خدمت کا سفر

تحریر:ڈاکٹر محمد عدنان ،ماہر امراض جلد
گوہر اعجاز گزشتہ 13 سال سے نیفرالوجی ڈیپارٹمنٹ اور ڈیالیسز سینٹر کے انتطامی امور اور علاج معالجے کے لئے درکار مالی معاملات میں مسلسل معاونت فرما رہے ہیں۔نیفرالوجی وارڈ اورڈیالیسز سینٹر کل 60 بیڈز پر مشتمل ہے جس کا شمار صوبہ پنجاب کے سب سے بڑے سینٹر میں ہوتا ہے۔ڈیالیسز سینٹر میں مریضوں کا 100 فیصدمفت علاج کیا جاتا ہے۔گوہر اعجاز نے اپنی خدمات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے علامہ اقبال میڈیکل کالج کے طلبہ و طالبات اور جناح ہسپتال کے مریضوں اور ان کے لواحقین کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔کچھ شر پسند عناصر ذاتی مفادات کی بنا پر گوہر اعجاز صاحب کے خلاف صریحا جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ گوہر اعجاز صاحب کی بے لوث خدمات علامہ اقبال میڈیکل کالج کے طلبہ و طالبات اور جناح ہسپتال کے مریضوں اور ان کے لوا حقین کے لئے ناقابل فراموش ہیں۔معاملہ چاہے علامہ اقبال میڈیکل کالج کے طلبہ و طالبات کے لئے لائبریری کی تزئین و آرائش اور سہولیات کی فراہمی کا ہو۔یا کالج کے طلبہ و طالبات میں سپورٹس کے فروغ کے لئے ڈونیشنز اور انعامات کی تقسیم کا ہو۔یا کالج کے ہونہار طلبہ و طالبات کے لئے سکالر شپ کاپروگرام متعارف کروانے کا ہو۔یا کالج کے لیکچرہالز میں طلبہ و طالبات کے لئے سہولیات کی فراہمی کاہو۔یا جناح ہسپتال میں ہیپاٹائٹس(Out Reach) پروگرام میں وسائل کی فراہمی کا ہو۔یا معاملہ آپریشن تھیٹرز میں آپریشن کے لئیضروری آلات کی فراہمی کا ہو۔یا معاملہ کڈنی ٹرانسپلانٹ سینٹر میں مکمل تعاون کا ہو۔یا معاملہ ہسپتال میں نئی لفٹوں کا عطیہ دینے کا۔یا معاملہ ہسپتا ل کی خراب لفٹوں کی ریپئر اور مینٹیننس کا ہو۔یا معاملہ ہسپتال میں مریضوں اور ان کے لواحقین کے لئے پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کا پلانٹ لگانے کا ہو۔یا ہسپتال میں داخل مریضوں اور ان کے لواحقین کو دن میں تین مرتبہ(10 thousand meals per day )حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق تیار شدہ کھانا فراہم کرنے کا ہو۔یا معاملہ ہسپتال کے شیلٹر ہوم میں کھانے کی فراہمی اور اس کی نئی عمارت کی تعمیر کی منظوری کا ہو۔مندرجہ بالا تمام معاملات گوہر اعجاز کی مریضوں،لواحقین،طلبہ و طالبات کے لئے بے لوث محبت اور جذبہ خدمت انسانیت کے عکاس ہیں۔چیئرمین بورڈ کا عہدہ سنبھالنے کے فورا بعد کئے گئے اقدامات1۔وارڈز میں جگہ کی قلت کو پورا کرنے کے لئے حکومت سے علیحدہ ٹاور کو بنانے کی منظوری آخری مراحل میں ہے۔منصوبے کی جلد تکمیل کے لئے چیئر مین بورڈ کی ہدایات کے مطابق تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں2۔جناح ہسپتال کی کل آٹھ میں سے چھ لفٹوں کی ریپئراور مینٹیننس کے اخراجات گوہر صاحب ہی اٹھا رہے ہیں۔جبکہ گوہر صاحب کی طرف سے 2 عدد نئی لفٹوں کا عطیہ بھی دیا جا چکا ہے جن پر تیزی سے کام جاری ہے3۔ڈاکٹرز کی سیکیورٹی کو مزید مضبوط اسی وقت کیا جا سکتا ہے جس آپ آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو عزت کے ساتھ سہولیات فراہم کریں۔4۔جناح ہسپتال میں چھتوں کا ٹپکنا بہت پرانا مسئلہ ہے،چیئر مین صاحب نے گورنمنٹ کے سامنے اس کیس کو کامیابی سے پیش کیا،اس مسئلے کے فوری حل کے لئے تیزی سے کام جاری ہے5۔جناح ہسپتال کے دیرینہ مسائل کی نہ صرف نشان دہی کی بلکہ ان کو بہتری کی طرف لانے کے لئے عملی اقدامات کئے تاکہ تمام معاملات بہتر سے بہترین کیا جا سکے جس سے مریضوں اور ان کے لواحقین کے لئے آسانی ہو۔6۔چند کالی بھیڑیں جن کے ذاتی مفادات ہیں ان کوتکلیف کا سامنا ہے اور وہ اس طرح کے بے بنیاد پروپیگنڈہ کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں7۔چیئر مین گوہر اعجاز نے 27 جولائی کو عالمی دن برائے ہیپاٹائٹس کے موقع پر ایک سیمینار کا اہتمام کیا اور اسی دن ہیپا ٹائٹس(Out Reach )پروگرام کا افتتاح بھی کیا۔اس پروگرام کو چلانے کے لئے تمام انتظامی سہولیات مثلا دو عدد نئی گاڑیاں برائے سٹاف جناح ہسپتال،اس پروگرام کے تحت ٹیسٹوں پر آنے والے مکمل اخراجات اور دیگر انتظامی اخراجات بھی گوہر اعجا ز ہی اٹھا رہے ہیں۔چند شر پسند عناصر کو صرف اس لئے تکلیف ہو رہی ہے کہ غریب اور بے یار و مددگار مریضوں کے لئے یہ مسیحا اس قدر محنت اور ہمت سے کام کیوں کر رہا ہے۔
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Talha Khan
About the Author: Talha Khan Read More Articles by Talha Khan: 60 Articles with 41160 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.