امریکی بیڑے اور خطے کی صورتحال۔۔۔!!

ابھی تاریخ کے ورق الٹے ہی نہیں تھے کہ ایک بار پھر یہو دیوں نے امریکی جامع اوڑھ کر جنوبی ایشیا میں ایک بار پھر دہشت گردی، غنڈہ گردی ،ظلم و بربریت کا نیا باب شروع کرنے جارہا ہے کہنے کو تو’’ ایران بہانہ ہے اصل میں پاکستان نشانہ ہے‘‘ اسلامی دنیا میں واحد پاکستان ایٹمی ملک ہے جو اپنی صلاحیت کی وجہ ہے اپنا بہتر تحفظ کررہا ہے اس کے علاوہ پاکستان خوش نصیب ہے کہ اس کا پڑوسی چین اس کا مخلص دوست ہے اسی سبب اسرائیل اور امریکہ پاکستان پر براہ راست حملے کرنے سے کتراتا رہا ہے، اسرائیل اورامریکہ نے ہمیشہ سے پاکستان کے اندرونی معاملات میں بلواسطہ اور بلا واسطہ مداخلت کی ہے، ستر سالوں سے اسرائیل اور امریکہ اسی کوشش میں لگے رہے کہ کسی طرح پاکستان کو ختم کردیا جائے اور بھارت کے ذریعے اس خطے کو ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح اپنا راج قائم کرلیا جائے اور یہاں کی تمام قدرتی ذرائع پر اپنا قبضہ کرلیا جائے،امریکہ نے اپنے تسلط کیلئے مسلم دنیا کے کئی ممالک اجاڑ کر رکھ دیئے جن میں عراق، شام، اردن،عمان ، مصر، فلسطین اور افغانستان وہ ممالک ہیں جن کی سیاسی ، انتظامی ،عسکری اور معاشی ، مذہبی سطح کو نیست نابود کرکے رکھ دیا، جنگ و دجل کی وجہ سے شہر شہر تباہ حالی کے سبب ویران ہوگئے، عرب ممالک کی دولت پر پلنے والے یہودی اور امریکیوں نے مسلم ممالک کی دولت کو ان کے ہی خلاف استعمال کیا، یہ حقیقت مسلمہ ہے کہ آج جو یہودی اور امریکی دنیا بھر میں فساد پھیلارہے ہیں گر ان کی بینکوں میں رقم نہ رکھتے تو کبھی بھی یہ مسلمانوں کو برباد نہ کرسکتے تھے، سب سے بڑی جنگ معاشی ہوتی ہے جب انسان بھوکا پیاسا ہوتاہے تو وہ اپنا ضمیر تک بیچ دیتا ہے اسی لیئے اسلام نے جائز دولت کمانے کیلئے بار ہا بار حکم فرمایا ہے اور ایسا بہترین نظام پیش کیا ہے جہاں پر اسلامی نظام رائج ہوجائے وہاں زکواۃ لینے والے نہیں ملتے بلکہ زکواۃ دینے والوں کا بہتات رہتی ہے،حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے دور اقتدار اور نظام ریاست سے عملی مظاہرہ یہی نظر آتا ہے۔معزز قارئین !قرآن الحکیم والفرقان المجید میں کافروں مشرکوںلا دینیوں
کے متعلق اللہ تبارک و تعالیٰ کےارشاد کا مفہوم ہے کہ ہر گز ہرگز غیر مسلم تمہارے دوست نہیں ہوسکتے لیکن ہم نے دیکھا کہ جس جس نے قرآن کے احکامات کی سرزش یعنی نافرمانی کی وہ صرف اور صرف گھاٹے میں رہے آج عرب کی جو حالت ہے وہ ان کے ہی اعمال کا نتیجہ بھی ہے جتنی اللہ نے انہیں دولت بخشی ہے یہ چاہتے تو شروع دن سے اپنا نظام معیشت اپنے ہاتھ میں رکھتےاپنی بینک بناتے ان کی شاخیں دنیا میں پھیلاتے بلا سودی نظام کو دنیا میں نہ صرف متعارف کراتے بلکہ دنیا بھر میں رائج بھی کرتے کیونکہ سود کو اللہ نے انتہائی نا پسندیدہ قرار دیا ہےسود یہودیوں اور کافروں کاہتھیار ہے دوسری وجہ مسلک کی دین پر برتری بھی ایک سب سے بڑی وجہ بنی ہے جس سے غیر مسلموں نے خوب فائدہ اٹھایا اور مسلم دنیا کو بانٹ کر رکھ دیانبی کریم ﷺ صحابہ اجمعین کرام تابعین و تبع تابعین کے ادوار میں بھی دین محمدی ﷺ کا پرچار رہا مسلک کی بانٹ بنوعباسیہ، بنی امیہ کے دور سے ملتی ہے بحرکیف میرے کالم کا عنوان یہ نہیں کہنے کا مقصد یہ ہے کہ جو ہوا اچھا نہیں ہوالیکن جو کرنا ہے کم از کم وہ تو اچھا کرلیں اگر اب بھی نہ سنبھلیں تو ہمارے ہستی مٹ سکتی ہے دین محمدی ﷺ کے پرچار کیلئے ہمیں اپنے اندر اتحاد یقین محکم پیدا کرنا ہوگا آپس کے تمام اختلاف کو بھلانا ہوگا کیونکہ یہودی و نصرانی قوتیں ہمارے اختلاف سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گی اور اٹھاتی چلی آرہی ہیں جنوبی ایشیا کے خطے میں مسلسل امریکی مداخلت نے اس خطے کو مکمل برباد کرکے رکھ دیا ہے اب امریکیوں کے ذریعے یہودی اس خطے پر اپنا مکمل راج قائم کرنا چاہتا ہے ضرویری نہیں کہ وہ جنگ کے ذریعے حاصل کرے آج کے جدید دور میں سب سے بڑی جنگ معاشی جنگ ہے جو ان دونوں ممالک نے کافی حد تک جیت لی ہے اس جنگ کیلئے اپنے ایجنڈوں کی مدد سے معاشی بد حالی پیدا کرناحکومتی مشنری کو مفلوج بنادینا افواج اور وطن کے خلاف باغیوں کو ہوا دینا یہ سب کچھ آج پاکستان میں دیکھا جارہا ہے بہتر ہے کہ ملک دشمن عناصر کو فوری کچل دیا جائے ان پر رعایت کی بارش ریاست کیلئے ناسور ثابت ہوسکتی ہیں کسی بھی ملک کی سلامتی و بقا کی ضمانت وہاں کی افواج ہوتی ہےپاکستان کی افواج قابل تعریف قابل تسائش اور قابل فخر ہے ہمیں اپنی افواج پر ناز ہے اور ہمیں اپنا پاکستان سب سے زیادہ عزیز ہے۔۔ معزز قارئین !! حالیہ دنوں میں امریکہ نے اپنا جنگی بیڑا بحیرہ عرب میں داخل کرلیا ہے اس کا کہنا ہے کہ وہ ایران پر حملہ کریگا لیکن محققین دانشور مفکرین کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ہمیشہ جھوٹ کا سہارا لیا ہے اور وہ بہانہ کسی کا لگاتا ہے اور نشانہ کسی اور پر کرتا ہے اسی لیئے دانشوروں کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اس کے حواریوں کو گورا نہیں کہ پاکستان چین کیساتھ اس خطے میں ترقی کا روشن سفر شروع کرے یہ روشن سفر پاک چائنا راہداری ہے جو پاکستان اور چین مخالف قوتوں کو برداشت نہیں ہورہا اسی سبب پاکستان کے اندر ملک دشمنوں کو امریکہ اسرائیل اور بھارت سمیت دیگر پاکستان مخالف قوتیں ہوا دے رہی ہیں ابلکہ انہیں استعمال کررہی ہیں۔ معزز قارئین !!سوال یہ پیدا ہوراہ ہے کہ امریکہ جنگی بیٹرے کی آمد سےکیا ایران اکیلا بھگتے گاایک میزائل سے امریکی بیڑے کو تباہ کر سکتے ہیں ایران مت بھولے کہ صدام اور قذافی وغیرہ بھی ایسے ہی دعوے کیا کرتے تھے پھر دردناک موت مرےصورتحال انتہائی نازک ہے ایران کے ساتھ پاکستان کو بھی چاروں طرف سے گھیرا جا رہا ہے بھارت کی خاموشی بھی معنی خیز ہےسب کچھ اللہ پر چھوڑ کر ٹھنڈی لسی پی کر سونے والے پاکستانی بیدار ہو جائیں دعاؤں اور چِلوُّں والے بھی مصلے چھوڑیں اور گوڈوں گٹوں پر سانڈے کا تیل مل کر باہر نکلیں کیونکہ آپ نے مریض کو آخری جھٹکے تک پہنچا دیا ہے اب دعاؤں کا وقت گزر چکاجو سمجھتے ہیں کہ بحیرہ عرب میں امریکہ نے لاکھوں ڈالر خرچ کر کے بحری بیڑے مچھلیاں پکڑنے کے لئے رکھے ہیں وہ یا تو بھولے پہلوان کے شاگرد ہیں یا لکے کبوتروں کے بیوپاری یاد رکھیں کہ نیو ورلڈ آرڈر کے تحت اس خطے میں اب ایران اور پاکستان ہی بچے ہیں جن کی صحیح سے ناک رگڑوانا ابھی باقی ہے اگلا یہ بھی نہیں دیکھے گا کہ پختون کون ہے اور پنجابی کون سندھی کون ہے اور بلوچ یا اردو اسپیکنگ کون شیعہ کون ہے اور سنی کون اگلا سب کو ایک ہی مدھانی میں ڈال کر ایسا رگڑا لگائے گا کہ ہر ایک اپنی اپنی نسل اور مسلک کی پہچان بھول جائے گا جیسا کہ دیگر متاثرہ ممالک میں ہو چکا تو پھر تیار رہیے بس دو چار مہینوں میں کٹا کٹی نکلنے والا ہےپاکستانی کرنسی ڈی ویلیو کر کے مصنوعی مہنگائی کا شور مچانے کا اپوزیشن کو ٹاسک دے دیا ہے ہم خود نکلیں گے اپنے ہی گھر کو جلانے کیلئے اور بنیں گے سامراجی قوتوں کی سازشوں کا شکار اور نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری اور اگر اسکا مقابلہ کرنا ہے چند تجویزوں پر عمل کرلیں، روپیہ دے کر ڈالر نہ لیں،کرپٹ اپوزیشن والوں کے جھانسے میں نہ آئیں،اپنی حکومت فوج اور سبز ہلالی پرچم کو مضبوطی سے تھام لیں،صوبایت عصبیت اور فرقہ واریت کو کچھ عرصے کیلئے معطل کردیں ،استغفراللہ کا ورد کریں باوضو رہیں نماز ایک بھی نہ چھوڑیں کیونکہ بہت بڑے حملے کی مکمل تیاری کر چکے ہیں، اس حالات سے پورے ملک کو آگاہ کریں ، یہود ونصاری کے خلاف مسلمانوں کو اتحادکی تلقین فرمائیں، حدیث کے مطابق ہم عذوہ ہند کی جانب بڑھ رہے ہیں یقینا ً ہمارا اتحاد یقین اور ایمان ہمیں بڑے سے بڑے کافر کے مقابلے میں کامیابی سے ہمکنار کریگا، نبی کریم ﷺ کے دور میں ہونے والے غزوات ہمیں بتاتے ہیں کہ جب تلگ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یقین کامل رہا انھوں نے اللہ کی مدد سے جنگ جیتیں اب ہمیں اپنے صفوں کو مضبوط رکھنا ہے اور دشمن کے ہر وار کو جذبات سے نہیں بلکہ عقل و شعور کیساتھ سمجھنا ہوگا ہمیں میڈیا میں چھپے ایجنڈوں کی کارستانیوں کو بھی سمجھنا ہوگا کہ کہیں وہ ہمارے درمیان نفاق تو پیدا نہیں کررہے کہیں وہ کافروں کی زبان تو کہیں بول رہے ہمیں جھوٹے پروپیگنڈوں میں نہیں آنا ہوگا بے غیرت بے شرم بے ضمیر سیاستدانوں کو سمجھنا ہوگا اپنی تمام تر توجہ اور قوت اپنے وطن عزیز کی سلامتی اور اپنے افواج کی کامیابی کیلئے دعا میں صرف کرنا ہوگا اللہ پاکستان کی ہمیشہ مدد فرمائے ہمیں اپنے سپہ سالاروں کیساتھ شہادت نصیب فرمائے آمین ثما آمین ۔۔۔۔ پاک فوج زندہ باد،آئی ایس آئی زندہ باد،پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔۔۔۔!!
 

جاوید صدیقی‎
About the Author: جاوید صدیقی‎ Read More Articles by جاوید صدیقی‎: 310 Articles with 245320 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.