تبدیلی کی نئی ہوا کو مزید تیز کرنے کے لئے پی ٹی آئی
حکومت کے جانب سے پودے لگانے کا سلسلہ جاری ہے جس کے پہلے مرحلے میں اتوار
کے روز ملک کے بیشتر حصوں میں پودے لگائے گئے۔ بلاشبہ یہ ایک اچھی ابتداء
ہے پر صرف پودے لگانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ اس سال جشن آزادی کے موقع پہ
بھی عوام نے بڑی تعداد میں پودے لگائے مگر اب وہی پودے سسکیاں لیتے اپنے
لگانے والوں کا شدت سے انتظار کررہے ہیں اور امید کر رہے ہیں کہ شاید ہمیں
زمین میں بو نے والے کبھی بھولے بہٹکے دوبارہ آئیں گے اور ہمیں تھوڑا پانی
دے گے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ درخت اس وقت پاکستان کی ایک اہم ضرورت ہیں مگر
اس سلسےمیں پودے لگا کر انہیں بھول جانا اِن جانداروں کے ساتھ زیادتی ہے۔
پودے کی حفاظت کرنا انہیں پانی دینا بھی لگانے والے کی ذمہ داری ہے۔ لہذٰا
اس سلسے میں گزارش یہ ہے کہ جو پودے بو دیئے گئے ہیں ان پہ بھی توجہ دیں
اور آئیندہ پودوں کو وہاں لگائیں جہاں سے آپکا مستقل گزر ہو تاکہ آپ اس
پودے کے "پودے سے درخت تک" کے سفر میں مددگار ثابت ہوں۔ |