AGAVE Americana اگاوے امریکانا (کتّے کے کاٹے کا علاج)

یہ ایک جَانا پہَچانا پودا ہے ہمارے ہاں اسکو گھیکوار (Aloevera ( بھی کہتے ہیں۔پچھلے دنوں کتّے کے کاٹنے کی وجَہ سےاندرونِ سندھ ایک دس سالہ بچّےکی ہلاکت ہوئی۔ جسپر بڑا صَدمَہ ہوا۔

خیَال آیا کہ ہمارے گرد و نواح مِیں یقینن اللہ رب العزّت نے کچھ نہ کچھ ضرور انتظَام کیَا ہو گا۔ مَیں نے امِریکہ مِیں ایک خبَر پڑھی تھی کہ ایک سولہ سال کا لڑکا جس کو کتّے نے کاٹ لیا تھا۔ وہ ہسپتال میں داخل تھا اور انجکشن سے نتائج خاطر خواہ نہ تھے۔ ایک روز ایک نرس اس پودے کا گملہ لے کر سامنے سے گذری تو اس مریض نے دوڑ کر وہ گملہ چھین لَیا اور پودے کو ککڑی کی طَرح چبَا کر کھَا گیَا۔ نرس بہت پریشان ہوئی مَگر شام تک کے مشَاہدے سے معَلوم ہوا کے مَریض کی صحْت کچھ بہَتر ہوتی نظر آئی۔ تو اسی پودے کا مَزید استْعمال کیَا گیَا۔ اور مَریض صحْت یابْ ہو کر گھَر چلَا گیَا۔

کوئی بْیس سَال پہَلے مَیں نے یِہ خبَرپڑھی تھی۔ اس دس سالہ حَسن کی افسوس ناک خَبر کو سن کر مجھے یِہ بات یاد آ گئی۔ مِیں نے اس کے محفوظ پہْلوؤں کو انٹر نٹ پر مطالَعہ کیَا اور کئی جَگہ دیکَھا کہ یہ ہائڈرو فوبیا (کتّے کے کاٹے کی بیَماری ) مِیں فَائدہ کرتا ہے۔میں یہ تاثر نہیں دینا چَاہتَا کہ یِہ مکّمل علِاج ہے مگر کچھ نَہ ہونے پر اس کو آزمایا جَا سکتا ہے۔ ہومیو پیَتھی مِیں اس کا مدر ٹنَکچر بھی ملتَا ہے۔ اسے بھی بِیس بَیس قطْرے آدھے کَپ پانی مِیں دیاجَا سَکتاہے۔ جیسے ہی انجکشن میسّر آجَائے ، اسے بھی استْعمال کر لیَا جَائے۔

اس پودے کے بہت سے نام ہیں امْریکہ مِیں اسے اگاوے کہتے ہیں اور انگریزی مِیں اسْکا معَروف نام سنچری پلانٹ ہے۔ ہمارے ہاں یِہ اِلُو وِیرہ کے نام سے مشہور ہے۔ ذیل مِیں اس کا جوس بنانے کا linkhttps://youtu.be/oYFKe0DQfgI لنک ہے کوئ چَاہے تو اسْکا جوس خود بنَا لے۔اسِکے بےشمَار فَائدے ہیں ۔ عُمومی طور پر سب ہی جَانتے ہیں،اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ میری اس معلومات سے عوام الّناس کو فائدہ پہنچے آمِین
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Syed Haseen Abbas Madani
About the Author: Syed Haseen Abbas Madani Read More Articles by Syed Haseen Abbas Madani: 58 Articles with 52119 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.