کامیابی ایک انفرادیت کا نام ھے۔

ایک دفعہ مجھے کسی سرکاری دفتر میں ایک کام کی غرض سے جانے کا اتفاق ہوا. وہاں پر ایک صاحب موجود تھے جو غالبا کلرک تھا میں اپنے کام کی غرض سے اس صاحب سے مخاطب ہوا اور انہوں نے مجھے سامنے ایک کرسی پر بیٹھنے کا اشارہ کیا اور خود اپنے کام میں مصروف ہو گئے. اتنے میں ایک آدمی باہر سے اندر داخل ہوا اور اس کلرک صاحب سے کہنے لگا کہ سر، یہ میرا کام ہے آپ مہربانی کرکے اس کاغذ پر بڑے صاب سے دستخط کروا دیں۔ کلرک صاحب نے کہا آپ یہ کاغذ مجھے دے جائیں بڑے صاحب جب فارغ ہوتے ہیں تو میں ان سے دستخط کروا دوں گا۔ تو اس آدمی نے کلرک سے کہا جناب چائے پانی لے لیں لیکن مجھے آج ہی اس کاغذ کی اشد ضرورت ہے۔

یہ بات سن کر کلرک صاحب نے اس آدمی کی طرف حیرانگی سے دیکھا اور آہستگی سے پوچھا کہ جناب آپ مجھے میرا ضمیر فروخت کرنے کی کتنی قیمت ادا کر سکتے ہیں؟ کیا آپ مجھے اتنی قیمت ادا کر سکتے ہیں کہ میں اپنی زندگی میں مطمئن ہو جاؤں؟ کیا آپ کی اس ادا شدہ قیمت سے میں شہر بھر میں امیر آدمی بن سکتا ہوں؟ کیا آپ کی اس قیمت سے میرا اتنا گزارا ہو سکتا ہے کہ مجھے باقی زندگی میں کام نہ کرنا پڑے؟
کلرک صاحب کے یہ کلمات سن کر وہ شخص خاموشی سے باہر چلا گیا لیکن میری آنکھیں سامنے بیٹھے ہوئے کلرک کے منہ پر ساکن کر گیا۔ میں وہاں سے فورا اٹھا اور گھر آگیا اور کمرے کا دروازہ بند کر کے کرسی پر بیٹھ گیا اور گہری سوچ میں چلا گیا۔

کافی دیر بعد جب میں گہری سوچ سے باہر آیا تو مجھے اس ساری گیم کی سمجھ آگئی تھی کہ کامیابی واقعی منفرد حیثیت کا نام ہے۔ معاشرے میں رہتے ہوئے اگر آپ کے پاس کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو باقی سب سے الگ حیثیت کی ہے تو آپ کامیاب نہیں ہیں۔ صرف ایک واحد چیز جو باقی سب سے منفرد ہو آپ اپنی زندگی میں حاصل کرلیں، چاہے آپ زندگی کے آخری سال میں حاصل کرلیں آپ کامیاب شخص کہلائیں گے۔ بدقسمتی سے ہمارا تعلیمی نظام روایتی ہے جس کی وجہ سے اس دھرتی کے فلک پر ستارے تو چمکتے نظر آتے ہیں لیکن ان آنکھوں نے عرصہ دراز سے چاند نہیں دیکھا۔ چاند پیدا کرنے کے لیے ہمیں بنیادی ڈھانچہ نئے سرے سے تعمیر کرنا ہوگا ایک مثبت سوچ کے ساتھ ساتھ وقت لگے گا اور ہم کچھ کریں یا نہ کریں وقت تو گزر رہا ہے۔
 

Nasir Jutt
About the Author: Nasir Jutt Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.