نہار منہ شہد میں لہسن ملا کر کھانے کا حیرت انگیز فائدہ

لہسن کھانوں کو لذیذ بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کے دیگر فوائد میں سے سب سے بڑا فائدہ اس کے ذریعے وزن کا کم کرنا ہے.اس کی وجہ سے نہ صرف بلڈ پریشر کنٹرول کیا جاسکتا ہے بلکہ اس کی مدد سے کولیسٹرول کم ہوتا ہے اور ساتھ ہی دل کی بیماریاں ختم ہوتی ہیں-

اس کی مدد سے آپ کا مدافعتی نظام بہتر طریقے سے کام کرے گا،جسم سے زہریلے مادے نکلیں گے،پیاز اور لہسن کو ملاکر استعمال کیا جائے تو کیموتھراپی سے ہونے والے نقصانات کو کم کیا جاسکتا ہے.

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر آپ لہسن کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو اسے کچا کھائیں کیونکہ پکانے سے اس کے فوائد کم ہوجاتے ہیں اس میں موجود 'ایلی سین'پکنے کی وجہ سے کم ہوجاتی ہے لہٰذا اسے کچا استعمال کریں ۔لہسن کو پیس کر 15منٹ تک پڑا رہنے دیں، ایسا کرنے سے لہسن میں موجود 'ایلی سین' بہتر طریقے سے کام کرسکے گی اور اب لہسن کھانے کا زیادہ فائدہ ہوگا۔ اسے خالی پیٹ صبح کے وقت کھانے سے بہت زیادہ فائدہ ہوگا ۔

آپ چاہیں تو دو سے تین لہسن کی تُریاں پیس کر اس میں ایک کھانے کا چمچ شہد کا ملائیں ۔ ہر صبح اسے کھانے سے آپ کے جسم میں بھرپور توانائی آنے کے ساتھ آپ کا وزن بھی کم ہوگا اور آپ اپنے آپ کو صحت مند محسوس کریں گے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

s
About the Author: s Read More Articles by s: 14 Articles with 624303 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.