"مجھے آپ پر فخر ہے"-
"کوئی نئی بات نہیں - ہر اچھی بیوی اپنے شوہر پر فخر کرتی ہے"-
"شادی کے وقت ہمارے گھر میں بڑی پریشانی تھی - آپ نے جہیز کے سلسلے میں
کوئی مطالبہ نہیں کیا تھا- ابّا کو بڑی آسانی ہوگئی تھی- بہت دعائیں دیتے
ہیں"-
"ان کا شکریہ- یہ دیکھو پانچ دس سال بعد کسی کے گھر میں جہیز کی کوئی چیز
نظر نہیں آتی- ان عارضی چیزوں کے لیے آدمی کسی کو مشکل میں کیوں ڈالے، اس
سے بہتر یہ نہیں کہ دعائیں لے جو زندگی بھر اور بعد میں بھی کام آتی ہیں-
|