صبح کا ناشتہ فائدہ مند ہے یا نقصان دہ؟

صبح کا ناشتہ دن کی سب سے اہم خوراک ہوتی ہے

امورِ صحت عامہ کے ماہرین سے ہم سنتے آئے ہیں کہ صبح کا ناشتہ دن کی سب سے اہم خوراک ہوتی ہے اور یہ وزن کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ تاہم ایک تازہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ صبح کے ناشتے اور وزن میں کمی ہونے کے درمیاں کوئی تعلق نہیں ہے۔

ماضی میں اس بارے میں سامنے آنے والی تحقیق پر نظر ثانی کے بعد یہ رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وہ افراد جو صبح کا ناشتہ ضرور کرتے ہیں وہ دن میں تقریباً دو سو ساٹھ کیلوری زیادہ کھاتے ہیں۔ یعنی ان افراد سے تقریباً آدھا کلوگرام زیادہ خوراک جو ناشتہ نہیں کرتے ہیں۔

تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ اس بات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ صبح کے ناشتے سے جسم کو کیلشیم اور فائیبر جیسی ضروری غذا ملتی ہے۔ اس کے علاوہ اس سے توجہ میں بھی اضافہ ہوتا ہے، خاص طور پر بچوں میں۔

صبح اچھا ناشتہ کرنے سے آپ کو جو تقویت ملتی ہے اس کی وجہ سے آپ دن بھر غیر ضروری چیزیں کھانے سے دور رہ سکتے ہیں۔ تحقیق میں پایا گیا کہ صبح ناشتہ کرنے کی عادت اور صحت مند جسم میں براہِ راست تعلق ہے۔

آسٹریلیا میں ہونے والی تازہ تحقیق میں ناشتے کے بارے میں ماضی میں کیے گئے تجربات پر غور کیا گیا۔ ان میں وزن میں تبدیلی اور کھانے پینی کی مقدار پر جب نظر ثانی کی گئی تو دونوں کے درمیان کسے ربط کے ناکافی ثبوت ملے۔

موناش یونیورسٹی کی ٹیم کی رپورٹ کے مطابق صبح ناشتہ نہ کرنا اصل میں دن بھر میں کھائی جانے والی کیلوری کی مقدار کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

انھیں تحقیق سے معلوم ہوا کہ صبح ناشتہ کرنے والے دن بھر زیادہ کھاتے ہیں جبکہ ناشتہ نہ کرنے والوں کو دوپہر میں بھی زیادہ بھوک نہیں لگتی۔

ان کا خیال ہے کہ کسی کو وزن کم کرنے کے لیے ناشتے کا مشورہ دینے سے پہلے اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ اس شخص پر اس کا الٹا اثر پڑ سکتا ہے۔

حالانکہ اس تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس بارے میں حتمی نتیجہ دینے سے پہلے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

اس ریسرچ میں حصہ لینے والوں پر کچھ عرصے تک ہی غور کیا گیا، یعنی دو سے سولہ ہفتوں کے درمیان۔ اس کے علاوہ ناشتہ کرنے والوں اور نہ کرنے والوں کے درمیان کیلوریز کی مقدار میں فرق بھی بہت معمولی تھا۔

محققین کا خیال ہے کہ زیادہ لمبے عرصے تک ناشتہ نہ کرنے یا کرنے والوں کے جسم پر اس کا کیا اثر پڑتا ہے، اس کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

کیلشیم اور فائیبر کا ذریعہ
لندن کے کنگز کالج میں خوراک کے ماہر پروفیسر کیون ویلن نے بتایا کہ ہمیں صبح کے وقت کیلوری کی مقدار کے بارے میں بہت پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ ریسرچ ایسا بالکل نہیں کہتی کہ صبح ناشتہ کرنا صحت کے لیے مضر ہے۔ ناشتہ غذائی ضرورت کے لیے ضروری ہے۔ سیریئل اور دودھ میں کیلشیم اور فائیبر جیسی ضروری غذائی اجزا موجود ہوتی ہیں۔'

انہوں نے بتایا کہ اس ریسرچ میں ایسا بالکل نہیں کہا جا رہا ہے کہ ناشتہ سے موٹاپا ہوتا ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

M usman
About the Author: M usman Read More Articles by M usman: 18 Articles with 47111 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.