خدارا اس بسنت سے عوام کو محفوظ رکھیں

پرائم منسٹر عمران خان صاحب آپ کے سامنے مشکلات کا ایک سمندر ہے اور اس میں کئی کئی سو نا می ہیں آپ اکیلے ہیں اور آپ کی آستین میں سانپ پل رہے ہیں اور آپ کو احساس بھی نہیں ہے یہ بسنت نوہین رسالت کا ایک تہوار ہے اگر آپ کو نہیں پتہ تو اس پر جتنے لوگ ہلاک ہوئے کم از کم ان کا خیال کرلیں یہ کیا تماشا ہے ۔کیا آپ چاہتے ہیں کہ انسانی خون ارزاں ہو جائے ۔ تو اللہ کس قدر نا راض ہوگا اس کے قہر سے ڈرو تفصیل جاننا ہے تواوریا مقبول جان کے پاس حوالہ جات ہیں ملک کے ساتھ اور اس کی سلامتی اور تقدس کے ساتھ مذاق برداشت نہیں ہوگا آپ کے ترجمان کو تمیز سیکھنی چاہیے اسلامی وقار کے ساتھ اپنے مزاج کو سنجیدہ بنایں ملک کے تقدس کو سمجھنے سے قاصر لوگوں کو خیال نہیں کہ کشمیر میں مسلمانوں پر بہت ظلم ہو رہا ہے اور یہ بسنت منانا چاہتے ہیں حالانکہ قرآن کے مطابق ہمین جس طرح چاہیے نہیں کر رہےہیں جبکہ مودی نے قبول کیا ہے اور فخر سے بتایا کہ مشرقی پاکستان کے بنگالیوں پر ظلم ہوتے دیکھا توانڈیا سے برداشت نہیں ہوا اور اس نے ان کی مدد کی اور بنگلہ دیش بنا دیا آخر ہمیں کب تک انتظار کرتے رہنا ہوگا اگر ہم منتظر ہیں کہ کشمیر پر مظالم بڑھاتے ہوئے بھارت سے ہم محفوظ ہیں تو یاد رکھیے وہ دن دور نہیں جب وہ امریکا اور اسرائیل کی معاونت سے پاکستان پر حملہ آور ہوگا پھر آپ کیا کریں گے دشمن سے نمٹنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس کو بر وقت روک دیا جائے ورنہ جب وہ بڑھ چکا ہو گا تو ہمارے نقصانات زیادہ ہوں گے۔

اللہ تعالی فرماتا ہے کہ جب دشمن سے مقابلہ ہو تو اللہ کا ذکر کثرت سے کرو ہم ہیں کہ کھیل تماشوں میں لگے ہوئے ہیں جناب پرائم منسٹر صاحب ہمیں اپنے راستے کا واضح تعین کرنا پڑے گا کہ ہم واقعی ریاست مدینہ چاہتے ہیں یا درمیان میں کہیں لبرلز کے لئے بھی جگہ ہے یاد رکھیے زہر اور تریاق ایک ہی بوتل میں نہیں رکھے جاسکتے۔ دورنگی چھوڑ دے یک رنگ ہوجا سراسر موم ہو یا سنگ ہو جا -

Syed Haseen Abbas Madani
About the Author: Syed Haseen Abbas Madani Read More Articles by Syed Haseen Abbas Madani: 79 Articles with 90469 views Since 1964 in the Electronics communication Engineering, all bands including Satellite.
Writing since school completed my Masters in 2005 from Karach
.. View More