تمہارے ماموں ڈنمارک سے اپنی بیٹی کے ہمراہ آئے ہوےٴ ہیں-
وہ تمھارے متعلق پوچھ رہے تھے- میں نے بتا دیا کہ ڈگری ہولڈر ہو اور مہینوں
سے نوکری کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہو- وہ یہ سن کر بہت افسوس کررہے
تھے- ان کی بیٹی وہیں ڈنمارک میں سیٹ ہے اور ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور چلا رہی
ہے- انہوں نے تم سے بیٹی کے رشتے کا کہا ہے- کہہ رہے تھے کہ اگر ہاں کردو
گے تو تمھاری زندگی بن جائے گی- سوچ کر بتاؤ، ہاں یا پھر وہ ہی اسکول ٹیچر؟"
"جی وہ ہی اسکول ٹیچر"-
|