خاندانی لڑکا

وہ غریب تھا، لڑکی کی ماں نے رشتے سے انکار کردیا- اس انکار پر بیٹی نے کھانا پینا چھوڑ دیا- ماں اسے منانے گئی- کمرہ خالی تھا کہ اتنے میں میز پر پڑے بیٹی کے موبائل پر میسج کی بیپ بجی- ماں نے لپک کر اسے اٹھایا- لڑکے کا میسج تھا "ہر گز نہیں- جانتی ہو کورٹ میرج کا مطلب ہوتا ہے لڑکی گھر سے بھاگ گئی ہے- یہ داغ زندگی بھر نہیں دھلتا- مجھے تمھارے گھر والوں کی عزت زیادہ عزیز ہے"- تھوڑی دیر بعد وہ آئی تو ماں نے کہا "بیٹی- لڑکا خاندانی ہے- مجھے رشتہ منظور ہے"-
 

Mukhtar Ahmed
About the Author: Mukhtar Ahmed Read More Articles by Mukhtar Ahmed: 70 Articles with 121949 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.