انجیر

انجیر کو جنت کا پھل کہا جاتا ہے،قرآن مجید میں اﷲ تعالیٰ نے انجیر کی قسم کھائی ہے: ’’قسم ہے انجیر کی اور زیتون کی اور طور سینا کی‘‘۔(سورہ التین)

یہ کمزور اور دبلے لوگوں کے لیے بیش بہا نعمت ہے، چہرے کو سرخ وسفید رنگت عطا کرتا ہے،انجیر کا شمار عام اور مشہور پھلوں میں ہوتا ہے۔ چھگوڑی انجیر کو بنگالی میں انجیر، عربی میں تین اورانگلش میں فگ ،یمنی میں بلس، سنسکرت ،ہندی،مرہٹی اورگجراتی میں انجیر کہتے ہیں۔ عام پھلوں میں یہ سب سے نازک پھل ہے اور پکنے کے بعد خود بخود ہی گر جاتا ہے اوردوسرے دن تک محفوظ کرنا بھی ناممکن ہوجاتا ہے،اس کے استعمال کی بہترین صورت اسے خشک کرنا ہے،اسے خشک کرنے کے دوران جراثیم سے پاک کرنے کے لیے گندھک کی دھونی دی جاتی ہے اورآخر میں نمک کے پانی میں ڈبوتے ہیں تاکہ سوکھنے کے بعد نرم و ملائم اورکھانے میں خوش ذائقہ ہو اس لیے ہر عمر کے لوگوں میں اسے پسند کیا جاتا ہے اورہمارے ہاں بھی بکثرت دستیاب ہے۔اسے ڈوری میں ہا ر کی شکل میں پرو کر مارکیٹ میں لاتے ہیں ،یہ برصغیر پاک و ہند میں بھی پایا جاتا ہے مگر اس علاقے میں مسلمانوں کی آمد سے پہلے اس کا سراغ نہیں ملتااس لیے یہ خیال آتا ہے کہ عرب سے آنے والے مسلمان اطباء یا ایشیا کوچک سے منگول اور مغل لوگ اسے یہاں لائے۔

فوائد: انجیر کو دودھ میں پکا کر پھوڑوں پر باندھنے سے پھوڑے جلد پھٹ جاتے ہیں۔ انجیر کو پانی میں بھگو کر رکھیں چندگھنٹے بعد پھول جانے پر دن میں دوبار کھائیں،دائمی قبض دور ہوجاتی ہے۔خشک انجیر کو رات بھر پانی میں رکھ دیا جائے تو وہ تازہ انجیر کی طرح پھول جائے گا،اسے کھانے سے گلا بیٹھنے اور بند ہونے کے امراض ختم ہوجاتے ہیں۔سردی کے ایام میں بچوں کو خشک انجیر دی جائے تو ان کی نشوونما کے لیے بے حد مفید ہے۔

انجیر زود ہضم ہے اوردانتوں کے لیے بہترین ہے۔کم وزن والوں اوردماغی کام کرنے والوں کے لیے انجیر بہترین تحفہ ہے۔کھانے کے بعد چند دانے انجیر کھانے سے غذائیت حاصل ہونے کے علاوہ قبض کا بھی خاتمہ ہوجاتا ہے۔کھانسی ،دمہ اور بلغم کے لیے بھی مفیدہے۔انجیر کھانے سے منہ کی بدبو ختم ہوجاتی ہے۔

انجیر کا باقاعدہ استعمال سر کے بالوں کو دراز کرتا ہے۔انجیر کو سرکہ میں ڈال کر رکھ دیں،ایک ہفتہ بعد دو تین انجیر کھانے کے بعد کھانے سے تلی کے ورم کوآرام آجاتا ہے۔انجیر کو دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے رنگت نکھر آتی ہے اورجسم فربہ ہوجاتا ہے۔جن لوگوں کو پسینہ نہ آتا ہو ان کے لیے انجیر کااستعمال مفید ہے۔انجیر خون کے سرخ ذرات میں اضافہ کرتا ہے اورزہریلے مادے کو ختم کرکے خون کو صاف کرتا ہے۔جن لوگوں کو ضعف دماغ(دماغ کی کمزوری) کی شکایت ہووہ اس طرح ناشتہ کریں کہ پہلے تین چار انجیر کھائیں پھرسات دانے بادام ،ایک اخروٹ کا مغز،ایک چھوٹی الائچی کے دانے پیس کر پانی میں چینی ملا کر پی لیں۔

کمر درد ہوتو انجیر کے تین چار دانے روزانہ کھانے سے در سے نجات مل جاتی ہے۔ میتھی کے بیج اورانجیر کو پانی میں پکا کر شہد میں ملا کر کھانے سے کھانسی کی شد ت کم ہوجاتی ہے۔تازہ انجیر اورنرم لینی چاہیے،کالی اورسوکھی انجیر میں بعض اوقات سفید کیڑے نظر آتے ہیں،ایسی انجیر بہت نقصان دہ ہے۔انجیر کینسر سے بچاتا ہے۔دل کے عارضہ سے محفوظ رکھتا ہے اورکولیسٹرول کم کرتا ہے۔ (Roll #187)

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Aqsa Safdar
About the Author: Aqsa Safdar Read More Articles by Aqsa Safdar: 2 Articles with 5414 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.