بھارتی جنگی جنون کو ئی نئی بات نہیں ہربھارتی
سیاستدان نے اپنی سیاست چمکانے کیلئے پاکستان دشمنی کو ہوا دے کراپنی پرجا
کو بیوقوف بنایاہے اسی لئے ہمیں کرکٹ کا میدان بھی میدان ِ جنگ لگتاہے یہی
حال فلم انڈسٹری کا ہے نصف صدی سے بھارت نے پاکستان دشمنی کی تمام حدیں
کراس کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا کشمیریوں کی جدوجہد ِ آزادی کو دہشت گردی
سے جوڑ دیا گیا بھارت کے کسی دور دراز علاقے میں کوئی پٹاچہ بھی چل جائے اس
کا الزام پاکستان پر دھر دیا جاتاہے اسے بلاشبہ بھارتی سورماؤں کے اندرکا
خوف کہا جا سکتاہے بھارت میں بالی ووڈ فلموں کے ذریعے اپنی فوج کو ایسے پیش
کیا جاتا ہے جیسے دنیا بھر کے سورما اسی فوج میں بھرتی ہوگئے ہیں لیکن اس
فوج کی حقیقت کیا ہے یہ بدھ کے روز پوری دنیا نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا
ہے. لڑائی کے میدان میں پاک فوج کے ہاتھوں اور سیاست کے میدان میں وزیر
اعظم عمران خان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے باوجود بھارتی پروڈیوسرز نے
پلوامہ حملے اور اس کے تناظر میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے حوالے سے فلموں
کے نام رجسٹرڈ کرانے کیلئے تگ و دو شروع کردی ہے.
امریکہ کی نیوز ویب سائٹ ہفنگٹن پوسٹ کے مطابق 26 فروری کو بھارتی طیاروں
نے پاکستانی حدود میں دراندازی کی تو بھارت میں واویلا مچ گیا کہ پاکستان
میں 350 دہشتگرد مار دیے گئے. جیسے ہی بھارتی میڈیا نے یہ پراپیگنڈا شروع
کیا بھارتی فلم پروڈیوسرز نے فوری طور پر ’انڈین موشن پکچرز پروڈیوسرز
ایسوسی ایشن ‘کے دفتر پر دھاوا بول دیا اور فلم کیلئے نام رجسٹرڈ کرانا
شروع کردیے. مجموعی طور پر 26 فروری کو انڈیا کے 5 بڑے پروڈکشن ہاؤسز نے
ایک سے ایک لہو گرما دینے والے نام رجسٹرڈ کرائے تاکہ بھارتی عوام کے جذبات
کو مزیڈ بڑھکا کر زیادہ سے زیاڈہ مال کمایا جا سکے فلموں کے نام رجسٹرد
کروانے کے موقعہ پر موجود ایک پروڈیوسر نے موشن پکچرز کے دفتر میں مچنے
والی ہڑبونگ کو کھچڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پروڈیوسرز بالا کوٹ، سرجیکل
سٹرائیک ٹو پوائنٹ زیرو، پلوامہ اٹیک کے نام رجسٹرڈ کرانے کیلئے آپس میں
لڑتے رہے.14 فروری کو پلوامہ میں خود کش حملے میں بھارتی ریزرو فورس کے 49
اہلکار ہلاک ہوئے تو فلم پروڈیوسرز نے پلوامہ ، پلوامہ دی سرجیکل سٹرائیک،
وار روم، ہندوستان ہمارا ہے، پلوامہ ٹیرر اٹیک، دی اٹیک آف پلوامہ، وِد لو
فرام انڈیا اور اے ٹی ایس ون مین شو کے نام رجسٹرڈ کرائے. پلوامہ حملے کے
تناظر میں فلموں کیلئے سیدھے قسم کے نام (پلوامہ، بالا کوٹ، سرجیکل سٹرائیک
وغیرہ) مختلف پروڈکشن ہاؤسز نے رجسٹرڈ کرالیے ہیں. جب پاکستان نے بھارت میں
کارروائی کی تو ویب سائٹ کا نمائندہ ایک پروڈیوسر کے ہمراہ موشن پکچرز کے
دفتر گیا جہاں اسے کاغذات میں ذرا سا ہیر پھیر کرنے پر ’ پلوامہ دی ڈیڈلی
اٹیک ‘ کا ٹائٹل دے دیا گیا.بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی ویڈیوز سامنے آنے کے
بعد ویب سائٹ کے نمائندے نے ’ ابھی نندن یا ونگ کمانڈر ابھی نندن ‘ کے
ناموں کا پوچھنے کیلئے موشن پکچرز کے دفتر میں رابطہ کیا تو آگے سے اسے
جواب دیا گیا کہ آپ فوری طور پر اپنی درخواست جمع کرادیں بصورت دیگر یہ نام
جلد ہی کوئی اور پروڈیوسر رجسٹرڈ کرالے گا دوسری جانب جنگ کی مخالفت کرنے
اور امن کا پیغام دینے پر بھارتیوں نے بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورکو
شدیدتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تیسرے درجے کی اداکارہ قراردے دیا۔پاک بھارت
حالیہ کشیدگی کے تناظرمیں جہاں تمام بالی ووڈ اداکاروں نے غیرسنجیدگی کا
مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ کی حمایت کی وہیں بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے
مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے عام لوگ بالکل ایک جیسے
ہیں۔ کچھ بنیاد پرست ہندو ہیں جو رام کے نام پر بم اور تباہ کاری چاہتے
ہیں،جو اقلیتوں کوسزائیں دیتے ہیں اور جو لوگ بچوں کے ساتھ زیادتی میں ملوث
ہیں ان کی حمایت کرتے ہیں۔اداکارہ کاکہناتھا کہ ان بنیاد پرست ہندوؤں کی
نفرت کی قیمت دونوں ممالک کے غریب اور عام لوگوں کو چکانی پڑے گی۔ دونوں
جانب کے عام لوگ ایک نارمل زندگی چاہتے ہیں جہاں وہ کام پر جائیں اور اپنے
بچوں کو اپنی آنکھوں کے سامنے بڑا ہوتا دیکھیں۔سونم کپور کا پاکستانی اور
بھارتی عوام کے حق میں دیا گیا یہ بیان بھارتیوں کو پسند نہیں آیا اور
انہوں نے سونم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں تیسرے درجے کی
اداکارہ قراردے دیا۔نتیشا ڈکشٹ نامی ٹوئٹر ہینڈل سے سونم کپورکے اس بیان
پرغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاگیا تمہارے جیسی اوسط درجے کی اداکارہ بالکل
ان لڑکیوں جیسی ہے جو ٹک ٹاک پر ویڈیو بناکر خود کو اداکارہ کہتی ہیں۔ لیکن
ہمیں پھر بھی تمہیں تمہارے نفرت انگیز بیانات کی وجہ سے برداشت کرنا پڑتا
ہے۔ ایک اور صارف نے کہا انیل کپوراپنی بیٹی کی تربیت کرنے اوراسے محب وطن
بنانے میں ناکام ہوگئے۔ونی نامی صارف نے کہا لوگ کیوں ایک تیسرے درجے کی
اداکارہ کو اتنی اہمیت دے رہے ہیں مہربانی کرکے اسے نظر انداز کریں۔ راہول
ماروال نے سونم سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کیونکہ سونم کپور کو اپنی
بیکار اداکاری کی وجہ سے فلمیں نہیں ملتیں لہٰذا وہ خود کو خبروں میں رکھنے
کے لیے ایسے بیانات دے رہی ہیں۔ ایک اورصارف نے سونم کپور کو بیوقوف اورکند
ذہن قراردیا۔ یہ سب باتیں اپنی جگہ اب تو پوری دنیا میں باتیں ہورہی ہیں کہ
بھارت نے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی تو پاکستان نے جوابی کارروائی
میں اس کوشش کو ناکام بنا دیا ، یہی نہیں بلکہ بھارت کو ایک سرپرائز بھی
دیا اور بھارتی فضائیہ کے دو طیارے مار گرائے جبکہ ایک بھارتی پائلٹ کو
حراست میں بھی لے لیا. پاک فضائیہ کی جانب سے بدھ کی صبح کی جانے والی
کارروائی جنگی محاذ پر پاکستان کی کامیابی اور بھارت کی ناکامی ثابت ہوئی
جبکہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی زیر حراست بھارتی پائلٹ
کو رہا کرکے سفارتی محاذ پر بھی بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا .تاہم اب جنگی اور
سفارتی محاذ پر ناکامی کے بعد بھارت نے پاکستان کے اندر دہشت گردی پھیلانے
کی نئی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے میڈیا میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق اربوں
روپے کی فنڈنگ اور پاکستان میں بھارتی ایجنٹس ایم کیو ایم لندن، براہمداغ
بگٹی اور پی ٹی ایم سمیت دیگرکا لعدم تنظیموں سے رابطے تیز کر دیئے ہیں.
ذرائع کے مطابق ہندو حکمرانوں نے پاکستان کے خلاف ایک بارپھر سے دہشت گردی
کو تیز کرنے کے منصوبہ پر عمل کا فیصلہ نریندر مودی کے گھر ہونے والے اجلاس
میں کیا . اس ضمن میں جن پاکستان دشمن عناصر سے ان کے رابطے ہوئے ہیں، اس
حوالے سے پاکستان کے اہم اداروں کو اطلاعات موصول ہو چکی ہیں اور انہوں نے
اس کے سدباب کے لیے کام بھی شروع کر دیا . ایم کیو ایم لندن کے وفد کی
براہمداغ بگٹی کے ساتھ ملاقات بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے . ذرائع نے اس
بات کی تصدیق کی کہ اس دہشت گردی کی نئی منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ بھارت نے
سوشل میڈیا کے محاذ پر بھی پاکستان کے خلاف خوفناک سازش کو عملی جامہ
پہنانے کے لیے 6321 ایسی فیک آئی ڈیز بنا لیں جن کے ذریعے مذہبی نفرت
پھیلانے ، صوبائی عصبیت پیدا کرنے اور حساس اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانے
اور جعلی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کا کام کیا جائے گا. آئی ڈیز افغانستان، جنوبی
افریقہ، لندن اور بھارت سے آپریٹ ہوں گی . با وثوق ذرائع کے مطابق اس کے
ساتھ ساتھ یہ بھی خوفناک منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے کہ باقاعدہ ٹرینڈ شدہ
ہندو تیار کیے گئے جنہوں نے داڑھیاں رکھی ہوئی ہیں اور ان کو مسلمان بنا کر
نہ صرف پاکستان بھیجنے کی کوشش کی جائے گی بلکہ ان کی ایسی ویڈیوز بھی تیار
کی جا رہی ہیں کہ وہ دہشت گردی کے تربیتی کیمپوں کو چلا رہے ہیں اور ٹریننگ
دے رہے ہیں. یہ سب کچھ ہو گا تو بھارت کے اندر لیکن اس کو سوشل میڈیا کے
ذریعے یہ کہہ کر پھیلایا جائے گا کہ یہ پاکستان کے اندر موجود ہشت گردوں کے
تربیتی کیمپ ہیں اور پھر ایک اور ڈرامہ کیا جائے گا کہ اپنے ہی تیار کردہ
لوگوں کو ایک منصوبہ بندی کے تحت گرفتار کر کے ان سے بیان دلوایا جائے گا
کہ وہ پاکستان کے اداروں کے کہنے پر کشمیر اور بھارت کے اندر دہشت گردی
پھیلا رہے ہیں ۔ بھارت سوشل میڈیا کا سہارا لے یا پھر ہندوستانی فلمساز
جنگی جنوں ابھارنے کیلئے درجنوں فلمیں بھی بناڈالیں بھارت کا مکروہ چہرہ
دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکاہے ایک نہ ایک دن اسے مقبوضہ کشمیر سے
نکلناہوگا کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیناہوگا ورنہ مقبوضہ کشمیر بھارتی
فوج کیلئے ویت نام ثابت ہوگا۔ |