خوف پر فتح پالیں

یقین جانیں! خوف ایک ایسی بیماری ہے جس سے انسان کی تمام صلاحتیں ماند پڑ جاتی ہیں۔ہر انسان کسی نہ کسی خوف میں مبتلا ہوجاتا ہے۔أپ نے یہ بھی سنا ہوگا کہ کوٸی مسٸلہ نہ ہونا بھی ایک مسٸلہ ہی ہوتا۔ یہ بھی ایک خوف ہی ہےکچھ لوگ یہی خوف پالتے ہیں۔اکثر ڈکٹیٹروں نٕے عوام میں خوف و ہراس پیدا کرکے طویل حکومت کی ہے۔خوف زدہ لوگ اپنے بنیادی حق ٗ تک سے دستبردار ہوجاتے ہیں۔

یہ عادت بنالینی چاہیے کہ جس چیز کے متعلق زیادہ خوف ہو اس کے متعلق زیادہ سے زیادہ أگہی حاصل کی جاوے۔بہت سارے خوف أگہی نہ ہونے کی وجہ سے نشو ونما پاتے ہیں۔ اس طرح بھی خوف پر قابو پایا جاسکتا ہے۔أپ نے دیکھا ہوگا کہ جہنم جانے کا خوف,بے عزت ہونے کا خوف ٗ محبت میں ناکامی کا خوف ٗغریب ہونے کا خوف ٗ ناکامی کا خوف اور موت کا خوف اور اس طرح کے بے شمار خوف انسان کو کسی کام میں رسک لینے سے روکتے ہیں۔ایسے لوگ ہمیشہ ناکامی کے گھڑوں میں گر جاتے ہیں۔

خوف کے متعلق اپنا انداز فکر بدل لیں۔باامید اور باہمت ہونے کی بھرپور ایکٹنگ کیجے۔اس طرح بھی کنفیڈینس حاصل ہوجاتا ہے۔ ناامیدی کو دماغ سے جھٹک دیں۔اس طرح أپ اپنی خود اعتمادی بڑھا سکتے ہیں۔ یاد رکھیں۔اللہ سے خوف کھاٸیے۔ پھر دنیا کی ہر خوف پر فتح پالیں گے وگرنہ انواع واقسام کے خوف أپکا جینا حرام کردیں گی۔ایک خوف أپکو ہزار خوفوں سے بچاسکتی۔اللہ سے خوف کا مطلب *اللہ سے پیار* ہی ہے اور اسکے احکامات کی بجاأوری ہے۔اپنی ذمہ داریوں کو بجا لانا تعمیل احکام خدا وندی ہے۔تو
*احباب کیا کہتے ہیں؟*
 

Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 443 Articles with 381417 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More