معصومیت

"تم ٹائی باندھ کر نہیں گئے تھے، مس کیا کہہ رہی تھیں ؟"- پانچ سالہ حامد کی امی نے پوچھا- حامد ذہن پر کچھ زور ڈالتے ہوۓ بولا "مس کیا کہہ رہیں تھیں؟........ ہاں مس کہہ رہی تھیں تمہارے پاپا بہت اچھے ہیں، وہ میرا کتنا خیال رکھتے ہیں"- اس کے چہرے کا رنگ اڑ گیا اور وہ ایک دم سے پھٹ پڑی- "وہ تم سے یہ کیوں کہہ رہی تھیں؟"- حامد سہم گیا، بولا "امی یہ تو وہ اپنے بیٹے سے کہہ رہی تھیں، وہ ان کو بہت تنگ کرتا ہے- میں تو ان کے قریب بیٹھا ہوا تھا"-

Mukhtar Ahmed
About the Author: Mukhtar Ahmed Read More Articles by Mukhtar Ahmed: 70 Articles with 132683 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.