میں بھی بدل گئی ہوں

معمولی سی جھڑپ تھی مگر وہ غصے سے لال پیلی ہوگئی- پل کے پل میں بیگ میں سامان ٹھونسا اور زمین پر پاؤں مار کر بولی "میں امی کے گھر جا رہی ہوں"-
اس نے اس کی طرف دیکھا بھی نہیں، موبائل میں ہی لگا لگا بولا "جاؤ"-
اسے بڑی حیرت ہوئی- "آپ مجھے روکیں گے نہیں؟"-
"نہیں"-
"کیوں؟"-
"نہیں بتاؤں گا"-
"پہلے تو آپ اس طرح نہیں کرتے تھے"-
"اب میں پہلے جیسا نہیں رہا- بدل گیا ہوں"-
"ٹھیک ہے میں بھی اب کہیں نہیں جا رہی- آپ بدل گئے ہیں تو مجھے بھی خود کو بدلنا پڑے گا"-

 

Mukhtar Ahmed
About the Author: Mukhtar Ahmed Read More Articles by Mukhtar Ahmed: 70 Articles with 122346 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.