سیالکوٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک و قوم کی ترقی کے لیے سرگرم عمل۔۔

سیالکوٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات 2019/20 مکمل ہوگئے ہیں جس کے بعد نومنتخب صدر ملک محمد اشرف اعوان ،سینئر نائب صدر خرم عظیم خان اور جلیل اسلم نائب صدر نے اپنے فرائض کی ادائیگی شروع کردی ہے سیالکوٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کامیاب ہونے والے تمام عہدیداروں کا تعلق اتحاد فاؤنڈرز گروپ سے ہے جو کئی سالوں سے چیمبرز میں برسراقتدار ہے اس گروپ کی قیادت سیالکوٹ کے معروف صنعتکار ریاض الدین شیخ کے پاس ہے جبکہ ڈاکٹر اسلم ڈار اور گروپ کے قائدین میں شمار ہوتے ہیں سیالکوٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر ملک محمد اشرف اعوان دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں اس سے پہلے وہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ کے چیئر مین کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں وہ ایک محنتی ،بااصول اور ملنسار شخصیت کے مالک ہیں اور کاروباری حلقوں میں مقبول ہیں بزنس کمیونٹی کو امید ہے کہ ملک محمداشرف اعوان اور دیگر نومنتخب عہدیداران سیالکوٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کے مسائل اور صنعت و تجارت کی ترقی کے لیے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔سیالکوٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا شمار ملک کے چند بڑے چیمبرز میں ہوتا ہے اس کا قیام 1982ء میں ہوا تھا معروف صنعتکار اے ڈی بھٹہ مرحوم اس کے بانی اور پہلے صدر تھے سیالکوٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا صنعت و تجارت اورپاکستان کی قومی معشیت کے ساتھ ساتھ سیالکوٹ کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ہے اس کے ممبران کی تعداد ہزاروں میں ہے جو ڈاکٹری اوزار،کھیلوں کا سامان، گلوز اورچمڑے کی مصنوعات دنیا بھر میں برآمد کرکے نہ صرف قومی معشیت کو مضبوط بناتے ہیں بلکہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام بھی سربلند کرتے ہیں۔سیالکوٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات جمہوریت کی اعلیٰ روایات کیمطابق باقاعدگی کیساتھ ستمبر کے مہینے میں منعقد ہوتے ہیں جس میں ممبران کی اکثریت بذریعہ بیلٹ پیپر ایگزیکٹو کمیٹی کی ایسوسی ایٹ کلاس اور کارپوریٹ کلاس کے ارکان کو منتخب کرتے ہیں جس کے بعد ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان اپنی قیادت کی مشاورت سے عہدیداروں کا انتخاب کرتے ہیں گذشتہ کئی سالوں سے ریاض الدین شیخ کا اتحاد فاؤنڈر گروپ سیالکوٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں برسراقتدار ہے اس کے مقابلے میں ڈیموکریٹک گروپ کی طرف ہر سال امیدوار کھڑے کیے جاتے ہیں یہ گروپ ٹھوس حکمت عملی نہ ہونے اور قیادت کا فقدان کی وجہ سے کامیابی حاصل نہیں کرپاتا لیکن یہ گروپ عرصہ دراز سے ا لیکشن میں اپنا جمہوری کردار بخوبی نبھاتے آرہے ہیں ہیں جو یقینی طور پر قابل تعریف ہے جس کی وجہ سے اتحاد فاؤنڈیشن گروپ ایک عرصہ سے سیالکوٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اپنی برتری قائم رکھے ہوئے ہے یُوں تو سیالکوٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری مکمل طور پر ایک غیرسیاسی کاروباری ادارہ ہے جو ہمیشہ صنعت و تجارت کے فروغ کے لیے سرگرم عمل رہتا ہے لیکن اس میں برسراقتدار اتحاد فاؤنڈرز گروپ کے قائدین اور اکثرممبران کا ذاتی طور پر مسلم لیگ ن کیساتھ تعلق ہے یہ بات قابل ذکر ہے سیالکوٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے جہاں صنعت وتجارت کی ترقی کے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کی وجہ سے اسے پاکستان کے بہترین چیمبرز میں شمار کیا جاتا ہے اس کیساتھ ہی سیالکوٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے شاعر مشرق مفکرپاکستان حضرت علامہ اقبال کے شہر سیالکوٹ کی تعمیر و ترقی کے لیے بھی شاندار خدمات انجام دی ہیں شہر کی سڑکوں کو کشادہ اور خوبصورت بنانے کے لیے سیالکوٹ سٹی پیکج کے تحت اربوں روپے خرچ کیے گئے معاشرے کے نادار مستحق افراد کو روزگار کے لیے قرضہ حسنہ کے علاوہ غریب بچیوں کی شادی کے اخراجات وغیرہ کے لیے چیمبرز کی طرف سے باقاعدہ طور پر خود کفالت روزگار ٹرسٹ کے نام سے ایک فنڈ قائم ہے شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے سٹی پیکج ایک اچھا منصوبہ تھا جو بعض وجوہ کی بناء پر بند ہے اس منصوبے کو جاری ہونا چاہیے امید ہے کہ سیالکوٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر ملک محمد اشرف اعوان ،سینئر نائب صدر خرم عظیم خان اور جلیل اسلم نائب صدر اور اتحاد فاؤنڈرز گروپ کے قائدین اس سلسلے میں ضرور کردار ادا کریں گے تاکہ شہر کی تعمیر و ترقی کے مسائل بھی حل ہوں سیالکوٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران نے مذکورہ بالا تعمیر و ترقی کے منصوبوں کے علاوہ اپنی مدد آپ کے تحت اربوں روپے کی لاگت سے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ لمٹیڈبنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے جہاں سے عرب ممالک کے علاوہ یورپ اور دوسرے ممالک میں فلائٹس جاری ہیں سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ لمٹید دنیا بھر میں اپنی مدد آپ کے تحت نجی سیکٹر میں بننے والا ائرپورٹ ہے جو سیالکوٹ کے صنعتکاروں اور بزنس کمیونٹی کا جذبہ حب الوطنی، خدمت اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہیسیالکوٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیراہتمام ائرپورٹ کے علاوہ سیالکوٹ ڈرائی پورٹ، سپورٹس انڈسٹری ڈیویلپمنٹ سنٹر، ایکسپورٹ پروسسنگ زون، چائلڈ سوشل ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن جیسے کئی منصوبے بھی چلائے جارہے ہیں یہ ایک حقیقت ہے سیالکوٹ کے صنعتکار اور کارباری لوگ فلاح و بہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں نومنتخب صدر سیالکوٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک اشرف اعوان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے قائدین اور اپنی ساتھیوں کیساتھ مل کر اپنے ادارے اور سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کی اعلیٰ روایات کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں گے دوسری طرف ملک بھر کے صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کی طرح سیالکوٹ کی انڈسٹری بھی بیشمار مسائل سے دوچار ہے جس کے نتیجے میں سیالکوٹ جسے ایکسپورٹ سٹی بھی کہا جاتا ہے اس کی برآمدات میں کمی واقع ہوئی ہے بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے ملک بھر کے صنعتکاروں پر مشتمل ایک وفد نے چیف آف دی آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کیساتھ ملاقات کرکے انھیں بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی ۔سیالکوٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر قیصر شبیر، سینئر نائب صدر میاں محمد انور،سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ لمٹید کے سابق چیئرمینز میاں محمد ریاض، چودھری غلام مصطفی،ڈائریکٹرز میاں عتیق الرحمٰن،چودھری محمد جاوید، دی پاکستان سرجیکل ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین میاں خالد محمود،چودھری عبدالجلیل باجوہ اور دیگر صنعتکاروں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ صیح معنوں میں ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے صنعت وتجارت کو فروغ دیا جائے اس کے لیے نہ صرف انڈسٹری کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے ترجیح بنیادوں پر ٹھوس پالیسی بنائی جائے اور صنعت و تجارت کے فروغ کے لیے مراعات دی جائیں اس سے نہ صرف ملک ترقی کرے گا بلکہ قومی معشیت مضبوط ہوگی روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے اور ذرائع آمدن بڑھنے کے نتیجے میں ملک سے مہنگائی بھی کم ہوگی
 

Abdul Qayum
About the Author: Abdul Qayum Read More Articles by Abdul Qayum: 25 Articles with 27113 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.