انسان کی روزمرہ کی جسمانی مشکلات میں آج کل ایک بڑا
مسئلہ کمر درد بنتا جا رہا ہے۔ تقریباً تین چوتھائی لوگ اپنی عمر کے کسی نہ
کسی حصے میں کمر درد کا شکار ہو جاتے ہیں۔ دور حاضر کی مشینی زندگی اور
انسان کا کم متحرک ہونا کمر درد میں مبتلا ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے۔
کمر درد ممکن ہے کہ تھوڑی مدت کے لیے ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ کوئی مسلسل
اس مسئلے کا شکار بن رہا ہو۔ کم مدتی کمر درد کا دورانیہ 4 سے 6 ہفتوں پر
مشتمل ہوتا ہے جبکہ طویل مدت کا کمر درد اس سے بھی زیادہ عرصے کے لیے رہتا
ہے ۔ بعض افراد تمام عمر کے لیے بھی اس مسئلے کا شکار ہو سکتے ہیں۔
ذیل میں کمر سے فوری آرام پانے کا ایک قدرتی نسخہ بتایا جا رہا ہے جس کے
ناقابلِ یقین نتائج دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
ایک کپ پانی میں آٹھ سے دس تلسی کے پتے شامل کر کے اتنی دیر تک ابالیں کہ
پانی آدھا کپ رہ جائے۔
اس پانی کو کمرے کے درجہ حرارت پر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔
جب پانی ٹھنڈا ہو جائے تو اس میں ایک چٹکی نمک شامل کردیں۔
اگر کمر کا درد ہلکا ہے تو دن میں ایک بار، اگر درد زیادہ ہے تو دن میں دو
بار استعمال کریں۔ |