السلام وعلیکم
الله تعالیٰ نے کائنات اور اس کی تمام چیزوں کو انسان کے لئے پیدا کیا ہے ۔ یاد
رہے چیزیں انسان کے لئے ہیں انسان چیزوں کے لئے نہیں اشیاﺀ کا خسارہ قابل
برداشت ہے انسان کا نہیں مگر افسوس کے آج کا انسان محض چند غیر اہم سامان کی
خاطر انسان اور انسانیت کو بھی داؤ پر لگانے سے نہیں چوکتا۔۔۔
رب نے دنیا میں حسن تخلیق کیا اور پھر اولاد آدم کو زمین پر اتارا کہ جاؤ اور
حسن تلاش کرو اور دنیا کو جنت بنا دو لیکن افسوس کہ انسان دنیا کی جنت کو دوزخ
بنا رہا ہے آخر کیوں اور کب تک۔۔۔خدارہ سوچیے۔ دعا اور عمل سے انسان انسانیت
اور اپنی جنت کی حفاظت کیجئے۔ ہمارا مالک ہم سب پر رحم فرمائے ہمارے لئے
آسانیاں پیدا کرے اور ہمیں ایک دوسرے کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی توفیق عطا
فرمائے۔ آمین |