افواج پاکستان کے شہداء اور غدار سیاست دان

‏لہو میں دوڑتـــــے سبز کا قرض چکا کر
ھم ایک ایسی گہری صف میں کھڑے ھیں
جس کا پہلا قدم ‎جانبازی اور
آخری "فقطــــــــــ ‎شہادت " ھــــــے.

اس ملک کے ان غداروں کے نام ہے آج کی تحریر جو اس ملک کے دشمن عناصر سے پیسا لیکر کہتے ہیں آئے ہیں یہ جو دہشتگردی ہے اس کے پیچھے وردی ہے اور ان چور کرپٹ سیاست دانوں کے لیے بھی پیغام ہے جو اپنے کالے کرتوت چھپانے کے لیے ایسے دہشتگردوں کی پشت پناہی کرتے ہیں جو اس ملک کے امن عوام کی جانوں سے مسلسل کھیلتے آئے ہیں ۔۔۔۔!!!

وزیرستان ایک عرصے سے دہشتگردوں کی نظر رہا ہے اور اس خوبصورت علاقے کو دہشتگردی کی نظر کرنے والے وہی دشمن عناصر ہیں جنہوں نے اس علاقے میں پی ٹی ایم نامی فسادی تنظیم کو افواج پاکستان کے خلاف استعمال کیا ڈی جی آئی ایس پی آر صاحب نے اپنی پریس کانفرس میں پوری قوم کا بتایا تھا کہ پی ٹی ایم کو سپورٹ راء اور این ڈی ایس کر رہے ہیں اور یہ سپورٹ بھاری رقم ادا کر کے کی جا رہی ہے افسوس کے ساتھ کہنا پڑھ رہا ہے اسی پی ٹی ایم کو نا صرف ن لیگ نے سپورٹ کیا بلکہ زرداری گروپ بھی اس کی حمایت میں کھلم کھلا سامنے آیا ۔۔۔!!!!

پیسے لیکر اس علاقے میں پی ٹی ایم کی جانب سے ٹی ٹی پی کے خارجیوں کو داخل کیا گیا اور انہی خارجیوں نے افواج پاکستان کے کئیں جوانوں اور عوام کی جانوں کو شدید نقصان پہنچایا ایک طرف پی ٹی ایم وزیرستان میں پیسا لیکر دہشتگرد گھنساتی رہی تو دوسری طرف اس ملک کے نامور سیاست دان پی ٹی ایم کی حمایت کرتے دکھائی دیے اور آج تک یہ حمایت جاری ہے بلاول بھٹو نے کہا تھا میں مان ہی نہیں سکتا محسن داوڑ افواج پاکستان پر حملہ کرے اور مریم نواز نے بھی کہا تھا کہ پر امن شہریوں کو احتجاج کرنے کا پورا حق ہے اور کل بلاول نے حکومت سے درخواست کی کہ حکومت علی وزیر اور محسن داوڑ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرے ۔۔۔!!!

میں قوم سے آج سوال کرتی ہوں علی وزیر اور محسن داوڑ کے تمام کرتوت عوام کے سامنے ہیں اور ان کرتوتوں کو سامنے رکھ عوام پوچھے ان سیاست دانوں سے کہ کیا ایسے دہشتگردوں کے پروڈکشن آرڈر کی بات کرنا جنہوں نے افواج پاکستان اور وزیرستان کی عوام کو اپنی جیبیں بھر کر قتل کروایا درست ہے کیا یہ ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کی ہمارے سیاست دانوں کی جانب سے افواج پاکستان کے مخالف استعمال نہی کیا جا رہا رمضان المبارک سے قبل وزیرستان کے علاقے لواڑا سے افواج پاکستان کے جوانوں کو انہی ٹی ٹی پی کے خارجیوں کے جانب سے اغواہ کیا جاتا ہے جس پر نا تو بلاول بھٹو کی کوئی ہمدردی سامنے آتی ہے اور نا ہی ن لیگ کی اور نا ہی پی ٹی ایم ان جوانوں کی حمایت میں احتجاج کرتی ہے نا ہی افغانستان سے ڈیمانڈ کی جاتی ہے کہ ہمارے جوانوں کو رہا کروایا جائے۔۔۔!!!

بھلا کبھی دہشتگردوں کو سپورٹ کرنے والوں نے بھی دہشتگردوں کی مخالفت کی ہے رمضان المبارک سے قبل ٹی ٹی پی کی جانب سے اغواہ کے گئے افواج پاکستان کے جوانوں کو شہید کر دیا گیا ہے اور انکی گردنوں کو جسم سے علیحدہ کر کے تصاویر جاری کر دی گئی ہیں اور یہ گردنیں اپنے جسم سے علحیدہ اس ملک کے امن اور عوام کی بقاء پر ہوئی ہیں رمضان کے مہینے سے لیکر آج تک کوئی نہی جانتا کہ ان جوانوں پر ٹی ٹی پی کے خارجیوں کی جناب سے کتنے ظلم کے پہاڑ توڑے گئے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کی وجہ سے انہے کتنی ازیت سے گزارا گیا ہے اور اس ازیت کے بدلے کتنی بار ان سے کہا گیا ہے کہ اپنے ملک کے تمام راز ہمارے حوالے کر دو لیکن نا تو اس ملک کے راز دشمن کے حوالے کیے نا ہی اپنی عوام کی جانوں کا سودا کیا اور جب دشمن اتنا کچھ کر کے بھی کچھ حاصل نا کر سکے تو آخر میں اسی طرح سر تن سے جدا کر کے اپنی کامیابی دکھانے کی کوشش کرتا ہے لیکن اس ملک کے شیر بہادر بیٹے اس ملک پر نا تو اپنی جان دینے سے ڈرتے ہیں اور نا ہی دشمن کی جان لینے سے پیچھے ہٹتے ہیں یہ لوگ اپنا آج ہمارے کل پر قربان کرنے والے لوگ ہیں اور یہ سب کچھ یہ اپنے وطن سے عشق اور عوام کی محبت میں کر گزرتے ہیں اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ان شہیدوں کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا کریں اور تمام شہدا کہ درجات بلند فرمائیں ۔۔۔!!!

آخر میں یہ بھی کہنا چاہوں گی کہ ہم حساب کتاب کبھی ادھورا نہی چھوڑتے جن خارجیوں نے یہ کام سر انجام دیا ہے اور جو جو اس میں ملوث پائے گئے سب سے سود سمیت حساب لیا جائے گا اور ایسا کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا عوام سے گزارش اس ملک کی افواج کے جوان دن رات اس ملک کے امن و استحکام پر اپنی جان نچھاور کرتے آرہے ہیں کئیں ایسے بھی ہیں جن کا نام نا تو سامنے آتا ہے اور ناہی کوئی خبر کہ ذندہ ہے یا پھر ہم سب پر سبقت لے چکے ہیں ایسے میں اگر اس ملک کے غدار افواج پاکستان کے خلاف بہتان بازی یا پھر منفی پروپیگنڈا اجاگر کریں تو عوام کا کام ہے ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے میں ادروں کا بھرپور ساتھ دیے جو لوگ اس ملک کی افواج پر بہتان بازی کرتے ہیں یہ ہی لوگ اس ملک کے حقیقی دشمن ہیں اللہ ہم سب کو سمجھ کی توفیق عطا کریں ۔۔۔!!!

وسلام پاکستان کا بیٹی ۔۔۔!!!

#شفق کاظمی
 

Shafaq kazmi
About the Author: Shafaq kazmi Read More Articles by Shafaq kazmi: 111 Articles with 149705 views Follow me on Instagram
Shafaqkazmiofficial1
Fb page
Shafaq kazmi-The writer
Email I'd
[email protected]
.. View More