نوجوانوں کے لئے روزگار کا مسئلہ‎

میں آپ کی توجہ سے حکام با لا کو آگاہ کرنا چاہتی ہوں کہ ہمارے ملک میں نوجوانوں کے لئے روزگار کا مسئلہ بہت زیادہ ہے جس کی انتہا نہیں لیکن حکومت اس مسئلے سے بالکل غافل ہیں اور اس کی طرف دیکھنے کی کوشش بھی نہیں کرتی نوجوانوں کیلئے روزگار کا مسئلہ پاکستان کا اہم ترین مسئلہ ہےپاکستان کی سرکاری شعبہ جات پر سفارشی طبقے نے اپنی حکمیت قائم کررکھی ہےکچھ لوگ پاکستان میں روزگارنا ملنے کی وجہسے بیرون ملک جانے کا سوچتے ہیں اور پھر تعلیم یافتہ اور ہنرمند افراد بیرون ممالک جانے کا رجحان کرتے ہیں اور کچھ لوگوں کو پاکستان میں نوجوانوں کو جب روزگار حاصل نہیں ہوتا اور نہ ہی اپنا مستقبل روشن نظر آتا ہے اس لیے وہ شدید ترین مایوسی کا شکار ہو کرجرائم کی طرف مائل ہوجاتے پاکستان میں جرائم میں اضافے کی وجہ بھی روزگار ایک مسئلہ ہے پاکستان کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان میں نوجوانوں کے لئے روزگار کی مکمل فراہمی کے مواقع پیدا کیے جائیں تاکہ پاکستان کے نوجوانوں کا مستقبل محفوظ ہوسکے میری حکام بالا سے گزارش ہے کہ اس مسئلہ کو جلد سے جلد کوئی حل نکالا جائے -
 

Rabia Sarfaraz
About the Author: Rabia Sarfaraz Read More Articles by Rabia Sarfaraz: 3 Articles with 1666 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.