کامیابی کے لیے کچھ کام

ہر انسان چاہتا ہے کہ اسے کامیابی حاصل ہو،کوئی شخص بھی یہ پسند نہیں کرتا کہ اسے نقصان ہو۔کامیاب لوگ وہی ہیں جو زندگی میں کچھ نیا کرنے کا جذبہ رکھتے ہوں اور عام طرز زندگی گزارنے کے بجائے اپنی زندگی میں کچھ تبدیلیاں لائیں۔اپنے منفرد مقاصد میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے عام سوچ سے ذرا ہٹ کے کچھ کرنے کی کوشش کریں۔شروع میں ناکامی کا سامنا ہو سکتا ہے لیکن!کامیاب لوگ وہی ہیں جو ناکامی کو ذہن پر سوار کرنے کے بجائے اپنی غلطیوں سے کچھ سیکھتے ہیں اور یوں کامیابی کی شاہراہ پر آہستہ آہستہ سفر کرتے ہیں۔

کامیابی کیلئے ان چار کاموں کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں:

1۔مقاصد میں کامیابی کیلئے صرف خواہشات پر اکتفاء نہ کریں بلکہ اس مقصد میں کامیاب ہونے کیلئے محنت کو اپنا شعار بنائیں۔یوں تو ہر انسان خواہشات کی دنیا میں رہتا ہے اور طرح طرح کے خیالی پلاؤ پکاتا ہے پر خواہشات کو حاصل وہی کرتا ہے جو اس کیلئے تگ ودو کرے۔

2۔ایسی چیزوں کا انتخاب کریں جن کا حصول آپ کیلئے ممکن ہو۔اگر آپ ایسی چیز کا انتخاب کرتے ہیں جسکا حصول آپ کیلئے ممکن نہیں ہے تو یہ محض اپنے آپ کو پریشانی اور ناکامی کے حوالے کرنے کا ایک راستہ ہے۔ہمیشہ وہ کام کریں جن کے کرنے کی آپ میں صلاحیت ہو اگر آپ میں اس کام کے کرنے کی صلاحیت ہی نہیں تو آپ یقینا ناکام ہونگے۔اگر گاڑی خراب ہوجائے تو اسے گاڑی کے مکینک کے پاس لیجانے کے بجائے آپ کسی ٹھیکدار کے پاس لی جائیں جس میں اس گاڑی کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے تو وہ بجائے اسے ٹھیک کر نے کے مزید خراب کردے گا۔اس لیے ان کاموں کا انتخاب کریں جن کے کرنے کیلئے آپ میں کچھ صلاحیت ہو۔

3۔ایسے کاموں کا انتخاب کریں جن کا دوسرے لوگوں پر بھی مثبت اثر پڑے۔اگر آپ ایسے کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں جن سے دوسروں کا نقصان ہو تو ایسے کام کے کرنے میں ضرور آپکو کسی موڑ پر ٹکر لگے گی اور آپ پھر اس کام میں آگے بڑھنے کے بجائے وہیں کے ہی ہوجائیں گے۔ دوسروں کو نقصان دینے سے انسان خود کامیاب تو نہیں ہوتا مگر اس سے نفسیاتی دباؤ مزید بڑھتا ہے جس سے خوشی اور ذہنی اطمینان کا حصول مشکل ہوجاتا ہے۔ اس کے برعکس دوسروں کو خوشی دینے سے خود کو بھی خوشی ملتی ہے اور کچھ نیا کرنے کا جذبہ ملتا ہے۔

4:ایسے کام کریں جن کا فائدہ اور کامیابی نئی نسل تک منتقل ہو سکے۔عام طور پر پر لوگ خواہش کے حصول کو اپنی کامیابی تصور کرتے ہیں جو کہ مناسب نہیں کیونکہ آپکی جو خواہش پوری ہوئی ہے وہ آپ کی کامیابی نہیں بلکہ وہ آپ کو کامیابی حاصل کرنے کا ایک پیمانہ ملا ہے جس سے آپ مزید کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں۔ کسی خاص مقصد میں کامیابی سے دیرپا خوشی حاصل نہیں ہوتی کیونکہ ایک مرتبہ اپنے ہدف کو حاصل کرلینے کے بعد انسان ایک نئے خواب کے پیچھے بھاگنا شروع کردیتا ہے اور اس طرح یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے۔

عام طرز زندگی اپناتے ہوئے منفرد آئیڈیاز کو عملی شکل دینا ممکن نہیں۔ اس لئے اگر آپ اپنے منفرد منصوبے کو قابل عمل سمجھتے ہیں تو اسے کامیاب بنانے کیلئے عام سوچ سے ہٹ کر کام کرنا ہوگا۔دنیا میں کوئی کام محنت کے بغیر نہیں ہوتا ہر کام کیلئے بنیادی شرط محنت ہے اس لیے محنت کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنائیں اور بغیر کسی جھجک محسوس کیے اپنے کام میں لگے رہیں۔یہ خیال آتے ہی ترک کردیں کہ لوگ اس پر مجھے کیا کہیں گے،یہ کیسا ہے،کیا کررہاہے لوگوں کی منفی باتوں کو سوچیں تک نہیں۔ اگر آپ کو اس خیال کا دیمک لگنا شروع ہوگیا ہے کہ لوگ مجھے کیا کہیں گے تو آپ ایک نا ایک دن دیمک کے کاٹے درخت کی طرح گرنا شروع ہو جائیں گے۔

Luqman Hazarvi
About the Author: Luqman Hazarvi Read More Articles by Luqman Hazarvi: 24 Articles with 25211 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.