ہر شخص کو اپنے انتخاب کی آزادی حاصل ہے

کچھ دنوں پہلے بھارتی میوزک کمپوزر "اے آر رحمن" ممبئ کی ایک تقریب "سلم ڈاگ ملینیئر" میں شریک تھے، جہاں انہیں دو اوارڈز سے نوازا گیا، تقریب کے دوران اسٹیج انتظامیہ کی جانب سے اے آر رحمن کی بیٹی "خدیجہ" کو سٹیج پر مدعو کیا گیا کہ اپنے والد کی کامیابیوں کے حوالے سے چند الفاظ ادا کریں۔ "خدیجہ" نقاب لگاۓ سٹیج پر آئ اور اپنے والد اے آر رحمن کی کامیابیاں اور محبت کے حوالے سے خوشی کا اظہار کیا۔

اگلے ہی دن بھارت میں سوشل میڈیا پر ناقدین نے اپنی توپوں کا رخ اے آر رحمن کی طرف کردیۓ کہ اپنی بیٹیوں کو پردہ کرواتا ہے، پردے کے معاملے میں سختی کرتا ہے وغیرہ وغیرہ۔

مسلسل تنقید کے بعد اے آر رحمن اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر آۓ جہاں انہوں نے اپنی فیملی کی ایک اور تصویر شیئر کی جس میں انکی بیوی اور دوسری بیٹی بغیر پردے کے جبکہ خدیجہ مکمل پردے میں تھی، تصویر کے ساتھ اے آر رحمن نے ہیش ٹیگ ڈال کر لکھا "Freedom Of Choose" یعنی ہر شخص کو اپنے انتخاب کی آزادی حاصل ہے۔

اسی حوالے سے دوسری جگہ اے آر رحمن کا کہنا تھا کہ "میری بیٹی اگر نقاب لگاتی ہے تو مجھے اس سے کوئ شکایت نہیں چاہے کتنی ہی بڑی تقریب کیوں نا ہو، میری بیٹیاں میرا فخر ہیں اور میں انکے ہر فیصلے میں انکے ساتھ کھڑا ہوں۔"

آج یہ رپورٹ پڑھنے کے بعد یہ سوچنے لگا کہ ہمارے معاشرے میں اکثر ہاۓ سٹیٹس والے لوگ اپنی خواتین کو پردہ کرنے سے منع کرتے ہیں پردے میں شرم محسوس کرتے ہیں، گویا پردے کو غریبی کی علامت مانتے ہیں، اور دوسری طرف آسکر اوارڈ جیتنے والا بھارتی میوزک کمپوزر جو دنیا میں کسی تعارف کا محتاج نہیں، نقاب لگاۓ بیٹی کو بڑی سے بڑی تقریبات میں لے جاتے ہیں اور پردہ کرنے پر بیٹی کی اعلانیہ حمایت کرتے ہیں۔

پردہ اللہ کا حکم ہے، اس حکم کی تکمیل میں شرمندگی دنیا اور آخرت کے میں نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔
قرآن کریم میں اللہ تعالی نے مختلف جگہوں پر پردے کے احکامات دیۓ ہیں، دوسری طرف احادیث مبارکہ میں کئ جگہ رسول اللہﷺ نے پردہ کرنے والوں کے لیۓ انعامات کا آخرت میں انعامات کا اعلان جبکہ پردہ مخالف لوگوں کے لیۓ سخت وعیدیں سے آگاہ کیا یے۔

اگر ایک عورت بے پردہ ہوکر گھر سے نکلتی ہے تو اللہ اور اسکے رسولﷺ کی ناراضگی کا سبب بنتی یے، ایسی عورت اور اسکے مردوں کے لیۓ سخت وعیدیں بتائ گئ ہیں۔

اور جو عورت باپردہ ہوکر گھر سے نکلتی یے تو اللہ اور رسول اللہﷺ کی رضا و خوشنودی کا سبب بنتی ہے، اس باپردہ عورت اور اسکے مردوں کے لیۓ اللہ تعالی نےجنت میں خاص انعامات کا وعدہ کر رکھا یے۔

ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ ایک بے پردہ عورت اپنے ساتھ چار مردوں کو جہنم میں لیکر جاۓ گی، جن میں شوہر، باپ، بھائ اور بیٹا شامل ہیں۔

اللہ کے احکامات اور رسول اللہﷺ کے طریقوں پر چلنے میں ہمارا اپنا ہی فائدہ ہے، جب کہ انکار کرنے میں ہمارا اپنا نقصان ہے۔
 

Kamran Buneri
About the Author: Kamran Buneri Read More Articles by Kamran Buneri: 28 Articles with 432626 views Professional Martial Arts Instructor ,
Wing Chun Master, writing
Fitness Trainer
.. View More