پاکستان تحریک انصاف سمجھتی ہے کہ سیاست اس قدراہم
نہیں جس قدرعوام اہم ہیں کیونکہ عوام ہیں توسیاست ہے جس قدرعوام صحت
منداورخوشحال ہونگے اسی قدرسیاست بھی پھلے پھولی گی یہی وجہ ہے کہ احساس
پروگرام کے تحت ملک بھر کے مستحقین میں رقوم کی تقسیم جاری ہے، گزشتہ چودہ
روزکے دوران 50 لاکھ 75 ہزارخاندانوں میں ایمرجنسی کیش تقسیم کیا جاچکاہے
جبکہ احساس پروگرام کی شفافیت یقینی بنانے کیلئے اُٹھائے جانے بہتراقدامات
کے باعث80 لاکھ سے زائد لوگ اس وجہ سے مسترد ہوئے کیونکہ ایک خاندان سے چار
سے چھ لوگوں نے رابطہ کیا تھا جبکہ 12ہزارسرکاری ملازمین کوبھی احساس
پروگرام کی رقم کے مستحقین سے خارج کردیاگیاہے،مخالفین کی شدیدتنقیدکے
باجود وزیراعظم پاکستان عمران خان نے احساس راشن پورٹل کا باقاعدہ اجراکیا
احساس راشن پورٹل مخیرحضرات، فلاحی اداروں اور غیرسرکاری تنظیموں کو مستحق
افراد تک پہنچنے میں معاون ثابت ہوگا، وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن کے
دوران بیروزگار مستحق افراد کو بارہ ہزار روپے فی خاندان دے کرانسان دوست
حکمران ہونے کافرض اداکیاہے جوآئندہ بھی جاری رہے گا الحمد ﷲ احساس پروگرام
کے تحت پہلی کیٹگری میں 80 فیصدکام مکمل ہوچکاہے اب دوسری کیٹگری میں شامل
مستحقین کومالی مددفراہم کی جائے گی اپوزیشن جماعتیں مخالفت برائے مخالفت
اورتنقید برائے تنقید کی پالیسی پرکاربندہیں جبکہ حکومت کے احساس ایمرجنسی
کیش پروگرام کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے کورونا وائرس کے خلاف
پاکستان بھر میں سرکاری ونجی اداروں کی بچاؤمہم وعوامی فلاح کے حوالے سے
اُٹھائے جانے والے موثرتیرین اقدامات وزیراعظم عمران خان کی عوام دوستی کا
منہ بولتا ثبوت ہیں،پی ٹی آئی حکومت کا نصب العین اور اولین ترجیح عوامی
مسائل اور مشکلا ت کا خاتمہ ہے، کورونا وبا پر قابو پانے کے لئے سماجی دوری
بنائے رکھنا ناگزیر ہے عوام حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور ایس او
پیز پر عملدرآمد کے لئے سرکاری اداروں کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں تو
کورونا کی وبا ء کو شکست دینا ممکن ہوسکتاہے، حکومت نے علمائے کرام کی
مشاورت سے رمضان المبارک کے حوالے سے شاندار ایس او پیز تیار کیے ہیں ان پر
مکمل عملدرآمد ہوا تومسلمان عبادات بھی احسن اندازمیں اداکرسکیں گے اور
صورتحال بھی کنٹرول میں رہے گی،عوام کوروناکیخلا ف وزیراعظم عمران خان کا
سا تھ دیں، وزیر اعظم عمران خان نیک نیتی اور سیاست سے بالاتر ہو کر کورونا
وائرس کے تدارک کیلئے سر گرم ہیں، غر یبو ں اور بے روز گارو ں کیلئے بھی
حکومت بہتر معا شی پا لیسیاں لا رہی ہے، تحریک انصا ف حکومت کو معیشت کی
ایسی کشتی ملی جس میں چھید ہی چھید تھے، ان کو بند کرکے کشتی کو رواں دواں
کر دیا تو کورونا کا بحران سامنے آ گیاجسے بڑی حکمت اور دانش سے کنٹرول
کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے عمران خان جتنے عزم و ارادے سے آگے بڑھ رہے ہیں
عوام کاان پر اعتمادبڑھتا جا رہاہے کورونا وائر س پر اپوز یشن جتنی مر ضی
سیا ست کر لے حکومت کے ارادے کمزورنہیں ہونگے کیوں کہ ہمارے نزدیک سیاست سے
پہلے ملکی سا لمیت بقاء اورعوام کی فلاح وبہبود ہے سیاست کرنے کیلئے بھی
ملک وقوم کی ضرورت ہے لہٰذایہ بات تمام جماعتوں کوسوچنی چاہیے
|