چند سچی باقی سب کہانیاں

ماں کا بیٹا بیوی کا خاوند بہن کا بھائی یعنی ایک گھریلو مرد شام ِگئے اپنی روزمر ہ زندگی کی اُلجھنوں سے نبردآزما ہو کر گھر آیا اور ہر ایک نے سُنائی اپنی کہانی۔ ۔۔۔۔
پہلا سگریٹ ختم ہونے سے پہلے اُس نے دوسرا سگریٹ اُس ہی سگریٹ کی چنگاری سے لگایا اور پہلے والے ۔۔۔۔۔۔۔
قدرت کا یہ کرشمہ ہے کہ کہاں سے وہ" غازی تیرے پُرسرار بندے" آتے ہیں اور بھٹکے ہوئے کے راستے کا تعین کرنے کی کوشش کرتے ۔۔۔۔۔ " چند سچی باقی سب کہانیاں" ۔اگلے دن جاکر اُنھیں عنوان سنا یا تو ۔۔۔۔۔۔

سگریٹ کا کش لگاتے ہو ئے کھڑکی کی دیوار کے ساتھ ٹیک لگا کر

ماں کا بیٹا بیوی کا خاوند بہن کا بھائی یعنی ایک گھریلو مرد شام ِگئے اپنی روزمر ہ زندگی کی اُلجھنوں سے نبردآزما ہو کر گھر آیا اور ہر ایک نے سُنائی اپنی کہانی۔

جدید دُنیا کی نئی نسل سے تعلق اور اُنکی ضروریات کے مطابق قدم اُٹھانا اُسکی باقی زندگی گزارنے کی حکمت ِعملی کا اہم پہلو ہے۔لہذا آج تک باقاعدہ کتاب تو شائع نہ کروا سکا لیکن ڈیجیٹل دُنیا نے موقع فراہم کیا توقدم بڑھا دیا۔لیکن اس پر بھی کچھ سوالات نے آج اُس سے کچھ دِل برادشتہ کر دیا۔

آج رات کا کھانا کھانے کے بعد وہ اپنے کمرے میں آیا تو گھڑی پر نظر پڑی 11بج چکے تھے۔ٹی وی کا ریموٹ پکڑ کر آن کیااور اینڈ رائیڈ موبائل کی ٹاچ سکرین پر زور زور سے اُنگی پھیر کر دیکھنا شروع کیا کہ کس نے اُسکو یاد کیا ہے اور کس نے دِل جلانے والے ویڈیوز اور پیغامات بھیجے ہیں۔سارے دِن کے بعد سیاسی وابستگی رکھنے والے دوست دُشمن بن کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ دیکھا !
نہیں آج رات کچھ دِل اُداس تھا لہذا سگریٹ سُلگایا ۔ٹی وی اور کمرے کی بتی بند کی او رکمرے کی کھڑی کی طرف بڑھ کر اُسے کھولا تو ایک ٹھنڈے ہوا کے جھونکے نے اے۔ سی کی ہوا سے زیادہ سکون دیا۔سگریٹ کا کش لگاتے ہو ئے کھڑکی کی دیوار کے ساتھ ٹیک لگا کر بیٹھ گیا اور دوسرا کش لیتے ہوئے اچانک سوچنے لگا کہ زندگی کی 5دہائیوں میں انسان کیا کچھ نہیں دیکھ لیتااور خاص طور پر موجود جدید ڈیجیٹل دور میں۔

اوہ! پر نہیں ۔۔نہیں سمجھ آئی کہ سچ کہاں ہے اور کہانی کیا ؟ مطالعہ کیا۔ موضوع کی مناسبت سے تحقیق کی۔انٹرویو کیئے اور دوسروں کے تاثرات کو بھی اہمیت دی ۔ جومواد اکٹھا ہوتااُس سے اپنے تجربے اور تجزیئے سے ۔۔ ۔ وہ تحریر کرتا جو نتیجہ اخذ کر تا۔

پہلا سگریٹ ختم ہونے سے پہلے اُس نے دوسرا سگریٹ اُس ہی سگریٹ کی چنگاری سے لگایا اور پہلے والے سگریٹ کو پاس پڑی ایش ٹرے میں دباتے ہوئے بُجھا دیا۔کش کے بعد مُنہ سے دُھواں نکالا اور اپنی اُن کہانیوں کے بارے میں سوچنے لگا جو وہ سچی سمجھ کے لکھتا رہا لیکن وقت کے مطابق تجزیہ کرتا تو چند پہلوﺅں کے علاوہ حقیقت کچھ اور ہی ہوتی۔

کہانیاں اور متفرق موضوعات پر مضامین ملک کے مشہور اخبار کے ڈائجسٹ کے صفحہ پر شائع ہو تے رہے ۔ اُس اخبار کی انتظامیہ اور قابل ٹیم کی وجہ سے اُسکی حوصلہ افزائی ہو ئی۔لہذا وہ کہانیوں کو حقیقت کا رنگ دے کر لکھتا رہاکہااچانک اُسکی ملاقات ۔۔۔واہ!

قدرت کا یہ کرشمہ ہے کہ کہاں سے وہ" غازی تیرے پُرسرار بندے" آتے ہیں اور بھٹکے ہوئے کے راستے کا تعین کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔وہ اُس وقت ایک یا دو نظر آتے ہیں لیکن تسلسل نرسری کلاس سے ایک ایک کا ہوتا ہے تو تب یہ کڑی بھی ملتی ہے۔

دوسرا سگریٹ بھی ختم ہو چکا تھا اور موڈ بھی کچھ بہتر۔ کھڑکی بند کی ۔لیمپ جلایا اور اے۔سی آن کر کے اپنی لکھی ہو ئی کہانیوں کو ترتیب دینے لگا ۔ نام سوچ رہا تھا کہ اچانک اپنے ایک عزیز دوست فیضی اعوان کا خیال آیا ۔وہ جب کسی معاملے میں اُلجھتے تو ہمیشہ کہتے کہ" اب کہانیاں سنو۔ یہ سب کہانیاں ہیں حل نہیں " ۔ چند منٹ پہلے وہ بھی تو یہی سوچ رہا تھا کہ سچی بھی لکھیں اورکہیں نہ کہیں حقیقت کا رنگ بھی دینا پڑا ۔۔۔نہیں تو ہوتی کہانیاں ہی ہیں۔

" چند سچی باقی سب کہانیاں" ۔اگلے دن جاکر اُنھیں عنوان سنا یا تو وہ حیران ہو کر بولے !" یہ کیا" ؟
جی ! اُس نے جواب دیاکہ آپ سے کسی نے اُدھار مانگا آپ نے دے دیا ۔یہ ہو ئی سچی کہانی اور پھر کچھ مدت بعد آپ نے ٹیلی فون کر کے اپنی رقم واپس کرنے کا مطالبہ کرنا شروع کیا اور اُس نے سُنانی شروع کیں کہانیاں۔۔۔وہاں بیٹھے سب ہنس پڑے ۔

بلکہ آپ اگر ابھی مصروف ہیں اس دوران آپکی بیوی کا فون آجائے اور آپ اُسکو ٹالنے کیلئے کوئی کہانی سُنا دیں تو ۔۔۔ہاہاہاہا۔۔۔پاس بیٹھے ہو ئے ایک ممبر نے اُسکی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ رات کو گھر جائیں گے اور بیوی سُنائی کہانیاں وہ بھی سچی۔۔۔ہاہاہاہا

میٹنگ میں عنوان منظور ہی نہیں ثبت ِمہر ہوا اور پہلی دو کی طرح اب اُسکی تیسری ڈیجیٹل کتاب (ای بک) کا انتظار ہے۔



 

Arif Jameel
About the Author: Arif Jameel Read More Articles by Arif Jameel: 205 Articles with 341634 views Post Graduation in Economics and Islamic St. from University of Punjab. Diploma in American History and Education Training.Job in past on good positio.. View More