بدلتے موسم میں نزلہ زکام میں جکڑے بچوں کے لیے مفید گھریلو نسخہ

سردیوں کے موسم میں نزلہ، زکام ، کھانسی ، ناک کا بہنا وغیرہ اور دیگر اسی طرح کے مسائل کوئی نئی بات نہیں ۔ اس طرح کی بیماریاں چھوٹے بچوں پر زیادہ جلدی اثر کرتی ہیں۔ لیکن آج ہم آپ کو شہد اور لیموں سے ایک ایسا آزمودہ نسخہ بتا رہے ہیں جس کے استعمال سے آپ گھر بیٹھے اپنے بچوں کو کھانسی اور نزلہ زکام سے جلد نجات دلا سکتے ہیں۔

شہد :
شہد تو ویسے ہی شفاء کا خزانہ ہے ۔ یہ کھانسی اور گلے کی سوزش میں بھی آرام پہنچاتا ہے ۔

لیموں :
لیموں خشک کھانسی اور گلے کی سوزش میں بہت مفید ہے۔ اس کے اندر پایا جانے والا وٹامن سی بچوں کے اندر قوت و مدافعت کو بڑھاتا ہے اور نزلہ زکام اور کھانسی جیسی بیماریوں سے بچنے کی صلاحیت پیدا کرتا ہے ۔

طریقہ استعمال:
ایک چائے کا چمچ لیموں کا جوس اور دو چائے کے چمچ شہد لے کر آپس میں مکس کردیں اور بچے کو دن میں دو سے تین مرتبہ پلائیں ۔ شہد کو نیم گرم دودھ میں بھی ملا کر دیا جا سکتا ہے ۔ ایک گلاس نیم گرم دودھ لے کر حسب ذائقہ شہد لیں اور بچے کو دیں ۔

نوٹ :
ایک سال سے چھوٹے بچے کو شہد نہ دیں ۔
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author: Read More Articles by : 14 Articles with 632598 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.