کلچر

اس کا چھوٹا بیٹا بولا "میرے دوستوں کی امیاں بہت اچھی ہیں"- "سب امیاں اچھی ہوتی ہیں"- اس نے خفگی سے کہا- "اگر میں اچھی نہیں ہوں تو پھر تم وہاں جا کر رہنے لگو"- وہ خاموش ہوگیا- رات کو اس نے پوچھا "تم دوستوں کی امیوں کے بارے ایسا کیوں کہہ رہے تھے؟"- "آپ بھی تو پاپا سے کہتی ہیں کہ دوسروں کے میاؤں کو دیکھو بیویوں کا کتنا خیال رکھتے ہیں"- وہ بولی "تمہارے پاپا دنیا کے سب سے اچھے شوہر ہیں- تمھاری بیوی بھی تم سے یہ ہی کہا کرے گی- یہ ہم بیویوں کا کلچر ہے"-
 

Mukhtar Ahmed
About the Author: Mukhtar Ahmed Read More Articles by Mukhtar Ahmed: 70 Articles with 132669 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.