مسخروں کی حکومت

ہم نے بھی کیسے کیسے مسخروں کو حکومت دے دی ہے،جو ایک جوکر کی طرح رنگ برنگی ٹائیاں پہن کر میڈیا کے سامنے بڑھکیں مارتے ہیں،اور ایسی تقریر کرتے ہیں، جو اگر کوئی سرکاری پروٹوکول سے با ہر کرے تو عوام اسے لتر رسید کریں۔لیکن اب ہمارے میڈیا کی مجبوری ہے یا منافقت کے وہ ان لا یعنی فضول باتوں کو بھی شہ سرخیوں میں جگہ دیتا ہے۔ اگر اس ملک میں صحافت میں قابل جوہر ہوتے تو یہ بیانات اور باتیں مراسلوں میں بھی شائع نہ کرتے۔ کل حافظ آباد میں ہمارے وزیر داخلہ نے جو جھک ماری ہے وہ اخبار والوں نے چھاپ کر پھر اپنے دیوالیہ پن کا ثبوت دیا ہے۔ ملاحظہ فرمائیں،،۔

وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ توہین قرآن کا مرتکب امریکی پادری ٹیری جونز القاعدہ اور طالبان کا ایجنٹ ہے،ڈرون حملے پاکستان نہیں بلکہ امریکا کروا رہا ہے،ان حملوں کو روکنا ہمارے بس میں ہے نہ ہی 66ہزارفٹ کی بلندی پر اڑنے والے ڈرون مار گرانے کی ٹیکنالوجی ہے داخلہ نے کہا کہ قرآن پاک کی توہین کرنے والا امریکی پادری دہشت گرد ہے، اس ناپاک جسارت پر عالم اسلام میں بے چینی پیدا ہوگئی ہے،رحمن ملک نے منور حسن، عمران خان، فل الرحمن، مولانا تقی عثمانی، مفتی منیب الرحمن اور دیگر مذہبی و سیاسی قائدین سے کہا کہ وہ ہڑتالوں کی بجائے اسلام آباد آئیں میں خود ان کے ساتھ مل کر پادری کے خلاف جلوس کی قیادت کروں گا۔ یو این او اور اٹلی میں پوپ کے سامنے مظاہرہ کروں گا۔ یہ ہر چیز اس طرح پاکستان سے ڈالرز کی طرح باہر لے جاتے ہیں۔ بے نظیر کا قتل بھی اقوام متحد میں لے گئے اور سو جوتے اور پیاز کے مصداق لاکھوں ڈالر بھی گنوائے اور پھر فیصلے اب ملکی عدالتوں ہی کے تحت ہو رہے ہیں۔ ان کی لئے ہر چیز کو ذمہ دار طالبان اور القاعدہ ہیں۔ اب جب امریکہ بھی طالبان اور القاعدہ سے پلٹ رہا ہے اور طالبان سے مذاکرات کر رہا ہے تو انھیں توہین قران کرنے والے معلون پادری بھی القاعدہ اور طالبان نظر آرہے ہیں۔ پاکستان عوام کب تک ان مسخروں کے ان لطائف کو برداشت کرتے رہیں گے۔ اٹھو پاکستان ۔۔۔۔۔۔ مسخروں سے نجات حاصل کرو۔
Ata Muhammed Tabussum
About the Author: Ata Muhammed Tabussum Read More Articles by Ata Muhammed Tabussum: 376 Articles with 423569 views Ata Muhammed Tabussum ,is currently Head of Censor Aaj TV, and Coloumn Writer of Daily Jang. having a rich experience of print and electronic media,he.. View More