غذا انسانی زندگی کے لئے بہت ضروری ہے اور اچھی غذا انسان
کو تندرست اور توانا رکھتی ہے انسان اپنی اچھی زندگی گزارنے کے لئے بہت
محنت کرتا ہے اس کے لیے اس کو غذا کی بہت ضرورت ہوتی ہے کھانے پینے کی غیر
معیاری اشیا صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے صحت مند جسم کے لیے صحت مند
خوراک کا ہونا لازمی ہے معیاری اور اچھی غذا نہ صرف انسان کو صحت دیتی ہے
بلکہ توانائی بھی دیتی ہے بچوں میں فاسٹ فوڈ کا رجحان بہت تیزی سے بڑھتا جا
رہا ہے کیوں کہ بچوں کی اکثریت سبزیاں اور پھل نہیں کھاتے بلکہ آج کل بچے
گھر کے کھانوں کے بجائے باہر کے ناقص صفائی والے کھانوں کو زیادہ پسند کرتے
ہیں جبکہ وٹامن سے بھرپور پھل انسانی جسمانی اور ذہنی نشوونما میں اضافے کا
باعث بنتی ہے- فاسٹ فوڈ کے جگہ جگہ دکانوں پر مزے دار اور اچھے خانیں تو
لگتے ہیں مگر انسانی صحت کے اصولوں کے مطابق نہیں ہوتی, آج کل سبزیوں کی جگ
فاسٹ فوڈ نے قبضہ جما لیا ہے اور بچے ان کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں, ماہرین
نے خبردار کیا ہے کہ فرائڈ اور فاسٹ فوڈ درمیانی عمر کے افراد میں قبل از
وقت موت کا خطرہ زیادہ بنتا ہے, کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء انسانی
زندگی کے لیے درست نہیں ہے آج کل کے اس جدید دور میں جہاں زمانہ بدلتا جا
رہا ہے وہاں کھانے پینے کی روایات بھی بدلتی جا رہی ہیں اب عوام گھروں کے
سادہ خانوں کے بجائے بازاری کھانے پسند کرتے ہیں- کراچی میں مختلف جگہوں پر
ڈھابے اور ٹھیلوں پر کھانے کی اشیا فروخت ہوتی ہیں بازار کے کھانوں میں مضر
صحت اور غیر معیاری تیل اور گوشت کو جلدی گلانے کے لیے مختلف کیمیائی اجزا
گلی سڑی سبزیاں انسانی صحت کو خراب کردیتے ہیں -یہ چیزیں معیاری چیزوں سے
کی سستے داموں میں مل جاتی ہیں فاسٹ فوڈ کا کاروبار کرنے والے ان اشیا کی
تیاری حفظان صحت کے اصولوں کو پس پشت ڈال کر اپنا کاروبار چمکانے میں لگے
رہتے ہیں- |