دو ہاتھ آگے

"یہ میرا مشاہدہ ہے- جس کسی کی ساس بدزبان اور بے مروت ہو، اس کا داماد ہمیشہ دب کر رہتا ہے"-

"تمہارا مشاہدہ سہی مگر میرا تجربہ ہے- میں نے خود ساس سے اشارے کنایوں میں طعنے سنے ہیں- اس ڈر سے کہ کہیں کوئی تلخ کلامی نہ ہو جائے ، میں تو خاموش ہی بیٹھا رہتا ہوں- اسی کو تم دب کر رہنا کہہ رہے ہو"-

"نہیں- ایسی ساس کے داماد کو اپنی بیوی سے دب کر رہنا پڑتا ہے کیونکہ وہ اْس ماحول میں پرورش پانے کی وجہ سے اپنی ماں سے بھی دو ہاتھ آگے ہوتی ہے"-
 

Mukhtar Ahmed
About the Author: Mukhtar Ahmed Read More Articles by Mukhtar Ahmed: 70 Articles with 122255 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.