی اجازت صرف اُن مسلمانوں کو حاصل ہے جنکے قُلوب میں انبیأ اکرام کی عظمت اور عصمت موجود ہو تمام صحابہ کرام (رضوانُ اللہِ اجمعین) کی مُحبت اور تمام اولیائے کرام سے عقیدت موجود ہو۔

اسمائے الہی اور اُنکے اعداد

( 223 اکبَرُ ) ( 111 اَعلٰی ) ( 801 اٰخِرُ ) ( 229 اَحکَمُ اَلحَاکِمِین ) ( 13 اَحَدُ )

( 72 بَاسِطُ ) ( 213 بَارِیُ ) ( 37 اَوَّلُ ) ( 36 اِلٰہُ ) ( 66 اللہُ )

( 202 بَرُ ) ( 86 بَدِیعُ ) ( 113 باقِیُ ) ( 573 باعِثُ ) ( 62 باطِنُ )

( 903 ثَابِتُ ) ( 409 تَوَّابُ ) ( 510 تَقِیُّ ) ( 302 بَصیِرُ ) ( 258 بُرھَانُ )

( 69 حَاکِمُ ) ( 989 حافِظُ ) ( 73 جَلِیلُ ) ( 206 جَبَارُ ) ( 114 جامِعُ )

( 68 حَکَمُ ) ( 108 حَقُ ) ( 998 حَفِیظ ُ ) ( 80 حَسِیبُ ) ( 53 حَامِدُ )

( 18 حَیّ ُ ) ( 109 حَناِّنُ ) ( 62 حَمِیدُ ) ( 88 حَلِیمُ ) ( 78 حَکِیمُ )

( 155 دَافِعُ ) ( 45 دَائِمُ ) ( 812 خَبِیرُ ) ( 731 خالِقُ ) ( 1481 خَافِضُ )

( 351 رَافِعُ ) ( 286 رَؤفُ ) ( 801 ذُواُلجَلالِ ) ( 65 دَیِّانُ ) ( 74 دَلِیلُ )

( 514 رَشِیدُ ) ( 308 رَزَاقُ ) ( 258 رَحِیمُ ) ( 298 رَحمٰنُ ) ( 202 رَبُّ )

( 661 سَتاَّرُ ) ( 76 سُبُّوحُ ) ( 120 سُبّحٰنُ ) ( 37 زکِّیُ ) ( 312 رَقِیبُ )

( 391 شَافِیُ ) ( 180 سَمِیعُ ) ( 150 سُلطَانُ ) ( 131 سَلاَمُ ) ( 340 سَرِیعُ )

( 194 صِدقُ ) ( 298 صَبُّورُ ) ( 319 شَھِیدُ ) ( 526 شَکُورُ ) ( 310 شَاھِدُ )

( 141 عَالِمُ ) ( 105 عَادِلُ ) ( 1106 ظاھِرُ ) ( 1001 ضارُّ ) ( 134 صَمَدُ )

( 110 عَلِیُ ) ( 156 عَفُوُّ ) ( 1020 عظیمُ ) ( 94 عَزِیزُ ) ( 104 عَدلُ )

( 489 فَتَّاحُ ) ( 1060 غَنِیُ ) ( 1286 غَفُورُ ) ( 1281 غَفَارُ ) ( 150 عَلِیمُ )

( 314 قَدِیرُ ) ( 170 قُدُوسُ ) ( 305 قادِرُ ) ( 903 قَابِضُ ) ( 141 قَائِمُ )

( 232 کَبِیرُ ) ( 111 کافِی ) ( 156 قَیّوُمُ ) ( 306 قَھَارُ ) ( 116 قَوِیُ )

( 91 مَالِکُ ) ( 48 ماجِدُ ) ( 129 لَطِیفُ ) ( 270 کَرِیمُ ) ( 232 کَبِیرُ )

( 551 مُتَعَالِیُ ) ( 102 مُبِینُ ) ( 56 مُبدِیُ ) ( 161 مانِعُ ) ( 212 مَالِکُ المُلکُ )

( 510 مُحتَسِبُ ) ( 57 مَجِیدُ ) ( 55 مُجِیبُ ) ( 500 مَتِینُ ) ( 662 مُتَکَبِرُ )

( 770 مُذَلُّ ) ( 730 مُخفِیُ ) ( 68 مُحیِیُ ) ( 98 مَحمُودُ ) ( 148 مُحصِیُ )

( 129 مُعطِیُ ) ( 117 مُعِزُ ) ( 336 مُصَوِرُ ) ( 562 مُستَبِینُ ) ( 201 مُسََّبِِبُ الاَسبَابِ )

( 744 مُقتَدِرُ ) ( 1100 مُغنِیُ ) ( 170 مُعِینُ ) ( 127 مُعِیزُ ) ( 124 مُعِیدُ )

( 100 مَلِیکُ ) ( 90 مَلِکُ ) ( 550 مُقِیتُ ) ( 209 مُقسِطُ ) ( 184 مُقَّدِمُ )

( 846 مُؤَخِرُ ) ( 200 مُنعِمُ ) ( 630 مُنتَقِمُ ) ( 141 مَناَّنُ ) ( 490 مُمِیتُ )

( 256 نُورُ ) ( 160 نَقِیُّ ) ( 201 نافِعُ ) ( 145 مُھَیمِنُ ) ( 136 مُومِنُ )

( 97 وَافِیُ ) ( 137 وَاسِعُ ) ( 707 وَارِثُ ) ( 19 واحِدُ ) ( 14 وَاجِدُ )

( 66 وَکِیلُ ) ( 20 وَدُودُ ) ( 28 وَحِیدُ ) ( 47 وَالِیُ ) ( 299 وَالاِکرَامُ )

( 11 ھُو ) ( 20 ھَادِیُ ) ( 14 وَھَابُ ) ( 46 وَلِیُ )
ishrat iqbal warsi
About the Author: ishrat iqbal warsi Read More Articles by ishrat iqbal warsi: 202 Articles with 1100804 views مجھے لوگوں کی روحانی اُلجھنیں سُلجھا کر قَلبی اِطمینان , رُوحانی خُوشی کیساتھ بے حد سکون محسوس ہوتا ہے۔
http://www.ishratiqbalwarsi.blogspot.com/

.. View More

Ism-e-Azam Solution Of All Problems - Ism-e-Azam are the 100 names of Allah. In this article the importance of Ism-e-Azam is described which useful for all the Muslims around the world. Reciting of these Ism-e-Azam can solve all problems of life. The Holy Prophet (p.B.U.H) said to recite these Ism-e-Azam