محبت اور دوستی

آج کل ہر طرف دوستی اور محبت کا چرچا ہے ہر کسی کی زبان پر محبت اور دوستی کا نام ہے چاہے ان کو اس کا مطلب بھی اچھی طرح سے نہ آتا ہوں وہ بھی محبت اور دوستی سے لطف اندوز ہونے کے لئے ترستے ہیں۔ لیکن بہت سےلوگ اس بات سےآگاہ نہیں ہیں بظاہر چند حرف پر مشتمل یہ الفاظ اپنے اندر کتنی گہرائی رکھتے ہیں شاید وہی لوگ ہی اس سے بخوبی واقف ہو پاتے ہیں جو دوستی اور محبت میں مخلص ہوتے ہیں۔

دوستی اور محبت میں بڑا فرق ہوتا ہے دوستی تو ہرانسان سے کی جاسکتی ہے لیکن خاص محبت بہت کم ہی لوگوں کےنصیب میں آتی ہے۔ دوستی تو لوگ مطلب کی خاطر کر سکتے ہیں لیکن محبت وہ واحد جذبہ ہے جو بغیر کسی مطلب کے بس اپنے محبوب کی طلبگار ہوتی ہے۔

آج دوستی کے نام پر بڑے بڑے کام نکلوائے جا رہے ہیں اور دوستی جیسے رشتہ کو پامال کیا جارہا ہے لیکن محبت کو جان دے کر بھی اس کے تقدیس کو بچایا جا رہا ہے لوگ جان دے دیتے ہیں لیکن اپنی محبت پر آنچ نہیں آنے دیتے ہیں۔ لیکن آجکل انٹرنیٹ اور موبائل فونز پر لوگ محض وقت گزاری کی خاطر محبت اور دوستی جیسے جذبے کو استعمال کر رہے ہیں اور بہت سے معصوم دلوں سے کھیل رہے ہیں شاید اور بے خبر ہیں کہ کل کو کوئی ان کے ساتھ بھی یہ کھیل کھیل سکتا ہے۔

دوستی اور محبت جیسے رشتے زندگی میں رعنائی کا باعث ہیں اگر یہ دونوں نہ ہوتے تو زندگی بے معنی اور بے کیف سی ہو جاتی ۔ یہ ضروری نہیں ہے کہ دوستی اور محبت انسانوں سے ہو یہ اللہ، اسکے رسول اور کائنات میں موجود اشیاﺀ سے بھی ہوسکتی ہے۔
Zulfiqar Ali Bukhari
About the Author: Zulfiqar Ali Bukhari Read More Articles by Zulfiqar Ali Bukhari: 392 Articles with 481755 views I'm an original, creative Thinker, Teacher, Writer, Motivator and Human Rights Activist.

I’m only a student of knowledge, NOT a scholar. And I do N
.. View More