ہماری منزل ایک ہے

ہم سب ایک ہی منزل کے راہی ہیں جو اس کرہ ارض کے مکین ہیں۔ ہمیں اپنی منزل کے راستے کا پتہ نہیں لیکن منزل معلوم ہے۔ اُس منزل کی طرف سب نے جانا ہے ۔ ہاں ہم ایک ہی منزل کے راہی ہیں ۔

٭۔کچھ نے سامانِ مسافت اپنے سر پر اُٹھایا ہوا ہے ۔ کچھ اسے گھسیٹ رہے ہیں اور کچھ نے دوسروں کے کندھوں پر لادا ہوا ہے ۔
٭۔کچھ نانِ جویں لے کر چلے ہیں۔ کچھ مال و متاع اور کچھ ، کہ کچھ مل گیا تو ٹھیک ورنہ جو مقدر ۔
٭۔کچھ جلد باز ہیں ۔کچھ میانہ رو اور کچھ سست رفتار ۔
٭۔کچھ اپنے احباب و عشیروں کے ہمراہ روانہ ہیں ۔ کچھ صرف اپنے ہی کنبے کے ساتھ ہیں اور کچھ اکیلے ہی منزل کی طرف رواں ہیں
٭۔کچھ اپنے تھوڑے سے عمل پر شادیانے بجاتے جارہے ہیں ۔ کچھ پھونک پھونک کر قدم رکھ رہے ہیں اور کچھ ہر قدم پر لرزاں ہیں ۔
٭۔کچھ ہجوم میں جارہے ہیں ۔ کچھ نے نقشے اٹھائے ہوئے ہیں اور کچھ اپنی یاداشت پر خضر راہ بنے ہیں ۔
٭۔کچھ سب کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں ۔ کچھ ہاتھ بٹا رہے ہیں اور اکثر صرف اپنے پیچھے لوگوں کو چلا رہے ہیں ۔

ہاں ہم سب ایک ہی منزل کے راہی ہیں ۔

مگر میں اِن میں کہاں ہوں ؟ میں نے سوچا ؟
Khalid.Naeemuddin
About the Author: Khalid.Naeemuddin Read More Articles by Khalid.Naeemuddin: 92 Articles with 113642 views My Blog:
http://ufaq-kay-par.blogspot.com/

My Face Book Link:
https://www.facebook.com/groups/tadabbar/

" أَفَلاَ يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ وَ
.. View More