| شوہر نے اس سےبالوں کی دو چوٹیاں باندھنے کو کہا تھا ان 
		میں وہ اس کو اچھی لگتی تھی مگر وہ بھول گئی- وہ منہ پھلا کر بیٹھا گیا- 
		ساٹھ سال پہلے ان کی شادی کے موقع پر اس کی ساس نے کہا تھا کہ یہ جب بھی 
		غصہ کرے اسے تل کے لڈو دے دیا کرنا- ایک ہی لڈو بچا تھا، وہ لے آئی- لڈو 
		دیکھ کر شوہر خوش ہوگیا- اس نے لڈو کھا لیا پھر بولا- "سوری"- بیوی شکوہ 
		بھرے انداز میں بولی "شام کو مارکیٹ سے زیادہ لڈو لیں گے، آج کل بہت جلد 
		ختم ہوجاتے ہیں"-
 |