دنیا کا سب سے بڑی کچرا کُنڈی

کراچی کے صفا ئی کے انتظامات کو دیکھتے ہوئے آج سوال یہ ہی پیدا ہوتا ہے کہ کراچی کے میئر سندھ کے وزیراعلیٰ سے ہی سوال کیا جائے کہ دنیا کی سب سے بڑی کچرا کُنڈی کون سی ہے ؟

آج کراچی کی جو حالت ہے یہ ہمارے میئر اور وزیرِبلدیہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ جس سے بھی سوال کیا جاتا ہے وہ اپنے آپ کو بے قصور سمجھتا ہے یا بے اختیار سمجھتا ہے کوئی بھی اپنی غلطی ماننے کو تیار نہیں جب بھی ان سے سوال کرو اختیار اور فنڈ نہ ہونے کا رونا کراچی کی اس وقت یہ حالت ہوگئی ہے کہ اب میئر صاحب یہ فرماتے ہیں کہ کراچی کو آفت ذدہ علاقہ قرار دیا جائے اب کراچی کے نالوں کی صفائی ممکن نہیں یہ بات کرتے ہوئے شرم نہیں آتی ایک طرف ماہانہ تنخواہ بھی لے رہے ہو اور اور اپنے کام کو ناممکن بھی بول رہے ہو۔

میئر صاحب کے پاس ایک اچھا اوپشن ہے آپ کی پارٹی وفاق میں حکومت کی حریف ہے آپ کے افراد مرکز میں موجود ہیں اگر آپ کے پاس اختیار کامسئلہ ہے یا فنڈ کا مسئلہ ہے تو وزیراعظم صاحب سے براہ راست بات ہو سکتی ہے کراچی کی صفائی کا مسئلہ کوئی چھوٹا مسئلہ نہیں ہے کہ نظر انداز کیا جاسکے کراچی پاکستان کی معیشت کا حب ہے اگر یہ کہیں کہ پاکستان کا چہرہ ہے تو بھی غلط نہیں ہو گا اب مڈیے نے کراچی کی حالات پر رپوٹننگ کرکے اتنا تو کردیا ہے کہ وزیراعظم صاحب نے ایک کمیٹی تو بنا دی ہے اب آپ کا کام یہ ہے کہ کمیٹی کو بالکل صیح طریقہ سے گائیڈ کریں تاکہ کچھ تو حل نکلے ۔

مجھے تو کراچی کے لوگوں کو دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ اتنی پریشانیوں کو برداشت کرنے کے بعد بھی لوگ یہ ہی کہتے ہین کہ کچھ بھی ہو ووٹ تو ایم کیو ایم کو ہی دیں گے لیکن لوگوں کی یہ حالت دیکھ کر افسوس بھی ہوتا ہے کہ اس وقت ہماری سوچ کے پی کے مین رہنے والی عوام سے بھی بدتر ہوگئی ہے وہ لوگ کم سے کم اتنا تو سوچتے ہیں کہ کون ہمارے لیے فائدے مند ہے کون نقصان دے
 

Mohammad Arif pervaiz
About the Author: Mohammad Arif pervaiz Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.