اُن دونوں کی دوستی فیس بک پہ ہوئی تھی
جو پہلے پسند میں بدلی پھر محبت میں ڈھل گئی
لڑکے نے اُسے لکھ بھیجا ، میں سنجیدہ ہوں اور تم سے شادی کرنا چاہتا ہوں
بتاؤ کیا تمہیں منظور ہے؟
لڑکی نے جواب لکھا ، ایک حادثے کے نتیجے میں میری زبان دانتوں تلے آ کر کٹ
گئی تھی اب میں بول نہیں سکتی ۔ بتاؤ پھر بھی کیا میں تمہیں قبول ہوں؟
اب لڑکا گُنگ ہو گیا عشق کا نشہ پل بھر میں ہرن ہو گیا
گونگی بیوی کی خواہش سبھی کرتے ہیں مگر سچ مچ گونگی لڑکی سے شادی کوئی
نہیں کرتا
|