درود تنجینا پڑھنے کی برکات میں نے اپنی زندگی میں کئی
بار دیکھیں ۔میرا معمول ہے روز رات کو یہ درود پاک پڑھنا ۔زندگی میں کئی
بار مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر ہر بار اللّه نے اپنے حبیب کے صدقے مشکل
سے نکال دیا ۔جب بھی کوئی کڑا وقت آیا جب کچھ حل نظر نہیں آ رہا ہوتا تھا
مسلے کا اس وقت میں یہ منت مانتی کہ اللّه میرے اس مسلے کو حل فرما دے میں
ایک ہزار مرتبہ درود پاک پڑھوں گی اور تسبیح لے کر پڑھنا شروع کر دیتی دل
کو سکون آ جاتا کہ اب اللّه کرم کر دے گا اور ہمیشہ یہی ہوا کہ ایک دو دن
میں کچھ حل نکل اتا اور مسلہ حل ہو جاتا جب کہ ابھی میں نے تین یا چار سو
بار ہی پڑھا ہوتا تھا ۔
چونکہ میں صرف خود پڑھتی تھی اس لیۓ دن میں دو یا تین سو بار ہی پڑھ پاتی
۔خیر الحمدولللہ تھورے ٹائم میں میں ہزار کی تعداد مکمل کر لیتی ۔جب سے میں
نے یہ واقع پڑھا تھا کہ ایک کشتی سمندری طوفان میں پھنس گیی تھی طوفان سخت
تھا کوئی راہ نہیں تھی بچنے کی تبھی ایک بزرگ جو کشتی میں سوار تھے انکی
آنکھ لگ گئی اور خواب میں آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی زیارت
ہوئی آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے فرما کہ ہزار بار درود تنجینا
پڑھو ۔جب بزرگ کی آنکھ کھلی انہوں نے سب کو خواب بتایا سب نے مل کر پڑھنا
شروع کیا ابھی تین سو بار ہی پڑھا تھا کہ طوفان تھمنے لگا سب لوگ پڑھتے رہے
اور سہی سلامت کنارے پے پہنچے۔
میرا بھروسہ ہے کہ اللّه اپنے حبیب صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کے
صدقے ہم کو ہر مشکل سے نکال دیتا ہے بس انسان کا یقین پختہ ہونا چاہیے ۔
|