بالوں کی حفاظت اور مفید ٹوٹکے

خواتین اپنے بالوں کو لیکر خاصی فکر مند رہتی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ مختلف قسم کے نسخے آزماتی رہتی ہیں، کہیں جڑی بوٹیوں کا استعمال تو کہیں ہئیر تھراپسٹ کے مشوروں پہ عمل کرتے ہوئے ان گنت اقسام کے شیمپو ،کنڈیشنر اورہئیر ماسکس وغیرہ استعمال کرتی ہیں۔ ماہرین آرائش حسن اور جلد ،بال و ناخنوں کے ڈاکٹرز صحت بخش غذائوں کے استعمال کے ساتھ ساتھ باقاعدہ تیل لگانے اور بالوں اور کھوپری کی جلد کو صاف ستھرا رکھنے اور اس کی نشوونما پر توجہ دینے کی ہدایات کرتے نظر آتے ہیں۔

بالوں کے بے تحاشا مسائل میں سب سے زیادہ بال گرنا اور گنج پن کا مسئلہ ہے۔ بہت سے لوگ اس کی روک تھام، مختلف شیمپو، تیل اور دواؤں کے ذریعے کرتے ہیں۔ جبکہ قدرت نے ہمیں بے شمار سبزیاں، پھل اور غذائی اجناس سے نوازا ہے کہ ہم اپنے جسم کو توانائی دینے کے ساتھ ساتھ بالوں کے مسائل پر بھی بہ آسانی قابو پا سکتے ہیں۔ کیونکہ ہم جو کچھ کھاتے ہیں اس کا براہِ راست اثر ہمارے بالوں پر بھی پڑتا ہے۔ آیئے ہم آپ کو ایسی چیزوں کے بارے میں بتائیں جنھیں آپ روزمرہ کی خوراک میں شامل کرکے بالوں کے مسائل سے بہ آسانی چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں :

وٹامن سی
وٹامن سی غدودوں کی رطوبت میں اضافہ کا باعث ہیں، جو بالوں کو قدرتی طور پر مضبوط بناتی ہے۔ وٹامن سی کے حصول کے لیے پالک، پپیتا، شملہ مرچ، اسٹرابیری، انناس اور مالٹے کا استعمال کریں۔شملہ مرچیں سرخ سبز اور پیلے رنگ کی ہوتی ہیں، جو وٹامن سی کا بہترین ذریعہ ہیں جو بالوں کی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ وٹامن سی دراصل اس بات کی یقین دہانی کرواتا ہے کہ خون میں سرخ ذرات کافی مقدار میں موجود ہیں جو آکسیجن کی مطلوبہ مقدار بالوں کی جڑوں تک پہنچائیں گے۔ وٹامن سی کی کمی سے بال خشک اور پھٹ جاتے ہیں اور اس طرح بال آسانی سے گر جاتے ہیں۔

زنک
جن غذاؤں میں زنک پایا جاتا ہے، ان کا استعمال بڑھا دیں کیوں کہ زنک مخصوص ہارمونز میں باقاعدگی لاکر بالوں کو گرنے سے روکتا ہے، پالک، مچھلی، اناج، کدو، سرسوں کا بیج، مرغی کا گوشت، خشک میوہ جات زنک کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں۔

وٹامن اے
گاجر میں’بیٹا کیروٹین‘ہوتا ہے جس سے وٹامن اے بنتا ہے،اگر آپ کو وٹامن اے کی کمی ہوجائے تو بال پتلے اور بے جان ہوجاتے ہیں، لہٰذا گاجروں کا جوس آپ کے بالوں کو مضبوط و توانا کرے گا۔

پروٹین
دودھ، مسور کی دال، مچھلی، سفید گوشت، دہی، پنیر، لوبیا، انڈہ اور سویابین کے استعمال سے گرتے بال رُک سکتے ہیں، کیوں کہ یہ پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں۔

آئرن
انڈے کی زردی، سرخ گوشت، پتوں والی سبزیاں، خشک میوہ جات،لوبیا، مسور کی دال اور سویابین کا استعمال یقینی بنائیں کیوں کہ ان میں آئرن پایا جاتا ہے، جو بالوں کی بہترین نشوونما کے لیے نہایت ضروری ہے۔اس کے علاوہ دال مسور بھی آئرن اور پروٹین کا بہترین ذریعہ ہے، جو خلیوں کی نشوونما کے لیے اہم ہے جس میں بالوں کے خلیے بھی شامل ہیں۔

اومیگا تھری
اپنی خوراک میں ایسی غذا کا استعمال کریں، جس میں اومیگاتھری فیٹی ایسڈ پایا جاتا ہو، کیوں کہ یہ بہ آسانی سر کی جلد تک پہنچ کر بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے۔ یاد رہے کہ مچھلی اور خشک میوہ جات اومیگاتھری فیٹی ایسڈ کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔

فولک ایسڈ
پالک آئرن اور فولک ایسڈ کا بہترین ذریعہ ہے، لہٰذا یہ پتوں والی پالک بالوں کی نشوونما میں انتہائی مفید ہے۔ فولک ایسڈ خون کے سرخ ذرّات کو پیدا کرتا ہے جو بالوں کی جڑوں تک آکسیجن کی فراہمی کو ممکن بناتا ہے ، پالک کو باقاعدگی سے اپنی سلاد کا حصہ بنائیں۔

ہم آپ کو بالوں کی حفاظت کے چند ایک گھریلوی ٹوٹکے بتا رہے ہیں۔

پیاز:
پیاز نہ صرف ہمارے کھانوں میں لذت و ذائقے کو بڑھاتا ہے بلکہ یہ ہمارے بالوں کی صحت کیلئے بھی ایک اکسیری نسخے کی حیثیت رکھتا ہے۔طریقہ استعمال:دو سے چار عدد درمیانے سائز کے سرخ پیاز لیں انہیں چھیل کر کدو کش کریں اور ململ کے کپڑے سے چھان کر اس کا عرق کشید کر لیں۔اس عرق سے بالوں کی جڑوں میں خوب اچھی طرح مساج کریں اور کم سے کم پندرہ منٹ یا زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹے تک اپنے سر کی جلد میں اس عرق کو لگا رہنے دیں اس کے بعد بالوں کو شیمپو سے دھو کر صاف کرلیں ۔لیکن اگر آپ کی آنکھیں جلنے لگیں اور ان سے مسلسل پانی بہنے لگے اور آپ کو پریشانی ہو رہی ہو اور آپ سر میں اس عرق کو لگانے سے ہچکچا رہی ہوں تو ایک دوسرا طریقہ یہ بھی ہے کہ چار سے پانچ پیاز کو چوپ کر لیںایک لیٹر پانی ابالیں اس میں چوپ کی ہوئی پیاز ڈال کر پانچ سے دس منٹ تک پکائیں چولہے سے اتار کر پانی کو ٹھنڈا ہونے دیں اس کے بعد اسے چھان کرالگ رکھ لیں اور شیمپو کرنے کے بعد اس پانی سے بالوں کو دھوئیں اگر آپ پیاز کی بو برداشت کر سکتی ہیں تو پھر اس مکسچر کو کم از کم ایک دن تک سر میں لگا رنے دیں اور دوسرے دن سیمپو کر کے بال دھو لیں لیکن اگر یہ بو بھی آپ کیلئے قابل برادشت ہے تو بھی کم از کم ایک سے دو گھنٹے کے بعد ہی بالوں کو شیمپو کرکے صاف کر لیں۔

آلو کا عرق :
یہ ایک عام سی لیکن خاص خوبیوں کی حامل ایک سبزی ہے جسے ماہرین بالوں کی صحت کیلئے بہترین قرار دیتے ہیں پیاز کے عرق کے علاوہ آلو کا عرق بھی آپ کے بالوں کی بڑھوتی اور ان کی قدرتی دلکشی و رعنائی میں اضافے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔آلو کا عرق بالوں پر لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ دو سے تین آلوئوں کو کدوکش کرکے اس ململ کے کپڑے سے چھان کر اس کا عرق کشید کر لیا جائے اور اسے پندرہ بیس منٹ تک سر میںلگا رہنے دیا جائے اس کے بعد بالوں کو شیمپو کرکے دھو لیا جائے لیکن اگر آپ کے بال ڈرائی ہیں یا ان کی ساخت خشک ہے تو پھر آپ کو چاہیے کہ سادہ عرق لگانے کی بجائے اس میں درج ذیل چیزوں کا اضافہ کر دیا جائے ،یعنی تین عدد کدوکش کئے ہوئے آلو سے حاصل ہونے والے عرق میں ایک انڈے کی زردی اور ایک کھانے کا چمچ شہد شامل کر کے پیسٹ تیار لیں۔اس ہئیر ماسک کو اپنے سر کی جلد اور بالوں پہ خوب اچھی طرح لگانے کے بعد کم از کم آدھا گھنٹہ کیلئے لگا رہنے دیں اس کے بالوں کو شیمپو اور پانی سے خوب اچھی دھو کر صاف کر لیں۔انڈے کی زردی اور شہد آلو کے عرق میں نمی کی وہ مقدار جمع کر دیا کرتا ہے اس کے علاوہ آلو کے عرق سے تیار کردہ اس بہترین ہئیر ماسک کا مہینے میں دو سے تین مرتبہ استعمال بالوں کی گروتھ میں بھی حیرت انگیز اضافہ کرتا ہے۔

شہد کا استعمال:
شہد میں چند قطرے لیموں کا رس ملائیں اور اس مکسچرکو بالوں کی جڑوں میں لگا کرآہستگی سے اچھی طرح مساج کریں پھرآدھے گھنٹے بعد سرٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ یہ ٹوٹکا ہفتے میں دوبار استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Salal Siddique
About the Author: Salal Siddique Read More Articles by Salal Siddique: 10 Articles with 14052 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.