بڑے ادارے سے انٹرویو کال آئی
یہ کہہ کر جاب پر رکھا گیا انٹرن شپ کے بعد جاب پکی ہوگی
دلِ نادان کو امید جاگی اور اگلے دن جاپہنچے
خوب محنت کی ، سنیئرز خوش ہوئے ، ہم بھی چوڑے ہوگئے بھئی اپنی جاب پکی
دو ماہ بعد ہاتھ میں دوسطر کا تحریری کاغذ تھماکر کہا گیا ۔۔آپ کا
ایکسپِرئنس لیٹر اور ہم تلملا کر رہ گئے
پھر اسی طرز پر دوسری جاب آفر آئی ۔۔انٹرن شپ کے بعد جاب پکی سمجھیں
خوب سوچا۔۔
خیر دل تو بچہ ہے جی ۔۔ چل پڑا پھر پکی جاب کی آس لیے۔ |