سندھ میں گورنر راج لگنےکا امکان سمیت ابلیس سے معاھدہ

کراچی میں دھشتگردی واقعات، زرداری کی متوقع جیل روانگی، حکومت سندھ کی کرپشن منظر عام پر۔۔ یہ وجوھات سندھ میں گورنر لگنے کا موجب بن سکتی ہیں، شریفس NRO میں کامیابی کے حصول کیلئے خود فارورڈ بلاک بنانے جارھے ہیں جبکہ تمام بڑے مافیاز کا تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف شریف و زرداری کا ابلیس کیساتھ معاھدہ ھوچکا اور نئی نسل و ملک بچانے کیلئے پاک مسلح افواج قربانیاں مسلسل دینے کیساتھ ساتھ نیا سے نیا ترانہ منظر عام پر لاکر اپنا قومی فریضہ ادا کرتی نظر آتی رھے گی 👉

🖥 سوشل میڈیا تجزیہ کاران کے مطابق: حالیہ کراچی میں اوپر تلے 6 عدد دھشتگردی واقعات سمیت زرداری کو جیل ھونے کے امکانات سمیت سندھ حکومت کی کرپشن سامنے آنے پر "سندھ میں گورنر راج لگنے کاامکان بڑھ گیا ھے اور زرداری کے جیل جانیکی صورت میں پیپلزپارٹی کی قیادت صنم بھٹو کو سونپنے کا بھی امکان ھے جبکہ دوسری جانب شریف برادران کی کرپشن کیسز پر سزا و جزا کا عمل تیز۔۔ آئندہ کئی اور بڑے ن لیگی راہنماء کرپشن کیسز میں گرفتار ھونگے جبکہ سوشل میڈیا پر وثوق کیساتھ خبریں گردش میں ہیں کہ شہبازشریف متوقع NRO کے تحت مرکز اور پنجاب میں 30 سے 35 اراکین ن لیگ قومی وصوبائی کا فارورڈ بلاک بنا کر دینے کو تیار ہیں جس نتیجے میں نوازشریف ایک بار پھر جیل سے باھر آکر غیر معینہ مدت کیلئے خودساختہ جلاوطنی اختیار کرسکتے نظر آسکتے ہیں اور اس حوالے سے جن ذرائع کو شریفس استعمال کررھے ہیں اس بارے پیپلزپارٹی کے راہنماء رحمان ملک نے بھی اشارہ دیدیاھے۔۔ یوں سزا اور جزا و کرپشن معاملات کھوہ کھاتے جانے اور ڈالر مزید بڑھنے کیساتھ ساتھ انسانی بنیادی حقوق کے زمرے میں آنے والی تمام اشیاء جن میں بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتوں میں گاھے بگاھے اضافے کیساتھ ساتھ ادویات میں استعمال ھونے والے خام مال پر بھاری ٹیکس لگائے جانے پر ادویات کی قیمتیں ڈبل ھونیکا امکان بتایا جارھاھے اور یہ بھی کہ جن 100 کرپٹ ترین افراد سے لوٹی قومی خزانے کی رقم نکلوا کے جس چیف جسٹس نے دو عدد ڈیمز بنانے کا شور مچارکھا ھے وہ شور انکی نئے سال ریٹائرمنٹ کے بعد ازخود اپنی موت مر جائیگا۔۔ 10 دس روپے سے ڈیم بنانے کاخواب اک مذاق بنتا نظر آئیگا البتہ چیف جسٹس حالیہ بیان دےچکے کہ موبائیل کمپنیوں کے پری پیڈ کارڈوں پر27 فیصد ڈیم ٹیکس لگاکر یہ 27 فیصد عوام کی جیبوں سے نکال کر ڈیم فنڈ میں جمع کی جانے کی سکیم زیر غور ھے اور ماھانہ 3 ارب روپے جمع ھونے کا عندیہ دیاگیاھے اور دو عدد جن ڈیموں کا ٹھیکہ چیف جسٹس نے اٹھایا ھے اس پری پیڈ ٹیکس کو اگر 20سال تک جمع کیاجائے تب بھی ڈیم کی تعمیر کا تخمینہ لاگت پورا ھوتا نظر نہیں آتا۔۔ ذرائع کیمطابق آئندہ جلد قوم تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کے تمام اقدامات ھوا میں نظر آتے دیکھے گی اور وزیراعظم ھر ھفتے صرف خصوصی کیبنٹ اجلاس 5 سال بلاتے نظر آئیں گے اور اس دوران گروہی اسٹیبلشمنٹ کا شکار یعنی 35 سالہ شریفس بیوروکریٹس پرو افسران بمقابلہ دوسرے نیوٹرل اسٹیبلشمنٹ افسران عمران خان کے نئے پاکستان کو شریفس پرو اسٹیبلشمنٹ افسران کیوجہ سے عملی جامہ نہیں پہنا سکیں گے۔۔ اسکی سب سے بڑی وجہ عمران خان کو ملنے والا ایسا عوامی مینڈیٹ ھے جو شریفس کو تو 2 بار اسٹیبلشمنٹ نے دانستہ سب جانتے ھوئے 2 تھائی اکثریت سے نواز کر ملک کاخانہ خراب کرنے میں اھم رول ادا کیا مگر جب تیسری بڑی عوامی حمایت یافتہ تحریک انصاف میدان میں آئی تو 22 سال تک اسٹیبلشمنٹ نے رکاوٹیں دانستہ ڈالیں اور جب حالات آپے سے باھر نظر آئے تو ایسا عجیب عوامی مینڈیٹ نکالا کہ جس سے عمران خان کی جماعت آئین سازی سمیت کچھ بھی نہ کر سکے اوراس سیاسی بندر تماشے میں ٹکریں مار مار کر ھزار کوششوں کے باوجود تحریک انصاف کی حکومت عوام کو کچھ ڈلیور نہ کرسکے گی نتیجے میں دوبارہ چور لٹیرے بھیس بدل کر 5 سال بعد ابلیس کی مدد سے عوام پر مسلط ھوجائیں گے اور اس حوالے سے ایک مشہور کرپٹ سیاستدان کی یہ بات سچ ثابت ھو جائیگی کہ قیامت تک اسکی کرپشن نہیں پکڑی جاسکتی کیونکہ پاکستان میں ابلیس کیساتھ انکا اور تمام مافیاز کا ٹھیکہ منظور ھو چکا ھے اور ابلیس کے بیوروکریٹ کرپٹ ایلیمنٹ اسکا مکمل ساتھ دیں گے۔ عوام پستے پستے موت کی آغوش میں جاتے رہیں گے قیامت تک کرپشن پکڑے نہ جانیوالوں کو کوئی بھی قبروں سے نکال کر انکا احتساب نہیں کرسکے گا۔۔ تمام مافیاز طاقت پکڑیں گے۔۔ عالمی طاقتیں پاکستان میں بدامنی کا کھیل جاری رکھیں گی اور پاک مسلح افواج اندرونی محاظ پر پاکستان کو محفوظ بنانے کیلئے قیمتی جانوں کی قربانیاں دینے سمیت سرحدی خلاف ورزیوں کے عمل میں الجھی رھے گی اور ملک دشمن پاک مسلح افواج کیخلاف بھی کاری ضرب لگانے سے آئندہ بھی باز نہیں آئیں گے جبکہ طاقتور لینڈ مافیا، منشیات مافیا، ایجوکیشن مافیا و سمیت بلڈرز و دیگر تمام مافیاز ابلیس کے چیلوں شریفس و زرداری کی مدد سے پاکستان اور اسکی محکوم عوام کو آئندہ بنو اسرائیل قوم سے بھی زائد بدتر بنانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور اس قوم کو اب کوئی موسی بچانے نہیں آئیگا کیونکہ آج پاکستانی قوم اپنے آخری نبی کی تعلیمات چھوڑ کر کرسمس سمیت ہر معاملے میں اپنے آپ کو خود اسلامی تعلیمات سے ھٹ کر لبرل ازم کے نام پر اپنے آپکو دور کرتی جارہی ھے
 

Mian Khalid Jamil {Official}
About the Author: Mian Khalid Jamil {Official} Read More Articles by Mian Khalid Jamil {Official}: 361 Articles with 334643 views Professional columnist/ Political & Defence analyst / Researcher/ Script writer/ Economy expert/ Pak Army & ISI defender/ Electronic, Print, Social me.. View More