اسلام علیکم

(Farah Ejaz, Karachi)

اسلام علیکم ! کیسے ہیں آپ سب ۔۔۔۔۔ پہلے تو عید سعید ۔۔۔۔ عید مبارک ہو آپ سب کو ۔۔۔۔ امید ہے آپ سب کی عید بہت اچھی گزری ہوگی ۔۔۔۔ تقریباً ایک سال چند مہینوں سے ہماری ویب پر آنا نہیں ہوا ۔۔۔پوسٹ تو کجا کسی بھی رائیٹر کی خوبصورت تحریر بھی پڑھ نہیں پائی ۔۔۔۔ بلکہ فیس بک بھی اپنا بند کردیا تھا ۔۔۔۔ صرف یو ٹیوب وہ واحد چینل تھا جس پر پابندی سے جاتے رہے ۔۔۔۔۔ جہاں دو یوٹیوبرز وقار ملک اور وقار ذکا جو آج کل بہت اچھا کام کر رہے ہیں ان کے چینلز پر باقاعدگی سے حاضری اپنی بھی لگا تے رہے ۔۔۔۔۔ لکھنے سے دل برداشتہ ہوگئے تھے ۔۔۔۔ اس لئے مشکل راست اور دیگر پاجکٹس کو کھڈے لائن لگا دیا تھا ہم نے ۔۔۔۔۔ دو دفع ہمارا کمپیوٹر جل گیا ۔۔۔۔۔ پورا ڈیٹا اڑ گیا ۔۔۔۔ ہماری تمام تحریریں ۔۔۔۔ جن میں مشکل راستے کی اقساط صراط المستقیم کی اقساط اور سوہنی ڈائجسٹ کے لئے لکھا ہوا افسانہ تمہاری وفا ہی ہے زیست کا حاصل میری کا پورا افسانہ کمبخت کمپیوٹر کے ساتھ ہی ختم ہوگیا ۔۔۔۔ امریکہ میں ایک نیا کمپیوٹر لینا آسان ہے اور اس کی مرمت کروانا مشکل ۔۔۔۔ اس قیمت میں آپ نیا کمپیوٹر لے لو ۔۔۔۔ سو ہم نے بھی وہی کیا ۔۔۔۔ ایک کی جگہ دو لے کر آ گئے ۔۔۔۔ مگر دل اتنا دکھا ہوا تھا کے کچھ بھی لکھنے پر آمادہ ہی نہیں ہوا ۔۔۔۔۔ اسی وجہ سے کوئی بھی تحریر اپنی پوسٹ نہیں کی ۔۔۔

خیر ایک وجہ اور بھی تھی ہم پاکستان اپنی والدہ ماجدہ سے ملنے جا نا چاہتے تھے ۔۔۔۔ مگر ہمارا پاکستانی پاسپورٹ ایکسپائر ہوچکا تھا ۔۔۔۔اور آئی ڈی کارڈ بھی ۔۔۔۔۔ بنوانے کے لئے فارم آن لائین جمع کرا تو باقی سب کا تو ببیس دن کے اندر آگیا مگر ہمارا اٹک گیا ۔۔۔۔ اور آیا بھی تو تقریباً دیڑھ مہینے بعد ۔۔۔۔ سارا پلان چوپٹ ہوگیا ۔۔۔۔ اور ہم ڈیپ ڈپریشن میں چلے گئے ۔۔۔۔ مگر ہمارے ایک دوست نے سمجھایا کے بہن جی آپ دکھی نہ ہوں جو بھی ہوتا ہے اچھے کے لئے ہوتا ہے االہ کی کوئی نہ کوئی مصلحت ہوگی ۔۔۔ سو صبر کی جئے ۔۔۔۔ ان کی بات دل کو لگی ۔۔۔۔ سو ہم نے اداسیت کا چولہ اتار پھینکا ۔۔۔۔مگر خود کو لکھنے پر آمادہ نہ کر سکے ۔۔۔۔۔ لیکن اب الحمد اللہ دوبارہ اپنی جُون میں آگئے ہیں ۔۔۔۔ اسلئے مشکل راستے کی دوبارہ سے قسط لکھ کر ہماری ویب پر پوسٹ کر دی ۔۔۔اور ساتھ ہی ساتھ ایک افسانہ جس کا پلاٹ کافی پہلے لکھ کر محفوظ کر لیا تھا وہ بھی ساتھ ہی ساتھ وہ بھی پوسٹ کردیا ۔۔۔ ویسے کافی نئے رائٹرز کی کہانیاں ہماری ویب پر نظر آرہی ہیں ۔۔۔۔ اور کچھ ہماری ویب بھی بدلی بدلی سی نظر آرہی ہے ۔۔۔۔۔ لیکن خیر یہ چینج ہمیں اچھا لگا ۔۔۔۔ جہاں رہیں خوش باش رہیں ۔۔۔۔۔۔ فی امان اللہ ۔۔۔۔

Rate it:
Share Comments Post Comments
Total Views: 509 Print Article Print
 PREVIOUS
NEXT 
About the Author: farah ejaz

Read More Articles by farah ejaz: 145 Articles with 131706 views »
My name is Farah Ejaz. I love to read and write novels and articles. Basically, I am from Karachi, but I live in the United States. .. View More

Comments

آپ کی رائے
ji zaroor ussi per kam ker rahi hun yai novel kahin or publish ho raha hay ..... mukamil honay kay baad Hamariweb per bhi publish ho ga Insha Allah
By: farah ejaz, Karachi on Feb, 28 2020
Reply Reply
0 Like
مشکل راستے کو تو مکمل کر دیجئے۔
By: Raja, Bazar on Feb, 27 2020
Reply Reply
0 Like
Language: