آنکھ کی گوہانجی (دانہ) کا آسان گھریلو علاج

آئل گلینڈ بلاک ہونے کی وجہ سے آنکھ پر خصوصاً پلکوں کے آس پاس سرخ رنگ کا دانہ نکل آتا ہے ۔ یہ دانہ بیکٹیریاز کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے ۔ اکثر ان دانوں کا صحت پر کوئی اثر مرتب نہیں ہوتا ہے اور کسی طبی علاج کی ضرورت نہیں پڑتی لیکن اس کا ہونا چہرے پر بد نما لگتا ہے اور تکلیف کا باعث بھی بنتا ہے ۔ آنکھ کا دانہ خود ہی ٹھیک بھی ہوجاتا ہے لیکن اگر صفائی کا خیال اور احتیاط نہ رکھی جائے تو یہ بگڑ کر بینائی کو بھی متاثر کر سکتا ہے ۔

احتیاط
آنکھ میں دانہ ہوجائے تو آنکھ کو مسلنے سے گریز کریں ۔ ماہرین اس عمل کو خطرناک قرار دیتے ہیں ۔ ایساکرنے سے آپ کی آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں ۔اگر ایسا کرنا ضروری ہے تو پہلے ہاتھوں کو اچھی طرح دھو لیں پھر نرمی سے آنکھوں پر انگلیوں کی مدد سے مساج کریں۔

فوری تدابیر
آنکھوں کو ٹھنڈے پانی سے اچھی طرح دھوئیں ۔
آنکھوں کو بہتے پانی سے دھوئیں یعنی نلکے کے نیچے آنکھ کر لیں ۔
کپڑا نیم گرم کر کے آنکھ پہ رکھ لیں۔
شہد کو سرمے والی سلائی کی مدد سے آنکھوں میں لگائیں۔
عرق گلاب آنکھوں میں ڈال کر کچھ دیر کے لئے آنکھیں بند کرلیں ۔

چند مفید ٹوٹکے

ہلدی
ہلدی ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے ایک چائے کا چمچ ہلدی کو دو کپ پانی میں ڈال کے اتنا ابالیں کے پانی آدھا رہ جائے اس محلول کو بریک کپڑے سے چھان لیں اور ٹھنڈا ہونے پر آئی ڈراپر کے ساتھ دن میں تین بار آنکھوں میں ڈالیں ۔

image


دھنیے کے بیج
ایک چائے کے چمچ دھنیے کے بیج کو ایک کپ پانی میں ڈال کے ابالیں پانی کو ٹھنڈا کر لیں چوبیس گھنٹے میں تین بار اس پانی سے آنکھ کو دھویں۔

image


ٹی بیگز
ٹی بیگز کو گرم پانی میں ڈالیں پھر اسے ٹھنڈا ہونے دیں اور آنکھ پر لگیں دانہ ٹھیک ہو جائے گا۔

image


ایلوویرا کے پتے
آنکھ کے دانے کے لئے ایلوویرا کا پتا انتہائی مفید چیز ہے۔ایلوویرا کو کاٹ کر اس کے مادے کو آنکھ میں دانے والی جگہ پر لگائیں جلد اپنی مشکل سے نجات پائیں۔

image


گرم پٹی
کسی صاف کپڑے کو گرم پانی میں بھگو کر اسے اپنی آنکھ پر دانے والی حصے پر لگائیں۔ اس بات کا خیال رہے کہ پانی بہت زیادہ گرم نہ ہو۔گرم پٹی کو 5 سے 10منٹ تک آنکھ پر لگا رہنے دیں، اس کی وجہ سے نہ صرف آپ کا دانہ جلد ٹھیک ہوجائے گا بلکہ آپ کو وقتی سکون بھی ملے گا۔

آلو
ایک آلو کو اچھی طرح دھونے کے بعد باریک کاٹ لیں اسے کسی باریک کپڑے میں ڈالیں اور کپڑے کو آنکھ پر چند منٹ تک لگائیں۔اس کے بعد آنکھ کو نیم گرم پانی سے دھولیں یہ عمل دن میں دو سے تین بار کریں۔

image

امرود کے پتے
امرود کے چند پتوں کو دھوئیں اور گرم پانی میں بھگو کر آنکھ کے اوپر لگائیں۔ دس منٹ تک لگا رہنے دیں یہ عمل بھی دن میں دو سے تین بار کرنے سے آپ کا دانہ ٹھیک ہوجائے گا۔
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author: Read More Articles by : 14 Articles with 632541 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.